2025-01-18@13:19:56 GMT
تلاش کی گنتی: 29

«کی اہمیت»:

    انڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رُکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق روہت شرما اسکواڈ کی قیادت کریں گے جبکہ ٹیم میں کلدیپ یادیو اور محمد شامی کی واپسی بھی ہوئی ہے۔ انڈین کرکٹ بورڈ کے اعلان کے مطابق ٹیم میں روہت شرما، شبمان گِل، ویرات کوہلی، شریاس ایئر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، رویندر جدیجا، رشبھ پنت، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہردیک پانڈیا، یشسوی جیسوال اور ہرشیت رانا شامل ہیں۔ اعلان کے مطابق جسپریت بمرا چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے 2 میچوں میں انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لیں گے۔ پاکستان کی میزبانی میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئز ٹرافی میں بھارت نے اپنے میچز...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 خوارج مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے تیراہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا اور سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ آپریشن میں خارجی عابد اللہ عرف تراب سمیت 5 خوارج ہلاک اور ایک خارجی کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے...
    اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز تل ابیب(آئی پی ایس ) اسرائیل کی سکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سکیورٹی کابینہ نے حکومت کو جنگ بندی معاہدہ قبول کرنے کی سفارش کردی ہے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی حکومتی منظوری کے لیے مکمل کابینہ کا اجلاس آج ہی طلب کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ بدھ کے روز قطری وزیر اعظم نے اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدہ طے پانے کا اعلان کیا تھا، ان کا...
    اسلام سے قبل عیسوی سال ومہینوں کی تر تیب سے تاریخ لکھی جاتی تھی اور اہل اسلام میں تاریخ لکھنے کا رواج نہ تھا۔ دور فاروقی میں اہل حل وعقد نے اس کی طرف توجہ مبذول کرائی۔ یہاں تک کہ 17ھ میں سیدنا موسیٰ اشعریؓ نے سیدنا عمرؓ کو خط لکھا کہ امارت اسلامیہ کی طرف سے مختلف ممالک کے بادشاہوں کو خطوط روانہ کیے جاتے ہیں مگر ان میں تاریخ نہیں لکھی ہوتی، اگر تاریخ لکھنے کا اہتمام ہو جائے تو اس میں بے شمار فوائد ہیں مثلاً پتا چل جائے گا کہ کون سے دن آپ کی طرف سے یہ حکم جاری ہوا۔ کب یہ حکم متعلقہ حکام تک پہنچا۔ کب اور کس تاریخ کو اس پر عمل...
    نئی دہلی (اسپورٹس ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبر آسانی سے پھیلتی ہے لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ دعوی کیا گیا تھا کہ بمراہ کرکٹ میں واپسی کے لیے جلد بازی نہیں کریں گے، ڈاکٹروں نے انہیں بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
    غزہ/ واشنگٹن/اسلام آباد (خبرایجنسیاں+ مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو جمعرات کے روز اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عاید کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے باتکرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں...
    غزہ میں گزشتہ روز ہونے والے جنگ بندی کے اعلان کے بعد اسرائیلی کابینہ کو آج اس معاہدے کی منظوری دینی تھی مگر اب تک اسرائیلی کابینہ نے جنگ بندی معاہدے کی منظوری نہیں دی۔ رپورٹ کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے لیے آج ہونے والی اسرائیلی کابینہ کی میٹنگ بھی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور اس حوالے سے اسرائیلی وزیراعظم نے الزام عائد کیا ہے کہ حماس آخری وقت میں معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ اس حوالے سے حماس کے ایک رہنما نے غیر ملکی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حماس جنگ بندی سے متعلق اپنی باتوں پر قائم ہے۔ اس سے قبل جنگ بندی اعلان کے بعد اسرائیلی حکومتی اتحاد میں اختلافات کھل کر...
    کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 سے باہر ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر بمراہ نے ان خبروں کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی خبر آسانی سے پھیلتی ہے لیکن اس خبر نے تو مجھے ہنسا دیا ہے۔ واضح رہے کہ بمراہ آسٹریلیا کے خلاف 32 وکٹیں لے کر آخری ٹیسٹ میچ میں کمر درد کا شکار ہوگئے تھے جس کے باعث چیمپیئنز ٹرافی میں انکی شرکت مشکوک ظاہر کی جا رہی تھی۔
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پروپیگنڈا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے کی بھارتی کوششوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے تنازعہ جموں و کشمیر کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے اور اپنے غیر قانونی قبضے کے تلخ حقائق کو چھپانے کی بھارتی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں پروپیگنڈا اور اعلیٰ سطحی دوروں کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حالات کو معمول کے مطابق ظاہر کرنے...
    پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)کے 10ویں سیزن کا ڈرافٹ مکمل ہونے اور سرفراز احمد کو یکسر نظر انداز کیے جانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو ان کی اہمیت کا احساس ہوگیا اور اس نے سرفراز احمد کو دوبارہ ٹیم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس بار وہ کھلاڑی کے بجائے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ نے یہ فیصلہ اس وقت کیا جب ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ شین واٹسن نے دیگر پیشہ ورانہ مصروفیات کے باعث اپنی ذمے داریوں سے معذرت کرلی ہے۔ سرفراز احمد کو کوچنگ کی ذمے داری دینے کا فیصلہ واٹسن کی غیر موجودگی کو...
    بھارت کے اہم کھلاڑی کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز ممبئی (آئی پی ایس )کمرکی تکلیف کا شکار بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ بیڈ ریسٹ پر چلیگئے ہیں اور چیمپئنز ٹرافی میں ان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ آسٹریلیا کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کے سڈنی ٹیسٹ میں کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔ اس سیریز میں بمراہ نے 5 ٹیسٹ میچوں میں مجموعی طور پر 151.2 اوورز کروائے اور 32 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہیکہ جسپریت بمراہ کی کمرکی تکلیف سے متعلق رپورٹس حوصلہ افزا نہیں ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق جسپریت بمراہ کرکٹ میں واپسی کیلیے...
    سفیر کی تعیناتی میں مسلسل تاخیر،پاکستان کا برسلز میں سفارتی محاذ خالی، تجارت سمیت اہم امور متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان کا یورپ میں اہم سفارتی محاذ خالی ہے جس سے تجارت سمیت دیگر اہم امور متاثر ہو رہے ہیں۔پاکستان کا بیلجیئم میں سفیر گزشتہ ستمبر سے مقرر نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے یورپی یونین کے اہم دفتر برسلز میں پاکستان کی نمائندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہ خلا ایسے وقت میں ہے جب جی ایس پی پلس سٹیٹس جو پاکستانی معیشت کے لیے نہایت اہم ہے پر یورپی یونین کی جانب سے شدید تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے، جی ایس پی پلس سٹیٹس کے...
    لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی حکمرانوں کی عیاشیاں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری سے تنگ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 727387پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ممالک منتقل ہوگئے ۔ پاکستانیو ں کی منتقلی کا سلسلہ تسلسل سے اب بھی جاری ہے ، 2023 میں یہ تعداد 862,625 تھی۔اس طرح گزشتہ سال پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی میں 15فیصد زیادہ ہوئی ایک طرف اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تو دوسری طرف یہ افراد اپنی اسکلز کو مزید نکھار کر نئی اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں منتقل کرنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے...
    پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومتی حمایت ختم کرنے کی بات کی ہے ، ان کے بقول گیارہ ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا اور پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پی پی نے اگر حمایت ختم کر دی تو موجودہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ اس سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر رہنما بھی ایسی شکایات کر رہے ہیں مگر لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جان بوجھ کر کوئی جواب دیا نہیں دے رہی ہے بلکہ (ن) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال پی...
    غزہ /تل ابیب /دوحا (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز) قطر نے مذاکرات میں بریک تھرو کے بعد غزہ جنگ بندی کے معاہدے کا حتمی مسودہ حماس اور اسرائیل کو بھجوادیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحا میں غزہ جنگ بندی اور اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے لیے جاری مذاکرات میں رات گئے مثبت پیش رفت ہوئی جس کے بعد قطر نے معاہدے کا حتمی مسودہ اسرائیلی حکام اور حماس کے حوالے کردیا۔ دوحا میں جاری مذاکرات میں قطر کے وزیراعظم،اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد اور شن بیٹ کے سربراہان اور نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایلچی سمیت موجودہ امریکی حکومت کے نمائندے بھی شریک تھے۔ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر خارجہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 جنوری 2025ء) اسلام آباد میں منعقدہ تعلیم پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس کے اختتام پر اتوار کو اسلامی دنیا کے سیاسی اور مذہبی رہنماؤں اور ماہرین تعلیم نے اس بات پر اتفاق کیا کہ لڑکیوں کی تعلیم نہ صرف انفرادی ترقی بلکہ معاشرتی استحکام اور امن کے لیے بھی ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ لڑکیوں کی تعلیم ایک پائیدار اور خوشحال معاشرے کی بنیاد ہے۔ لڑکیوں کی تعلیم پر اسلام آباد منعقدہ کانفرنس میں افغانستان شامل نہیں کانفرنس میں 47 ممالک کے تقریباً 150 مندوبین نے شرکت کی۔ اگرچہ افغانستان کی طالبان حکومت کے مندوبین کو مدعو کیا گیا تھا، لیکن انہوں نے اس کانفرنس، جس...
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ...
    HONG KONG: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی سے قبل پاکستان، آسٹریلیا اور بنگلادیش کے بعد بھارتی کرکٹ ٹیم کو بھی بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کے انجری کے باعث چیمپئینز ٹرافی کے ابتدائی گروپ میچز نہ کھیلنے کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ بارڈر گواسکر ٹرافی کے پانچویں ٹیسٹ میچ کے دوران جسپریت بمراہ کمر میں سوجن کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث وہ بالنگ کروانے سے قاصر رہے تھے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ بھارتی کرکٹ ٹیم میں کپتانی کو لیکر پھوٹ پڑگئی بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی بنگلورو میں رپورٹ کرنے کیلئے کہا گیا ہے، سلیکشن کمیٹی کو ان کی فٹنس رپورٹ سے آگاہ...
    پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
    فائل فوٹو۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی بیٹی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو شریک تھے۔تقریب میں وفاقی وزرا احسن اقبال، عطا تارڑ، رانا تنویر، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور سید خورشید شاہ موجود تھے۔پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما قمر زمان کائرہ، شہادت اعوان اور وقار مہدی بھی موجود تھے۔ انکے علاوہ صوبائی وزرا سمیت دیگر شخصیات اور سرکاری افسران بھی بڑی تعداد میں شریک تھے۔
    (گزشتہ سے پیوستہ) اگرچہ معاہدہ 60 سال کے لیے کیا گیا تھا، لیکن یہ 1947 میں برطانوی حکومت کے ہندوستان سے انخلا کے ساتھ ہی ختم ہو گیا برطانوی انخلا کے بعد1947 میں برطانیہ نے گلگت ایجنسی کا کنٹرول واپس مہاراجہ ہری سنگھ کو دے دیا، کیونکہ معاہدہ ختم ہو چکا تھا۔ گلگت کے عوام اور سکاوٹس نے ڈوگرہ حکمرانوں کے خلاف بغاوت کر کے انہیں نکال دیااور 1 نومبر 1947 کو گلگت بلتستان کو آزاد کرادیا آزادی کے بعد یہ پاکستان کے زیر انتظام آ گیا۔جو پاکستان کی قدرتی طور پر ایک بڑی کامیابی تھی۔ برطانوی حکومت نےخطے کی اسٹریٹجک اہمیت کو دیکھتے ہوئے 1889 میں گلگت ایجنسی قائم کی جس کا مقصد روس کے ممکنہ اثر و رسوخ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) قانون سازوں کی 20 کھرب روپے کی صلاحیت کی ادائیگیوں پر شدید تنقید، ریلیف کا مطالبہ؛ مفت بجلی کیوں نہیں دی جاتی؟ تاج کا آئی پی پیز کے اخراجات پر چیلنج۔ تفصیلات کے مطابق ایم این اے محمد ادریس کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی پاور کمیٹی کے اجلاس میں قانون سازوں نے بجلی صارفین پر عائد بھاری صلاحیت کی ادائیگیوں اور مقررہ چارجز پر تحفظات کا اظہار کردیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حکام نے انکشاف کیا کہ صلاحیت کی ادائیگی فی الحال 2ٹریلین روپے سالانہ ہے، جو بجلی کی کل لاگت کا 75فیصد ہے۔ کمیٹی کے رکن ملک انور تاج نے کہا کہ ہم صلاحیت کی ادائیگی میں ڈھائی...
    لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلائو گھیرائو کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عاید کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9مئی جلاؤ گھیراؤ کیس میں  شاہ محمود قریشی سمیت دیگر پر فرد جرم عائدکردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  کوٹ لکھپت جیل میں  9مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات کی سماعت ہوئی،جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،عدالت نے شاہ محمود قریشی سمیت یدگر پر فرد جرم عائد کردی،ملزمان میں یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر بھی شامل  ہیں،ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ یاد رہے کہ تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ خواتین کو بااختیار بنانے کیلیے مشاورتی اجلاس، بزنس میکانزم اور مالی شمولیت کی حکمت عملی پر تفصیلی گفتگو مزید :
    لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔  دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں،  تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا،...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...
۱