بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر ملکی سلامتی کی میٹنگ کی اہمیت نہیں: محمود اچکزئی
اشاعت کی تاریخ: 18th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو بھی اس قسم کی میٹنگ میں بلایا جائے، بانیٔ پی ٹی آئی کے بغیر کسی میٹنگ کی اہمیت نہیں ہو گی۔
محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کے لیے طلب میٹنگ میں ہر سیاسی جماعت کے نمائندوں کو بلایا جائے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی کی میٹنگز میں جماعتِ اسلامی کے نمائندے بھی شریک ہونے چاہئیں۔
دوسری جانب مجلسِ وحدت المسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کو آن بورڈ لیے بغیر جو بھی فیصلے ہوئے وہ عوامی فیصلے نہیں ہوں گے، عوام ان فیصلوں کو قبول نہیں کریں گے۔
پختون خوا ملی عوامی پارٹی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک غلط حکمرانوں کے ہاتھ میں آ کر بحران میں گھرا ہواہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عوام اس حکومت پر اعتماد نہیں کرتی، عدلیہ میں ریفارمز کر کے ان کو بھی کمزور کر دیا گیا ہے۔
راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ ضروری وقت میں جیل سے قیدیوں کو بھی پیرول پر لایا جاتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ
پڑھیں:
ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک کوئی شخصیت نہیں،آرمی چیف
آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی سے بڑا کوئی ایجنڈا نہیں، کوئی تحریک کوئی شخصیت نہیں۔
قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پائیدار استحکام کے لیے تمام عناصر کو ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا، یہ ہماری اور ہماری آنے والی نسلوں کی بقا کی جنگ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بہتر گورننس اور مملکت پاکستان کو مضبوط ریاست بنانے کی ضرورت ہے، ہم کب تک ایک سافٹ اسٹیٹ کے طرز پر جانوں کی قربانی دیتے رہیں گے۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہم گورننس کے گیپس کو کب تک افواج اور شہدا کے خون سے بھرتے رہیں گے، علما خوارج کی طرف سے اسلام کی مسخ شدہ تشریح کا پردہ چاک کریں۔پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ یہ ملک ہے تو ہم ہیں ملک کی سلامتی سے بڑھ کر ہمارے لیے کوئی چیز نہیں، ملک کے تحفظ کے لیے یک زبان ہوکر سیاسی ذاتی مفادات سے بالا بیانیہ اپنانا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ جو سمجھتے ہیں کہ پاکستان کو دہشت گردوں سے کمزور کرسکتے ہیں آج ان کو پیغام ہے کہ ہم متحد ہوکر ناصرف ان کو بلکہ ان کے تمام سہولت کاروں کو ناکام کریں گے۔آرمی چیف نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے جو کچھ بھی ہوجائے انشا اللہ ہم کامیاب ہوں گے۔