اسلام آباد کی سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا کس اعلیٰ شخصیت کا بیٹا ہے؟ پولیس بے بس
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
اسلام آباد کی سڑکوں پر خطرناک ڈرائیونگ کرنے والا اعلیٰ شخصیت کا بیٹا تاحال قانون کی گرفت سے باہر ہے، متاثرہ شہری کی درخواست پر اب تک مقدمہ بھی درج نہیں کیا گیا۔
ایف ایٹ کی حدود میں کم عمر ڈرائیور نے سڑکوں پر سرعام خطرناک ڈرائیونگ کی۔
عینی شاہدین کے مطابق مذکورہ گاڑی وزیراعلیٰ کے پی کے مشیر زاہد چن زیب کا کم عمر بیٹا چلاتا ہے، زاہد چن زیب کے کم عمر بیٹے نے چند روز قبل خطرناک ڈرائیونگ کرتے ہوئے ایک گاڑی کو پیچھے سے ہٹ کیا تھا۔
وفاقی پولیس سیف سٹی کیمروں کے باوجود تاحال ملزم کو گرفتار نا کر سکی۔
مذکورہ ڈرائیور حادثے کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا تاہم متاثرہ شہری کی ون فائیو پر کال پر ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ڈرائیور اور گاڑی کو ایف سکس میں پکڑ لیا تھا، پکڑے جانے پر گاڑی سے دو کم عمر لڑکے نکلے جن کے پاس لائسنس بھی نہیں تھا۔
کم عمر ڈرائیور کا والد پی ٹی آئی کا صوبائی وزیر زاہد چن زیب ہے۔ صوبائی وزیر چن زیب حادثے کے بعد موقع پر آیا اور متاثرہ شہری کو دھمکیاں دیتا رہا۔ زاہد چن زیب نے اپنے بیٹے کو پولیس کی موجودگی میں موقع سے فرار کروانے کی کوشش کی۔
زاہد چن زیب نے متاثرہ شہری کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں اپنے بیٹے کو لے جا رہا ہوں، ڈرائیور کے طور پر اپنے ملازم کو پیش کر دوں گا، کرتے رہنا عدالتوں میں ثابت۔‘‘
موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے بیٹے کو لے جانے کی کوشش ناکام بنائی جس کے بعد زاہد چن زیب نے بالآخر متاثرہ شہری کا نقصان پورا کرنے کی یقین دہانی کروائی اور پانچ لاکھ موقع پر دے کر چلا گیا تاہم بقیہ رقم کے مطالبے پر شہری کو دھمکیاں دے رہا ہے۔
متاثرہ شہری تھانے میں درخواستیں دیتا رہا لیکن پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ متاثرہ شہری اپنی فریاد لے کر ڈی آئی جی آپریشن کے پاس چلا گیا، ڈی آئی جی آپریشن کو درخواست دینے کے باوجود تاحال پولیس نے وزیر کے کم عمر بیٹے کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا۔
تھانوں میں درخواستیں زیر التواء ہونے کے باوجود نوجوان آج پھر گاڑی لے کر سڑکوں پر نکل آیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خطرناک ڈرائیونگ متاثرہ شہری زاہد چن زیب سڑکوں پر
پڑھیں:
اسلام آباد: پی ایس ایل ٹیمز کی آمدورفت، روٹ پلان جاری
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد ورفت کے لیے مکمل روٹ پلان تشکیل دے دیا۔
ٹریفک پلان کے مطابق ٹریفک رواں دواں رکھنے کے لیے 300 سے زائد افسران و جوان ڈیوٹی انجام دیں گے۔
اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق پی ایس ایل کرکٹ ٹیمز کی آمد و رفت کے باعث مختلف اوقات کے دوران ایکسپریس ہائی وے، فیض اباد، کلب روڈ ، مری روڈ، فیصل ایونیو اور نائنتھ ایونیو سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔
روٹ کے باعث ایکسپریس ہائی وے سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں کچھ دیر کے تعطل آئے گا اور ٹریفک سست روی کا شکار ہو گی۔
بلیو ایریا کی جانب سفر کے لیے ایچ 8 انڈر پاس کا استعمال کیا جائے۔ سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کیا جائے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مری روڈ سے سرینا اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی لہٰذا شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں۔
ریڈ زون اور سرینا ہوٹل آنے اور جانے والی ٹریفک مارگلہ روڈ، ایکسپریس چوک، جناح ایونیو، بری امام اور نادرا چوک کا استعمال کیا جائے۔ اسلام اباد چوک سے جی 11، سروس روڈ، جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کی جائیں۔
پلان میں کہا گیا ہے کہ سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ آئی جی پی سے سروس روڈ کا استعمال کی جائے۔
ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔
مری روڈ سے سرینہ اور فیض آباد براستہ راول ڈیم دوران آمد و رفت بند رہے گی۔
شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے براستہ کنونشن سینٹر، کلب روڈ کا استعمال کریں۔
شہریوں کی رہنمائی کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس مختلف مقامات پر موجود رہے گی۔
ٹیمز کی آمد و رفت کے دوران ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد میں ممنوع ہے۔
کسی بھی سفری دشواری سے بچنے کے شہری 20 منٹ کا دورانیہ رکھ کر گھر سے نکلیں۔
شہری بھارہ کہو سے کوڑیانوالہ چوک سے سری نگر ہائی وے استعمال کا استعمال کریں۔
پارک روڈ سے اسلام آباد داخل ہونے کے لیے راول چوک سے فیض آباد سے زیرو پوائنٹ روڈ استعمال کریں۔
مری روڈ، ایکسپریس وے یا آئی جے پی روڈ سے اسلام آباد آنے والے فیض آباد اور زیرو پوائنٹ کا استعمال کریں۔
بری امام کی طرف سفر کرنے والے شہری نادرا چوک استعمال کریں۔
شہریوں کو باخبر رکھنے وقتا فوقتاً اسلام آباد ٹریفک پولیس کے سوشل میڈیا پر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی جائیں گی تاکہ شہری بروقت اگاہ رہیں ۔
شہری دوران آمد ورفت سرینہ اور فیض آباد کی اطراف شاہراہوں پر آنے سے گریز کریں۔
چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر سید ذیشان حیدر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس اور ITP کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز فالو کریں اور سفر کے دوران کسی بھی پریشانی اور رہنمائی کے لیئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کریں۔
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا تھا کہ ایف ایم 92.4 کو سنتے رہیں تاکہ ہر گھنٹے آپ کو تازہ ترین ٹریفک اپڈیٹس فراہم کی جا سکیں۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ ہم آپ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر سکیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد اسلام آباد روٹ پلان پی ایس ایل