کراچی:

برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس کل (20 مارچ کو) ہوگا جس میں پی آئی اے سمیت دیگر پاکستانی ائیرلائنز کی بندش کے معاملے پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر5سال سے لگی پابندی کا معاملے کے تناظر میں برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کے کیس پر غور کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ 5 سال قبل جولائی 2020 میں برطانیہ اور یورپ میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی عائد کی گئی تھی، سی اے اے حکام کے مطابق امید ہے کہ برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی کے اجلاس میں پاکستانی پروازوں پرعائد پابندی کے حوالے سے مثبت پیش رفت ہوگی۔

یاد رہے جولائی 2020 میں پی آئی اے سمیت تمام پاکستانی ائیرلائنز پر جعلی لائسنس پائلٹس اسکینڈل معاملہ پر یورپ اور برطانیہ میں پابندی عائد کی گئی تھی، یورپ میں پروازوں کی بحالی کے بعد امکان ہے کل برطانیہ میں بھی پاکستانی ائیرلائنز بحال کرنے کی منظوری مل جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: برطانوی ائیرسیفٹی کمیٹی برطانیہ میں

پڑھیں:

حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد

سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کو برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیتے ہوئے ان پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ عائد کر دیا گیا۔

برطانوی حکومت کی تازہ فہرست میں حسن نواز کو “ٹیکس ڈیفالٹر” قرار دیا گیا ہے۔

حسن نواز نے 5 اپریل 2015 سے 6 اپریل 2016 تک تقریباً 9.4 ملین پاؤنڈ کا ٹیکس ادا نہیں کیا۔

برطانوی ٹیکس اتھارٹی نے حسن نواز پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد کر دیا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیوالیہ ہونے کے باوجود حسن نواز پر عائد جرمانے کی وصولی کا امکان موجود ہے، برطانوی قوانین کے تحت ٹیکس چوری کے جرمانے دیوالیہ ہونے پر بھی معاف نہیں ہوتے۔

برطانوی حکومت نے حسن نواز کے خلاف تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر شیئر کر دیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سعودیہ اور پاکستان سمیت متعدد اسلامی ممالک میں ایک ہی دن عید الفطر ہونے کا امکان
  • برطانیہ جانے والے مسافروں کو کونسی بڑی خوشخبری ملنےوالی ہے ؟ جانیں
  • کیا برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کا خاتمہ قریب ہے؟
  • حسن نواز برطانیہ میں ٹیکس ڈیفالٹر قرار، 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ بھی عائد
  • برطانوی ائیر سیفٹی کمیٹی کا اجلاس کل، پاکستانی ائیرلائنز کی پروازوں پر پابندی ہٹنے کا امکان
  • برطانیہ میں پاکستانی ایئر لائنز پر لگی پابندی کے حوالے سے اہم اجلاس کل ہوگا
  • برطانیہ کی پاکستانی ایئر لائنز پر عائد پابندی کل ہٹانے کی امید
  • یورپ کے بعد برطانیہ میں بھی پاکستانی ایئرلائنز بحال کرنے کی منظوری کی امید
  • پی آئی اے کا برطانیہ فلائیٹ آپریشن کب سے شروع ہوگا؟ بڑی خبر آگئی