امریکی پاکستانیوں کے وفد کی پی ٹی آئی کے لیے ریلیف کی کوشش، اہم شخصیت اور عمران خان سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 6th, April 2025 GMT
امریکا میں مقیم پاکستانی بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ریلیف دلانے کے لیے متحرک ہوگئے ہیں، امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک وفد کی اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے ہمدردی رکھنے والوں کی جانب سے یہ روابطہ کیے گئے ہیں، جس کا مقصد سابق وزیراعظم کے لیے ریلیف حاصل کرنا ہے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان کے لیے ریلیف حاصل کرنے کی یہ کوششیں اُن پس پردہ مذاکرات سے الگ ہیں جو پاکستان تحریک انصاف اور متعلقہ حلقوں کے درمیان ہوئی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کے کچھ اہم رہنما کوشش کررہے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک چینل مذاکرات بحال ہو جائیں۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان سے جیل میں ملنے والے امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کی اہم عہدیدار نے بتایا ہے کہ اب عمران خان اور ان کے سوشل میڈیا کے رویے پر ہے کہ یہ کوششیں کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چونکہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کی جانب سے پاک فوج اور اس کی ہائی کمان کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے، جو بات چیت میں رکاوٹ ہے۔
اس اہم ملاقات کے بعد اب یہ دیکھا جائے گا کہ عمران خان اور ان کی پارٹی کے سوشل میڈیا کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کیا جاتا ہے یا نہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی اور اس کی اعلیٰ قیادت کے حالات میں بہتری صرف اسی صورت میں آ سکتی ہے کہ منفی سیاست بند کرنے کے ساتھ ساتھ فوج کے ادارے کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی ا ئی کے کے لیے
پڑھیں:
اسرائیلی وزیراعظم امریکی صدر ٹرمپ سے پیر کو ملاقات کریں گے
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پیر کو ملاقات کریں گے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم ٹیرف اور ایرانی خطرے پر صدر ٹرمپ سے بات کریں گے۔
دونوں رہنما اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی اور اسرائیلی ترکیے تعلقات پر بھی بات چیت کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو پر جنگی جرائم کے الزامات پر عالمی فوجداری عدالت سے نمٹنے پر بھی گفتگو ہوگی۔
Post Views: 1