حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے: عمر ایوب
اشاعت کی تاریخ: 24th, February 2025 GMT
عمر ایوب---فائل فوٹو
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ حکومت ہوش کے ناخن لے، لوگوں کو دیوار سے مت لگائے۔
اسلام آباد میں قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ ورکشاپ سے عمر ایوب نے خطاب میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو سیمینار کرانے پر مبارک باد دیتا ہوں، آئین حکومت اور عوام کے درمیان سماجی معاہدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختون خوا کو فاٹا انضمام اور خالص پن بجلی منافع بھی ادا نہیں کیا جا رہا، صوبوں کو وسائل کی تقسیم کا نظام اس وقت غیر فعال ہو گیا ہے، ملک میں صنعتی شعبے چل نہیں رہے۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ کسی سے بیک ڈور ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کے لیے تیار نہیں، حکومت انضمام شدہ اضلاع کے عوام کو ان کا حصہ نہیں دے رہی۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ بلوچستان کے معاملے میں آپ نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں، وزیرِ داخلہ کے پاس ان حالات سے نمٹنے کی صلاحیت ہی نہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حکومت بجلی کے بلوں میں اضافہ کرے گی، کپیسٹی پیمنٹس کی ذمے دار مسلم لیگ ن ہے، آپ کو بلوچستان اور خیبر پختون خوا کی حکومتوں کی رائے تسلیم کرنا ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: عمر ایوب نے نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا: عمر ایوب
چیف جسٹس سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا: عمر ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز
سرگودھا:قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و رہنما تحریک انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کا مقصد انہیں ملکی حالات سے آگاہ کرنا تھا۔
سرگودھا کی انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کے دوران انہیں تمام حالات سے آگاہ کر دیا ہے، امید ہے پاکستان میں انصاف کا بول بالا ہوگا ، ہمارے اوپر جھوٹے مقدمات درج کرنے کا سلسلہ ابھی تک نہیں تھم سکا۔
انہوں نے کہا کہ مؤثر عدالتی نظام کے لیے پی ٹی آئی جلد اپنی تجاویز باضابطہ طور پرچیف جسٹس کو دیگی ، پی ٹی آئی کے پاس بہتر لیگل ٹیم موجود ہے ، جب تک عدالتی نظام میں بہتری نہیں آتی لوگوں میں غم و غصہ بڑھے گا ، دو مرتبہ بغیر آلات اور مانیٹرنگ کے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست کی ، دونوں مرتبہ حکومت نے حامی بھر کر ملاقات کرانے سے انکارکیا۔
عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں حالات بدستور کشیدہ چل رہے ہیں ، فوج کے جوان دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہو رہے ہیں ، ملک میں کوئی حکومت نام کی چیز نہیں جو حالات کو بہتر بنائے ، موجودہ حکومت کے پاس وہ ویژن ہی نہیں جس سے حالات بہتر کیے جا سکتے ہیں، ہم نے تو اسی ملک میں رہنا ہے ہمارے آباؤ اجداد یہیں رہتے رہےہیں۔