اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کا داخلی انٹیلیجنس اینجسی شین بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا حکم معطل کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی سپریم کورٹ کی جانب سے ملک کی داخلی انٹیلی جنس ایجنسی شِن بیت کے سربراہ کو برطرف کرنے کا وزیر اعظم حکم اگلی سماعت تک معطل کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جانب سے داخلی انٹیلیجنس ایجنسی شین بیٹ کے سربراہ رونن بار کو برطرف کردیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 59 فلسطینی شہید، واحد کینسر اسپتال تباہ

اسرائیلی کابینہ نے نیتن یاہو کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ شین بیت کے سربراہ نے فیصلے کو سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ نیتن یاہو 7 اکتوبر2023 کو حملے روکنے میں ناکامی کی تحقیقات سے بچنا چاہتے ہیں۔ اپنا ایجنڈا پورا کرنے کے لیے وزیراعظم مجھے ہٹا کر اپنے خاص بندے کو سیز فائر مذاکرات کے لیے بٹھانا چاہتے ہیں۔

انٹیلجنس ایجنسی کے سربراہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ میں جنگ بندی سے متعلق مذاکرات تو کرنا چاہتے ہیں لیکن حقیقت میں جنگ بندی نہیں چاہتے۔ انٹیلیجنس سربراہ کی برطرفی سمیت حملے روکنے میں ناکامی پر نیتن یاہو کے خلاف پورے اسرائیل میں احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: نیتن یاہو کے سربراہ

پڑھیں:

سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا

سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں آنے والے معاملات کے لیے مخصوص ہے۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سپریم کورٹ کے اندرونی معاملات، بالخصوص مقدمات کی فکسنگ اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے شکایات درج کرنے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ ہاٹ لائن پر صرف سپریم کورٹ کے افسران اور عملے کے خلاف شکایات سنی جائیں گی۔

مزید وضاحت کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ سے باہر کے اداروں یا افراد سے متعلق کسی بھی قسم کی شکایات اس ہاٹ لائن پر وصول نہیں کی جائیں گی اور نہ ہی ان شکایات پر کوئی ردعمل دیا جائے گا۔

اعلامیہ میں عوام الناس کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ صرف متعلقہ نوعیت کی شکایات ہی ہاٹ لائن پر درج کروائیں تاکہ ہاٹ لائن کا مؤثر استعمال ممکن بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل میں نیتن یاہو کیخلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے
  • بین الاقوامی انصاف کا دہرا معیار
  • چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا
  • اینٹی کرپشن ہاٹ لائن کونسی شکایات وصول کرے گی، سپریم کورٹ نے واضح کردیا
  • اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق سپریم کورٹ کا وضاحتی اعلامیہ
  • اینٹی کرپشن ہاٹ لائن صرف سپریم کورٹ سے متعلق قائم کی گئی ہے، وضاحتی اعلامیہ
  • سپریم کورٹ نے اینٹی کرپشن ہاٹ لائن سے متعلق وضاحتی اعلامیہ جاری کر دیا
  • اسرائیل میں پرتشدد احتجاج، نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شدت اختیار کر گئے
  • غزہ میں سحری کے وقت اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، بچوں سمیت 71فلسطینی شہید