2025-04-13@18:42:26 GMT
تلاش کی گنتی: 208

«کہ پولیس»:

    پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں کچے کے تھانوں میں تعینات اسٹیشن ہاؤس آفیسرز (ایس ایچ اوز) ملازمت سے برطرف کردیے گئے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکاروں پر ڈاکوؤں کی سہولتکاری کا الزام انکوائری میں ثابت ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایم پی اے ممتاز چانگ نے اسمبلی میں سہولتکاری کا الزام لگایا تھا۔
    فوٹو: فائل پنجاب کے ضلع خوشاب میں بس اسٹینڈ سے شہری کے جوتے چوری ہونے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔جوتے چوری ہونے پر شہری نے 15 پر کال کر کے پولیس کو بلا لیا اور بیان دیا کہ اس نے ایک ہزار روپے میں دکان سے جوتے خریدے تھے۔شہری کا کہنا تھا کہ بس کا ٹکٹ خریدتے ہوئے جوتے کاؤنٹر پر رکھے تھے، جو چوری ہوگئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری کی مدعیت میں جوتے چوری کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔
    لاہور میں موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے خاتون کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ کرول گھاٹی انڈر پاس پر پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل پر سوار ملزمان نے  فائرنگ  کرکے خاتون کو نشانہ بناتے ہوئے قتل کردیا۔خاتون موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی، رکشہ ڈرائیور کے مطابق حملہ آوروں کی تعداد 2 تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی دوسری شادی تھی شبہ ہے کہ شوہر نے قتل کیا، خاتون کا آج شوہر سے جھگڑا ہوا تھا، مبینہ ملزم فرار ہے۔
    خیبر پختونخوا حکومت نے مفت پولیس سرٹیفیکٹ جاری کرنے کی سہولت ختم کرکے پولیس سرٹیفیکٹ کے لیے  فیس پہلی بار فیس مقرر کر دی ہے۔ جو ایک ہزار سے لے کر 3 ہزار تک ہے۔ محکمہ داخلہ و قبائلی امور خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری کردہ اعلانیے کے مطابق پولیس کلیرنس، کریکٹر سرٹیفیکٹ اور ویزا کلیئرنس سرٹیفیکٹ پر فیس مقرر کی گئی ہے، جبکہ اس سے پہلے یہ سہولیات مفت تھی۔ اعلانیے کے مطابق کرایہ داری رجسٹریشن پر اب فیس عائد ہوگی۔ اعلانیے میں بتایا گیا ہے کہ باہر ممالک جانے کے لیے پولیس کلیئرنس سرٹیفیکٹ کے لیے  3 ہزار روپے فیس ہو گی۔ جبکہ ویزے کے لیے پولیس سرٹیفیکٹ کی فیس 2 ہزار، سرکاری امور کے لیے...
    سٹی42: شہر میں پہلی مرتبہ ایکسائز، کسٹم اور پولیس حکام نے نان کسٹم پیڈ، چوری شدہ اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ ڈائریکٹر موٹرز شاہد گیلانی کے مطابق اس گرینڈ کارروائی میں ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز بھی نشانے پر ہیں۔ شہر کے 8 مختلف مقامات پر ای ٹی اوز کی سربراہی میں ناکہ بندی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق کسٹم حکام نان کسٹم پیڈ گاڑیاں، پولیس چوری شدہ گاڑیاں جبکہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نان رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس نادہندہ گاڑیاں تحویل میں لے گا۔ ایف آئی اے کی کارروائی، دو اشتہاری مجرم گرفتار شاہد گیلانی کا کہنا ہے کہ ان گاڑیوں کے ذریعے جرائم میں ملوث ہونے کی...
    فوٹو: فائل سندھ کے ضلع خیرپور کی تحصیل ٹھری میرواہ میں صحافی اللّٰہ ڈنو شر کے قتل کیس میں پیشرفت ہوئی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سمیع اللّٰہ کا کہنا ہے کہ صحافی کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان زیرحراست ہیں، قتل میں خاتون سمیت 5 ملزمان کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مشکوک ملزمہ کو ابھی حراست میں نہیں لیا گیا ہے، مزید تفتش کے بعد صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی ہلاکت کا مقدمہ درج کیا جائے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے آلہ قتل اور صحافی کا موبائل فون برآمد کیا جائے گا، صحافی اللّٰہ ڈنو شر کی لاش گزشتہ روز کھیت سے...
    اوکاڑہ میں دایارام پل دیپالپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے 6 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نےفائرنگ کر دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔ ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 2
    کوئٹہ کے علاقے سریاب میں نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر سمیت تین اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق سریاب کے علاقے مستونگ روڈ پر شیخ زید ہسپتال کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر حملہ کیا۔ اس موقع پر موبائل میں موجود سب انسپکٹر عبدالولی تنولی اور دو جوان شہید ہوگئے ہیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں سیکیورٹی فورسز پہنچ گئیں، جبکہ نامعلوم دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے سریاب روڈ پر پولیس موبائل پر بزدلانہ حملے کی مذمت کی ہے۔...
    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا، جس کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرکوں کو آگ لگا دی۔ شہریوں کے روکنے اور مارنے پر ڈرائیور نے ٹرک موٹر سائیکل پر چڑھا کر کچل دیا، موٹرسائیکل پر کوئی شخص سوار نہیں تھا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 9 ٹرک جلا دیے جن میں 5 ڈمپر اور 4 واٹر ٹینکر شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری پاور ہاؤس پر پہنچ گئی، جبکہ فائر ٹینڈرز کی مدد سے ٹرکوں میں لگی آگ بجھائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جارہی...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی معین آباد میں فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 22 سالہ منصور ولد پیر محمد شاہ کے نام سے کرلی گئی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منصور کی ٹانگ پر گولی لگی زیادہ خون بہہ جانے کے باعث دم توڑ گیا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ یہ افسوسناک واقعہ ابتدائی طور پر جھگڑے کے دوران پیش آیا تاہم مزید تحقیقات جاری ہے۔
    اسلام آباد پولیس نے اتوار کی رات پوش سیکٹر ایف 6 میں ایک ریسٹورنٹ کے باہر غیر قانونی اسلحہ کی تشہیر پر معروف شخصیت فرخ کھوکھر کے 8 گارڈز کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ فرخ کھوکھر کو پوچھ گچھ کے بعد چھوڑ دیا گیا، تاہم پولیس نے گارڈز سے اسلحہ اور فرخ کھوکھر کی بم پروف گاڑی بھی قبضے میں لے رکھی ہے۔ اس واقعے کے بعد فرخ کھوکھر کی گرفتاری کی خبریں بھی میڈیا پر چلتی نظر آئیں تاہم فرخ کھوکھر کے خاندانی ذرائع نے گرفتاری کی خبروں کی تردید کی جبکہ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی پوچھ گچھ کے بعد فرخ کھوکھر کو چھوڑ دیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس نے 12 کار چور...
    سندھ کے ضلع قمبر شہداد کوٹ کے گوٹھ راہوجہ کے قریب پولیس اہلکار نے فائرنگ کرکے لیڈی ٹیچر کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ٹیچر کو شادی سے انکار پر اہلکار نے قتل کیا، ملزم کی تلاش جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ سے راہگیر بھی زخمی ہوا، لیڈی ٹیچر اسکول ڈیوٹی سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی۔
    کراچی کے علاقے فقیرا گوٹھ میں مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں خاتون کی ہلاکت کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر کو حراست میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر کی بتائی گئی کہانی درست نہیں لگی۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد سے واضح ہوا معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں، دوران تفتیش پتہ چلا خاتون کی موت گھر میں ہوئی تھی، اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا گیا، خاتون کے شوہر سے  تفتیش جاری ہے۔
    کراچی کے علاقے سچل گوٹھ میں پولیس نے ہوٹل پر ڈاکوؤں کی لوٹ مار کی کوشش ناکام بنادی، کانسٹیبل نے فائرنگ کرکے 2 ڈاکوؤں کو زخمی کردیا، جو اسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے۔پولیس کانسٹیبل علی حیدر کا کہنا ہے کہ ہوٹل پر دوستوں کے ساتھ چائے پی رہا تھا، 2 ملزمان نے ہوٹل پر لوٹ مار کی، فرار ہوتے وقت ملزمان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں ملزمان اسپتال منتقلی کے دوران ہلاک ہوگئے، ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔
    مانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے تین سال قبل پسند کی شادی کی تھی، شوہر سعودی عرب میں ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کو اس کے  ورثاء نے قتل کیا، 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
    فوٹو: اے ایف پی حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد افغان شہریوں کے خلاف راولپنڈی میں بھی کارروائی تیز کردی گئی، افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کی گرفتاریاں شروع کردی گئیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد افغان شہریوں کو رفیوجی کیمپ منتقل کر دیا گیا، پولیس کا مختلف علاقوں میں آپریشن جاری ہے۔ وزارت داخلہ کی تمام افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو31 مارچ تک پاکستان سے نکلنے کی ہدایت وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ بے دخلی کے دوران کسی سے ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا، واپس جانے والوں کے لیےخوراک اور طبی سہولیات کا بندوبست کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان سٹیزن کارڈ کے حامل افراد کو...
    جمہوری وطن پارٹی کے رہنما نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرلیا گیا۔ نوبزادہ گہرام بگٹی کو بگٹی ہاؤس ڈیرہ بگٹی سے پولیس نے حراست میں لیا۔ یاد رہے کہ نوابزادہ گہرام بگٹی نے بلوچستان حکومت کے خلاف آج  لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری تھری ایم پی او کے تحت عمل میں لائی گئی۔ نوابزادہ گہرام بگٹی کا کہنا تھا کہ وہ لانگ مارچ کرنے کے لیے اپنا آئینی حق استعمال کر رہے ہیں، لیکن انہیں گرفتار کیا جارہا ہے۔ جب ایک پولیس افسر نوابزادہ گہرام بگٹی کو گرفتار کرنے آیا تو اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوگئی۔ نوابزادہ گہرام بگٹی پولیس افسر سے کہتے رہے کہ گرفتار کرنا ہے تو انہیں...
    ویب ڈیسک: لاہور کے علاقے چوہنگ میں بارات کی آمد سے چند گھنٹے قبل دلہن کو  پُراسرار انداز میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق عزیز کالونی میں رات 3 بجے تک23 سالہ عائشہ کی مہندی کی تقریب جاری رہی لیکن صبح اس کی لاش بیڈ پر پڑی تھی، اسے سرمیں گولی مار کر قتل کیا گیا۔ عائشہ کی اپنے ماموں زاد فلک شیر سے پسند کی شادی ہو رہی تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہےکہ نامعلوم افراد نےگھر میں گھس کرلڑکی کو قتل کیا تاہم پولیس نےمقتولہ کے بھائی دلاور اور بہنوئی عرفان کو حراست میں لےکر تفتیش شروع کر دی ہے۔ چئیرمین پی سی بی کاسابق کرکٹر  فاروق حمید کے انتقال پرافسوس کا اظہار...
    جنوبی چھاونی میں پولیس اہلکاروں نے کارسوار شہری پرمبینہ تشدد اور فائرنگ کردی  واقعہ کی کلوزسرکٹ فوٹی بھج  بھی سامنے آ گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ  کارسوار شہری ائیرپورٹ روڈ پر جا رہا تھا کہ نشے میں دھت  پولیس اہلکاروں نے گالم گلوچ کی وجہ پوچھنے پر پولیس اہلکاروں نے تشددکیا پھر گاڑی پر فائرنگ کر دی،کلوز سرکٹ فوٹیج میں باوردی اہلکار کو فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔سی سی ٹی وی میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے باعث خوف و ہراس پھیل گیا، شہریوں کی دوڑیں لگ گئیں،متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔متاثرہ شہری کا مزید کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی کے باوجود اہلکاروں کی...
    برطانوی پولیس نے ملٹن کینز ریلوے اسٹیشن کے باہر ایک مشتبہ شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ واقعہ برطانیہ کے مقامی وقت کے مطابق 12 بجکر 55 منٹ پر پیش آیا، مشتبہ شخص کے بارے میں رپورٹ کیا گیا تھا کہ وہ ایک فائر آرم سے مسلح ہے۔ پولیس افسران نے بتایا کہ انہوں نے مشتبہ شخص پر گولیاں چلانے سے پہلے اسے چیلنج کیا تھا۔ ٹیمز ویلی پولیس کا کہنا ہےکہ مذکورہ شخص کی زندگی بچانے کے اقدامات فوری طور پر کیے گئے لیکن اسے ایک بجکر 44 منٹ پر مردہ قرار دے دیا گیا۔ ملٹن کینز سٹی کونسل میں کونسلر اور کنزرویٹو گروپ کی گروپ شازنا مزمل نے واقعے پر اپنے گہرے صدمے کا...
    ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔
    ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی فورسز نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے 5 علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق تلاشی کی کارروائیاں پولیس کے ا سپیشل آپریشن گروپ اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی مشترکہ ٹیموں نے شروع کی ہیں۔ یہ کارروائیاں بہرامگلہ، چتران سیلان، کالا جھولا اور نکہ نار کے جنگلات، گورسائی مستندرہ جابری، منکوٹ اور دیگر علاقوں میں شروع کی گئی ہیں۔
    بہاول نگر میں سی آئی اے تھانے سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 7 ملزمان فرار ہو گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے 7 ملزمان میں سے 3 ڈاکوؤں کو دوبارہ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید مفرور 4 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس ضمن میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کو معطل کر کے چارج شیٹ کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ معطل اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ Post Views: 1
    صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار میں کار تیز رفتاری کے باعث نصیر کینال میں گر گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ ٹنڈو الہ یار بائی پاس کے مقام پر پیش آیا جہاں تیز رفتار کار نصیر کینال میں جا گری جس کے نتیجے میں کار میں سوار چاروں افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ  کار تیز رفتاری کےباعث نصیر کینال میں گری جبکہ   مرنے والوں کا تعلق کراچی سے ہے۔ مزید برآں پولیس نے  میتیں کراچی منتقل کردی ہیں جبکہ مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
    فوٹو فائل اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مری جانے والے شہری سڑکوں کی اپ ڈیٹ لے کر سفر کریں۔ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں پر ہلڑ بازی، ون ویلرز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے، ہلڑ بازی، ون ویلنگ پر درجنوں موٹرسائیکل تھانوں میں بند کردی گئیں۔اسلام آباد پولیس  کا کہنا ہے کہ پارکوں کیلئے خصوصی سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، سیکیورٹی کیلئے 1500 سے زائد اہلکار تعینات ہیں، پولیس کی کوئیک رسپانس ٹیمیں شہر میں موجود ہیں، ڈی آئی جی، چیف ٹریفک آفیسر، ایس ایس پی آپریشنر و دیگر افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ پارکوں میں فیملیز کے علاوہ کسی کو داخلے کی اجازت...
    صوابی: نماز عید کے بعد مسجد کے باہر فریقین کی ایک دوسرے پر فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 31 March, 2025 سب نیوز صوابی: صوابی کے علاقے گدون اُتلہ میں نماز عید کے بعد مسجد کے سامنے دو فریقین کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں چچا اور بھتیجا جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک راہگیر سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں فریق آپس میں رشتہ دار تھے اور واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ تھا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے...
    راولپنڈی سے اغواء ہونے والے شہری کو صوابی سے بازیاب کروالیا گیا۔ راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی شہری کی بازیابی کےلیے پولیس نے صوابی میں آپریشن کیا، جس کے دوران مغوی شہری بحفاظت بازیاب کروالیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایک اغواء کار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اغواء کاروں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا اور ملزمان فرار ہوگئے۔راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی سب انسپکٹر ہارون حیات کو راولپنڈی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد : فوٹو اے پی پی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں عیدالفطر پر سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو حتمی شکل دے دی گئی۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں اسلام آباد میں 3500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہونگے، اسلام آباد کے داخلی و خارجی راستوں پر 18 سیکیورٹی پکٹس قائم کردی گئی ہیں۔ عید کے موقع پر موٹروے پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی مہمعید کے موقع پر موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے سڑک استعمال کرنے والوں کے لیے آگاہی مہم کا اعلان کردیا ۔ ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹریفک روانی برقرار رکھنے کیلئے 500 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، مری جانے والے سیاحوں کیلئے...
    علامتی فوٹو اسلام آباد میں چینی خاتون اپنی رہائشگاہ پر مردہ پائی گئی ہے، 42 سال کی چینی خاتون کی لاش سیکٹر ایف 8 میں فلیٹ سے ملی ہے۔ پولیس کے مطابق چینی خاتون کے ساتھیوں نے ہلاکت کے متعلق پولیس کو آگاہ کیا، پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ چینی خاتون کے ساتھی نے پولیس کو بیان دیا کہ خاتون صبح طبیعت خراب ہونے پر اپنے کمرے میں سو گئی تھی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چینی خاتون کی موت کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی خاتون کی موت کی وجہ سامنے آئے گی۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن بلاک 2 بلاول چورنگی کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس نے معاملے کو مشکوک قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کلفٹن میں واقع بلاول چورنگی کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق جس کی شناخت 30 سالہ ساجد کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت پر پیش آیا،  مقتول کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ کلفٹن بلاک 2 میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش ملی ہے، مقتول کے گاڑی میں پستول بھی موجود ہے جبکہ موبائل فون اور پیسے بھی بھی گاڑی میں موجود ہے۔ پولیس...
    فوٹو: فائل پنجاب کے ضلع پاکپتن میں 8 سالہ بیٹے نے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سال کے بیٹے نے مبینہ طور پر قینچی کے وار کرکے ماں کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ 8 سالہ بچے کو حراست میں لے لیا گیا ہے، واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
    گینگ وار کمانڈر نے پولیس اہلکار سے بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چاہتے ہیں اب آپ بھی ڈیوٹی کرو، اب پورے شہر میں کارروائی کروں گا، دیکھو تم اب، بہت آرام کرلیا آپ لوگوں نے، پولیس اہلکار نے جواب دیا کہ اب ہم بھی آرام سے نہیں ہیں، ہم تیار بیٹھے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گینگ وار کمانڈر نے پولیس کو دھمکیاں دیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں اتنے لوگ ماروں گا کہ مجبور ہو جاؤ گے۔ پولیس اہل کار اور گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو کے درمیان ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ منظرعام پر آگئی ہے، جس میں گینگ وار کمانڈر وصی اللہ لاکھو نے کہا کہ چھالیہ کا دو نمبر کام کریں گے اور پیسے...
    ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان سجاد احمد کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ حملہ آور ہلاک ہوگیا ہے جبکہ پولیس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ ہے، جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔ پولیس کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ ایک دوسرے واقعے میں تھانہ صدر کی حدود رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی...
    ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی پولیس پر فائرنگ، ہیڈ کانسٹیبل شہید، سپاہی زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 26 March, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ تھا جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔شہید پولیس اہلکار احسان اللہ کی نماز جنازہ پولیس لائن لکی مروت میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی ۔نماز جنازہ میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرلکی مروت محمد جواد اسحاق (PSP)، پاک فوج کے بریگیڈیئر عمران، ڈپٹی کمشنر ذیشان عبداللہ، ایس پی انوسٹی گیشن مراد خان سمیت پولیس اور پاک فوج اور ریسکیو 1122افسران اور جوانوں سمیت سماجی...
    DERA ISMAIL KHAN: ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے لکی مروت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک ہیڈ کانسٹیبل شہید جبکہ ایک کانسٹیبل زخمی ہو گیا ہے۔ فائرنگ سے شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام احسان اللہ تھا جبکہ زخمی ہونے والے کانسٹیبل کا نام رفیع اللہ ہے۔ پولیس کے مطابق شہید اور زخمی ہونے والے کانسٹیبل کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جبکہ پولیس پر فائرنگ کرنے والے نامعلوم افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 10 خوارج ہلاک، کیپٹن شہید ایک دوسرے واقعہ میں تھانہ صدر کی حدود رتہ کلاچی میں پولیس اور سی ٹی ڈی کے مشترکہ کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق...
    گزری خیابان اتحاد سگنل کے قریب بنگلے سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی۔ گزری کے علاقے ڈیفنس خیابان اتحاد سگنل کے قریب بنگلے سے ایک شخص کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او گزری فاروق سنجرانی کے مطابق ہلاک ہونے والے کی شناخت 25 سالہ نوید یوحنا کے نام سے کی گئی جو کہ کورنگی مہران ٹاؤن کا رہائشی اور مذکورہ بنگلے پر رنگ و پالش کا کام کر رہا تھا جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ بظاہر پنکھے کے ہک سے بجلی کا تار باندھ کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔ تاہم، فوری...
    پاکستان بازار پولیس نے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جبکہ ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شہری شدید زخمی ہوگیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق پاکستان بازار کے علاقے اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں شاہین فورس کا اور مسلح ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا اس دوران ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس نے تعاقب اور جوابی فائرنگ کے تبادلے میں تارا پیلس کے قریب ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، چھینے ہوئے 5 موبائل فونز اور نقدی برآمد ہوئی جبکہ گرفتار ڈاکو کو 22 سالہ شایان کےنام سے شناخت کیا گیا۔مقابلے کے دوران دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر صوبے بھر میں عید کی خریداری میں مصروف خواتین کی حفاظت کےلیے بازاروں میں پولیس کے سائیکل اسکواڈز تعینات کردیے گئے۔رمضان المبارک میں بازاروں کی سیکیورٹی کےلیے جامع حکمت عملی اپناتے ہوئے بازاروں میں خواتین موٹر سائیکل اسکواڈ اور ماؤنٹڈ پولیس گشت پر مامور ہے۔ لیڈی پولیس کانسٹیبل پر مشتمل بائیک اسکواڈز تشکیل دے دیے گئے، اور بازاروں میں اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔اس حوالے سے اے ایس پی رینالہ سید دانیال حسن کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے وژن "نیور اگین: پروٹیکشن آف وومن اینڈ ورنلیبل ان سوسائٹی" اوکاڑہ پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب پولیس...
    سٹی 42: بہادر خیل کرک کے دشوار گزار پہاڑوں میں سے سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کا مشترکہ آپریشن کیا گیا ،   بد نام زمانہ کلیم اللّٰہ گروپ کے دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ، علاقے میں سکیورٹی پوسٹس قائم کر دی گئیں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ ذوالفقار حمید کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کے دہشت گردوں پرکاری ضرب لگانے کے لیے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کے تسلسل میں کوہاٹ ریجن کے علاقے بکولہ بدینے کے دشوار گزار پہاڑوں میں انتہائی خطرناک اور بدنام زمانہ کلیم اللہ گروپ سمیت دیگر دہشت گرد دھڑوں کے خلاف ایک جائنٹ آپریشن شروع کیا گیا جس میں کرک کی ضلعی پولیس اور سی ٹی ڈی نے...
    — فائل فوٹو پنجاب کے شہر جھنگ میں ہوئے پولیس مقابلے میں 1 ملزم ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔پنجاب پولیس کے مطابق جھنگ کے علاقے کشمیر کالونی کے قریب اہلکاروں نے ناکے پر 3 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں... پولیس نے بتایا  ہے کہ مرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے، جبکہ اس کے دونوں ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی و قتل سمیت 50 وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔
    تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب شیخوپورہ پولیس نے گزشتہ روز اغواء کیے جانے والا 4 دن کا نومولود بازیاب کروا کر ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلیکس سے اغوا نومولود بازیابایس ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزم نے اولاد نہ ہونے پر نومولود بچے کو اغواء کرنے کا اعتراف کیا ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ صدر کی حدود سے بچے کو نامعلوم خاتون اور مرد نے اغوا کیا تھا، تاہم نومولود کو والدین کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔
    کراچی کے علاقے ملیر میں لڑکی کی موت معما بن گئی۔کراچی میں ملیر چمن کالونی لاسی گوٹھ کے قریب گھر سے 15 سال کی لڑکی کی لاش ملی، لاش کی شناخت 15 سال کی نصرت کے نام سے کی گئی۔ مانسہرہ: سرکاری اسکول سے آٹھویں جماعت کی طالبہ کی لاش برآمد پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات کر رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق گھر والوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز افطار کے بعد لڑکی کی طبیعت خراب ہوئی تو اسے اسپتال لے گئے، ڈرپ لگوانے کے بعد گھر واپس لائے، تھوڑی دیر بعد دیکھا تو وہ مردہ حالت میں تھی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کے حوالے سے مزید معلومات پوسٹ...
    لاہور کے تھانہ فیصل ٹاؤن کی حدود میں ‏پاکپتن سے تعلق رکھنے والے ن لیگ کے سابق ایم پی اے میاں نوید علی کا اپنے گارڈز کے ہمراہ اپنے ڈرائیور پر مبینہ وحشیانہ تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے بعد ڈرائیور فاروق کو تشدد کرکے حبس بے جا میں رکھنے کا مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے سابق ایم پی اے میاں نوید کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ میاں نوید کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ پولیس حکام...
    فوٹو: فائل خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں بچے کی تشدد زدہ لاش ملنے کے کیس میں پیش رفت ہوئی ہے، پولیس نے بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کرلیا۔ڈی آئی خان کے عید گاہ کی جنازہ گاہ سے بچےکی تشدد زدہ لاش ملنے  کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی، جس میں ماں بیٹے کی لاش عید گاہ کی جنازہ گاہ میں رکھتے ہوئے نظر آئی۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) محمد عدنان کا کہنا ہے کہ بچے کی ماں اور سوتیلے باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے، خاتون نے دوران تفتیش شوہر کے ساتھ مل کر بیٹے کے قتل کا اعتراف کیا۔ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ قتل...
    علامتی فوٹو وسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے نے مزید 5 افراد کو زخمی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز کے دوران جنگلی بھیڑیا 14 افراد کو زخمی کرچکا ہے۔ وسطی کرم: بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمیوسطی کرم میں جنگلی بھیڑیے کے حملے میں 1 بچے سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق بھیڑیے نے ذیمشت، کنڈالی، شمخی، اوٹ کے علاقوں میں لوگوں پر حملہ کیا، زخمیوں کو صدہ اسپتال پہنچادیا گیا۔اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں رہائشی اپارٹمنٹ کی آٹھوین منزل کے فلیٹ کے کھڑکی سے  نوجوان لڑکی گر کر جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق حیدری تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ عیسیٰ لیبارٹری کے قریب اسکائی بلو اپارٹمنٹ کے فلیٹ نمبر 804 کی کھڑی سے پراسرار طور پر گر کر ایک لڑکی جاں بحق ہوگئی۔ متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے لڑکی کی شناخت 16 سالہ عنادیہ دختر محمد اقبال کے نام سے کی گئی۔ متوفیہ کے والد پرائیوٹ ملازمت کرتے ہیں، محمد اقبال کی چار بیٹیاں اور ایک بیٹآ ہے ، پہلے دو بیٹیاں...
    علامتی فوٹو بھکر کے علاقے نبو والا میں باپ نے چار سالہ بیٹے پر تشدد کرکے اس کی ٹانگ توڑ دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی بیوی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔بچے کی ماں نے الزام عائد کیا ہے کہ باپ بچے کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا تھا، پھر تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بیوی نے شوہر کے خلاف تنسیخ نکاح کا دعویٰ کر رکھا ہے۔
    علامتی فوٹو خیبر پختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں مبینہ طور پر بھائی سے غلطی سے پستول چل جانے سے بہن جاں بحق ہوگئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ واقعہ جلوزئی میں پیش آیا جہاں بھائی کے ہاتھوں سے غلطی سے پستول چل گئی، جس سے بہن زخمی ہوگئی۔  پولیس کے مطابق زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گئی۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ لڑکی نے زخمی حالت میں پولیس کو بیان دیا کہ بھائی سے غلطی سے گولی چلی۔
    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ نے عادی جرائم پیشہ افراد کیخلاف رینجرز اور پولیس کے مشترکہ آپریشن تیز کرنے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ مزید سخت بنانے کی ہدایات جاری کردیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ کے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز کی زیر صدارت سیکیورٹی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں کراچی شہر کے امن و امان کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس میں آئی جی سندھ، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی (کراچی، اسپیشل برانچ، آپریشن برانچ)، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز (اسپیشل برانچ، ایسٹ، ساؤتھ، ویسٹ، سی آئی اے اور ٹریفک)، پولیس، رینجرز اور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران...
    پشاور (نیوز ڈیسک) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کی بجائے سیاسی بیان بازی سے گریز کرے۔ اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کر رہی ہے، گزشتہ تین دنوں میں پولیس نے دہشت گردوں کے متعدد حملے ناکام بنا دیئے، بنوں اور لکی مروت میں عوام نے پولیس کے شانہ بشانہ دہشت گرد حملوں کو پسپا کیا۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت بہادر پولیس اور غیور عوام کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، عوام اور پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں یکجہت ہیں، عوام کے تعاون کے بغیر شرپسند عناصر کا...
    پنجاب کے شہر ساہیوال میں شادی سے انکار کرنے پر لڑکی کو قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ساہیوال کے محلہ نور پارک میں شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا، جس کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق  ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہے۔
    مفتی منیر شاکر : فوٹو اسکرین گریپ یوٹیوب پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ باغ ناران میں ادا کردی گئی۔مفتی منیر شاکر کی نماز جنازہ ان کے صاحبزادے مفتی عبداللّٰہ شاکر نے پڑھائی، نماز جنازہ میں علماء کرام سمیت مذہبی شخصیات اور بڑی تعداد میں شہری شریک ہوئے۔خیال رہے کہ مفتی منیر شاکر گزشتہ روز پشاور کے مضافاتی علاقے میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں دم توڑ گئے تھے۔ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید...
    اوباڑو کے علاقے کینجھو میں رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق، حملے میں ایم پی اے جام مہتاب محفوظ رہے، تاہم ان کا ایک گارڈ جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ Post Views: 1
    ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ میرپور آزاد کشمیر میں درزی سڑکوں پر نکل آئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کپٹروں کی سلائی کے سرکاری نرخ مسترد کر دیے۔ ٹیلرز ایسوسی ایشن نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف چوک شہیداں میں احتجاج کیا، احتجاجی مظاہرے کے دوران پولیس اور مظاہرین میں تصادم بھی ہوا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مقرر کردہ نرخ انتہائی کم ہیں، اخراجات پورے کرنا ممکن نہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر...
    مفتی منیر شاکر : فوٹو فائل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں جاں بحق ہونے والے مفتی منیر شاکر کے بیٹے عبداللّٰہ شاکر کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ نے والد کو سیکیورٹی کیوں نہیں دی؟کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر کے پاس اپنے ذاتی گارڈ ہوتے تھے، دھماکے میں منیر شاکر کے ساتھ گارڈ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے، سی سی پی او قاسم علی خان سی سی پی او کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں، پولیس اور سی ٹی ڈی مشترکہ تفتیش کر رہی ہیں۔ سی...
    مفتی شاکر منیر : فوٹو فائل پشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکے میں مفتی منیر شاکر جاں بحق ہوگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی منیر شاکر دھماکے کا ہدف تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ اڑمر دھماکے میں مفتی منیر شاکر زخمی ہوئے تھے جو اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے، دھماکے میں 4 افراد زخمی ہوئے تھے، دھماکے کے تین زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پشاور: مسجد کے باہر دھماکا، مفتی منیر شاکر جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔ کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) پشاور قاسم علی خان کا کہنا ہے...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ میں واقع بروری کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے بعد امدادی ٹیموں اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی۔ امدادی کارکنوں نے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے شواہد اکھٹے کیے۔ دھماکے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے جبکہ پانچ زخمی ہوئے جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کوئٹہ کے علاقے کرانی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پولیس نے معروف گلوکارہ نصیبو لال پرتشدد کے معاملے پرشوہرکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ معروف گلوکارہ نصیبو لال پر شوہرکی جانب سے تشدد کیا گیا، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے گلوکارہ کی درخواست پر خاوند کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر متن کے مطابق گلوکارہ کا کہنا تھا گھر کے صحن میں بیٹھی ہوئی تھی اور اسی دوران میرا خاوند نوید حسین گھر آیا۔ نصیبو لال کی جانب سے مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ خاوند نے آتے گالم گلوچ کیا، اورقریب پڑی ہوئی اینٹ اٹھا کر چہرے پرماردی۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ اینٹ لگنے سے چہرے کی بائیں سائیڈ اور ناک پر شدید چوٹ آئی ہے۔ خاوند اکثر اوقات مجھ سے لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔...
    حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریلوے کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں، سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کو بھی ہم دیکھ رہے ہیں، ریلوے پولیس کا سکیل پنجاب پولیس کے برابر کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہوگا ملک میں دہشتگردی نے دوبارہ سر کیوں اٹھایا؟، پوری دنیا کو سی پیک کھٹک رہا ہے، کوشش یہی کی جا رہی ہے پایہ تکمیل تک نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ فیصلہ ہو چکا ہے کہ معصوم انسانی جانوں سے کھیلنے والے دہشت گرد چاہے پاکستان میں ہوں یا بھاگ کر افغانستان یا کسی اور ملک چلے جائیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔ ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے...
    اویس کیانی:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت میں 2 تھانوں پر دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر پولیس کو خراج تحسین، کہا کہ پولیس کے بہادر سپوتوں نے بروقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھاکہ دہشتگردوں کے حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو شاباش دیتے ہیں، کے پی کے پولیس کے جوانوں نے دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملے پسپا کئے۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے لکی مروت میں پولیس وین کے قریب دھماکہ کرنے والے دہشتگرد کو جہنم واصل کرنے پرپولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے 2 زخمی پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ اسلاموفوبیا عالمی...
    فوٹو فائل کراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروش کے اڈے پر پولیس نے  چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش ریاست جدگال کا ساتھی مارا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، موٹر سائیکل پاک کالونی سے 2 روز قبل چھینی گئی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
    امرتسر کے معروف گردوارے ’’گولڈن ٹیمپل‘‘ میں 2 افراد نے گھس کر آئرن راڈ سے لوگوں پر حملہ کردیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 3 کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے دو افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سے ایک حملہ آور ہے جب کہ دوسرا اس کا معاون ہے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حملے سے پہلے علاقے کی ریکی کی گئی تھی۔ تاحال حملے کے محرک سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ کمیونٹی کچن یا گرو رام داس لنگر کے قریب پیش آیا بڑی تعداد میں افراد موجود...
    — فائل فوٹو ڈیرہ اسماعیل خان کے گاؤں شیرکہنہ میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں میاں، بیوی، بیٹی اور ایک رشتے دار شامل ہے۔ کراچی: ایف بی ایریا میں رکشہ سوار خواتین سے لوٹ مارکراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں یوسف پلازہ کے قریب ڈاکوؤں نے خواتین سے لوٹ مار کی واردات کی ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے۔
    غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) اسرائیلی آبادکاروں نے اسلحہ کے زور پر وادی اردن میں بدو برادری کی15سو بھیڑیں اٹھاکرلے گئے وادی اردن میں یہ حالیہ سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہے جس میں علاقے میں بدوﺅں پر حملہ کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے شمال میں عین العوجا کے قریب ہونے والے واقعے کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہے متاثرہ عرب بدوہانی زاید نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب...
    لاہور میں پولیس نے گاڑی چوری اور50 لاکھ روپے ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے ایڈن ٹاور کے قریب 15 کو ڈکیتی کی جھوٹی کال کی تھی۔ ملزم عنصر کا کہنا تھا کہ 5 ڈکیت آئے اور 50 لاکھ روپے اور لینڈ کروزر گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ چھان بین کے دوران ملزم زیادہ دیر پولیس کو چکمہ نہ دے سکا۔ گلبرگ پولیس نے جھوٹی 15 کال کرنے والے ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم کا بینک کے ساتھ لین دین کا معاملہ تھا جس کے باعث بینک گاڑی لیے گیا تھا۔ ملزم عنصر کیخلاف جھوٹی 15 کال کرنے پر مقدمہ درج کر کے انوسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کردیا گیا۔ ایس...
    سہراب گوٹھ پولیس نے عثمانیہ سوسائٹی میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔ سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو 20 سالہ ہارون جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو عباس، وقاص اور شہروز کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے پولیس نے دو پستول ، نقدی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔ پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہ ہے۔
    بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت پر اشتعال انگیز نعرے بازی اور آتشبازی کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ بھارتی پولیس کے مطابق، نعرے بازی اور آتشبازی کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اور مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو آگ لگا دی۔  واقعے کے بعد 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال قابو میں رہے۔ اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار چیمپئنز...
    فوٹو فائل پنجاب کے شہر سرگودھا میں اولاد نہ ہونے پر شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اولاد نہ ہونے پرملزم نے جون 2024 میں دوسری شادی کی تھی، دوسری بیوی کے ہاں بھی اولاد نہ ہونے پر لڑائی جھگڑے شروع ہوگئے۔ملزم شاہد اور پہلی بیوی نے دوسری بیوی کے گلے میں پھندا ڈال کر اسے قتل کردیا، جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کرکے فرار ملزمان کی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔
    سندھ رینجرزاور پولیس  نے کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان  سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو گرفتار کرلیا گیا۔ بیان کے مطابق گرفتار ملزم 2024میں عزیر بلوچ کی ذہن سازی کرنے پرکالعدم تنظیم لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا،گرفتار ملزم شاہ بیگ لین لیاری کارہائشی ہے،  گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرز نے بتایا کہ واقعے کے وقت میں...
    پاک کالونی کے علاقے میں لیاری ایکسپریس وے لیاری ندی سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ہے۔ لاش کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے نکلوائی اور ضابطے کی کار روائی کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں رکھوا دی۔ پاک کالونی پولیس کے مطابق متوفی کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکووں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ 2 فرار ہوگئے جبکہ احتیاطی تدابیر کی بدولت پولیس جوان محفوظ رہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں محمد عدیل اور ذیشان شامل ہیں، بدنام زمانہ ڈاکو عدیل پنجاب میں سنگین جرائم کے 42 مقدمات میں ملوث نکلا جبکہ ذیشان کے خلاف سنگین جرائم کے 27 مقدمات درج ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خطرناک ڈاکو دکانوں، گھروں کو لوٹنے اور سٹریٹ کرائم جیسے جرائم میں ملوث ہیں جبکہ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد: ڈاکوؤں کا کیش وینز پر 2 دن میں تیسرا...
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ واقعات میں پولیس افسران کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ قانون پر عملدرآمد کرانے میں افسران کیخلاف قانونی کارروائی کی شقیں رد کروائیں گے۔ پولیس حکام کا مزید کہنا ہے کہ عوامی و ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے والوں کی جیب سے ازالہ کیا جائے گا، مشتعل افراد کے سامنے بزدلانہ رویہ اپنانے والے پولیس آفیسر کیخلاف ایکشن ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پُرتشدد مظاہروں کی روک تھام کیلئے رائیٹ مینجمنٹ پولیس کے قیام کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کر دی گئی ہے۔ کابینہ سے منظوری کے بعد آر ایم پی کی منظوری پنجاب اسمبلی سے لی جائے گی۔ افرادی قوت، وسائل اور قانون سازی کیلئے کابینہ سے منظوری کے...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ پنجاب کے شہر بہاولپور میں واقع بستی کچولیاں میں پرانی دشمنی پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق جبکہ 2 بیٹے زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعے میں جاں بحق باپ کی لاش اور زخمی بیٹوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تھانہ عباس نگر میں درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
    کراچی: موچکوکے علاقے میں تیز رفتار ڈمپر موٹر سائیکل پر چڑھ دوڑا ، ایک بھائی جاں بحق جبکہ 2 بھائی زخمی ہوگئے۔  ایس ایچ او موچکو فیصل لطیف کے مطابق لکی چڑھائی  کے قریب تین سگے بھائی موٹر سائیکل پر جارہے تھے کہ ان پر تیز رفتار ڈمپر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دو بھائی زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیم نے اسپتال پہنچایا۔   پولیس نے موقع پر پہنچ کرڈمپر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، متوفی کی شناخت راحب ولد افغان جبکہ زخمیوں کی شناخت سعد افغان اور ملیر افغان کے نام سے ہوئی ہے،  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر  ہے۔ پولیس نے  متوفی کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی اور...
    کراچی کے علاقے قائدآباد میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ مشتعل افراد کے تشدد سے ڈاکو بھی مارا گیا۔ سہراب گوٹھ میں بھی مزاحمت پر ایک شخص جان سے گیا۔قائدآباد مرغی خانہ اسٹاپ کے قریب دو ملزمان نے بابر نامی شہری کو لوٹنے کی کوشش کی جس پر اس نے مزاحمت کی تو ملزمان نے فائرنگ کردی۔ اس دوران ایک ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرے کو موقع پر موجود افراد نے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہری اور ڈاکو دونوں کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران شہری بابر دم توڑ گیا جبکہ زخمی ڈاکو کو ورثاء اور پولیس اہلکار اسپتال سے واپس تھانے لے جانے...
    بلوچستان کے علاقے خضدار کی تحصیل نال بازار میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دھماکے میں ایک شخص موقع پر جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مزید دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد متعدد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کےلیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ جائے وقوعہ پر پہنچ گیا۔
    سٹی42: پنجاب پولیس میں کانسٹیبلز اور لیڈیز کانسٹیبلز کی 4265 سیٹوں پر بھرتیوں کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں اضلاع کو سیٹیں الاٹ کردی گئی ہیں جبکہ آئی جی پنجاب کی جانب سے تحریری امتحان و انٹرویوز کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلہ کے مطابق لاہور کے لیے 710، گوجرانوالہ کے لیے 70، راولپنڈی کے لیے 203، فیصل آباد کے لیے 193، سرگودھا کے لیے 143، ساہیوال کے لیے 55، ملتان کے لیے 118 اور ڈی جی خان تونسہ کے لیے 90 سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ دیگر اضلاع کو بھی ڈیمانڈ کے مطابق سیٹیں الاٹ کی گئی ہیں۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت تحریری امتحان...
    لاہور کے اسٹریٹ آرٹسٹ کو بھیک مانگنے کے جرم میں گرفتارکر لیا گیا، نوجوان نے پولیس کے سامنے بھیک مانگنے سے انکارکرتے ہوئے کہا کہ بھیک نہیں مانگتا، لوگ خود پیسے دیتے ہیں، بند روڈ کا رہائشی اور دو بچوں کا باپ ہوں۔ تفصیلات کے مطابق لاہورگلبرگ میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑےکا معاملہ سٹریٹ پرفارمر کو ٹریفک پولیس پکڑ کر تھانے لے آئی۔اسٹریٹ آرٹسٹ محمد نامی شخص کا کہنا ہے کہ سنہرے کپڑے پہن کر انسانی مجسمہ بن کر لوگوں کو محٖظوظ کرتا ہوں۔ لوگ پیسے دے جاتے ہیں، میں بھیک تو نہیں مانگتا۔ محمد گلبرگ کے علاقے میں جسم اور کپڑوں پر گولڈن رنگ کرکے مجسمے کی طرح کھڑاہوتا تھا۔ تیس سالہ...
    —فائل فوٹو مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 2 افراد نے 1 شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ملتان: شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیاملتان کے علاقہ دولت گیٹ میں شوہر نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی پر تیزاب پھینک دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ فریقین بس اڈے پر کام کرتے تھے، ان میں جھگڑا چل رہا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
    مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں 2 افراد نے ایک شخص پر تیزاب پھینک دیا، متاثرہ شخص کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فریقین بس اڈے پر کام کرتے تھے، ان میں جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)ایف آئی اے نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ تمام معلومات پولیس سے لینے کے بعد ارمغان کے گھر میں سرچ آپریشن کیا جائے گا۔وفاقی تحقیقاتی ادارے نے پیر کو ملزم ارمغان کے گھر کا دورہ کرنا تھا تاہم ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ دورے سے پہلے ہم پولیس حکام سےملاقات کریں گے اور کیس کے حوالے سے مکمل معلومات حاصل کریں گے۔ ۔
    شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ مسکن چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے آغا خان اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی شناخت 22 سالہ سہراب الرحمٰن اور 21 سالہ محسن کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ سہراب الرحمٰن کو گردن اور پیٹ جبکہ محسن کو پیٹ پر گولی لگی ہے اور واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا گیا ہے جبکہ دونوں افراد آغا خان...
    لیڈز میں ایم 621 موٹروے پر ایک کار اور HGV کے درمیان تصادم کے بعد ایک شخص ہلاک جبکہ 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق ایک سرخ لاری اور گرے رنگ کی والی مرسڈیز کار کا تصادم ہفتہ کی رات 12:30 بجے موٹر وے پر J1 (ہولبیک) اور M62 کے J27 کے درمیان ہوا۔ مغربی سمت جانے والی سڑک ان دونوں جنکشنز کے درمیان بند کر دی گئی تھی اور ہفتہ کے روز 12:00 بجے دوبارہ کھول دی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کار میں سوار ایک 20 سالہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ کار میں موجود تین دیگر افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم ان کی جان کو...
    راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل...
    بالاگھاٹ (نیوز ڈیسک) الاگھاٹ ضلع کے روپجھر تھانے کے تحت آنے والے گاؤں اکوا میں ایک گرل فرینڈ نے اپنے بوائے فرینڈ کی شراب نوشی اور روزانہ کی مار پیٹ سے تنگ آکر اپنی بہن، اس کے شوہر اور اس کے بھتیجے کی مدد سے عاشق کا قتل کردیا۔ قتل کے ارتکاب کے بعد اس نے معاملہ کو حادثہ کی شکل دینے کیلئے پولیس کو گمراہ کیا ۔ دو ماہ بعد پولیس نے قتل کا مقدمہ حل کرتے ہوئے گرل فرینڈ سمیت چار ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ قتل 4 دسمبر 2024 کو کیا گیا تھا۔ مقتول شاہجہان سائی اصل میں جھارکھنڈ کے گرڈیہ کا رہنے والا تھا۔ وہ اکوا میں رائس مل میں ڈرائیور کے طور پر...
    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں شہری پر گارڈز کے ساتھ تشدد کرنیوالے شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کرلی گئی ہیں۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ شاہ زین مری سے متعلق تفصیلات حاصل کی ہیں، وہ 19 فروری کو حب سے کراچی آیا تھا، اس کا روٹ پلان بھی حاصل کیا گیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کا کہنا ہے کہ ملزم حب سے بوٹ بیسن پہنچا اور وہاں جھگڑا ہوا تھا، شاہ زین مری کے 5 گارڈز کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات شاہ زین مری کے دوست کے گھر چھاپہ مارا گیا، دوست کے مطابق شاہ زین مری واقعے کے بعد...
    کراچی کے علاقے بلدیہ ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ آفریدی کالونی ہزارہ چوک کے قریب موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ایس ایچ او مدینہ کالونی قمر زمان نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 35 سالہ جواد ولد اکرم کے نام سے کی گئی جو کہ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ عقب سے 2 موٹر سائیکلوں پر آنے والے ملزمان نے اسے فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے...
    کراچی پولیس کے سربراہ جاوید عالم اوڈھو نے ارمغان کیس میں پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا۔ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پولیس کی نااہلی ہے کہ ہمیں اس کام کا علم ہی نہیں ہوسکا، ہم نے اپنے افسران کے خلاف بھی کارروائی شروع کردی ہے۔ ملزم ارمغان کے گھر سے اربوں روپے مالیت کی کرپٹوکرنسی کی مائننگ مشینیں برآمدتفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ برآمد دونوں مشینوں کی پاکستان میں مالیت 2 ارب روپے سے زائد ہے، جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اس سے سب ہی لوگ خائف تھے، اس کیس میں وزیر اعلیٰ سے بھی بات...
    کراچی: کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے حوالے سے  معلومات نہ ہونے پر پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ارمغان کے کاموں کا علم نہیں ہو سکا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس تھانے کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی سمیت پولیس افسران و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ارمغان...
    پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث موقع پر جاں بحق، جبکہ 18 سالہ احمد شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے تھا۔ حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہوگیا، جبکہ پولیس نے ٹینکر کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔
    شکارپور میں تیغانی گینگ کے سرغنہ ڈاکو ایوب تیغانی نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔ایوب تیغانی دہشت گردی، قتل، پولس پر حملوں سمیت 13سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کچے میں آپریشن کے باعث ڈاکو ہتھیار ڈالنے پر مجبور ہیں۔ایس ایس پی چاچڑ کا کہنا ہے کہ جرائم کی دنیا چھوڑ کر آنے والے افراد کو مکمل مکمل قانونی چارہ چوئی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن 10 نمبر آفریدی محلے میں فائرنگ کے پراسرار واقعہ میں خاتون زخمی ہوگئی جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔ مومن آباد پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 30 سالہ امینا کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم، پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔ دریں اثنا کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب فائرنگ سے 18 سالہ مدثر زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات...
    فیروز آباد پولیس نے شہیدِ ملت روڈ کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت علی شاہد اور جدون کے نام سے کی گئی جن کے قبضے سے اسلحہ، گولیاں، 4 موبائل فونز، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے جبکہ پولیس نے زخمی ڈکیت کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال جبکہ دوسرے ساتھی کو مزید تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا۔ پولیس گرفتار ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کے ڈیرے سے ملنے والی لاش کی شناخت ہو گئی۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول عمران فیصل آباد کا رہائشی ہے اور برخاست شدہ پولیس اہلکار ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کانسٹیبل ارشد اور عمران نشے میں تھے، دونوں میں جھگڑا ہوا تھا، کانسٹیبل ارشد نے عمران کو گولی مار کر قتل کیا اور فرار ہو گیا۔
    ویب ڈیسک: لاہور میں پہلی مرتبہ 100 سے زائد پولیس اہلکار ایک ساتھ نوکری سے برطرف کر دیا گیا۔  اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکار چیمپئنز ٹرافی کی سکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضر رہے  پولیس نے کہا کہ اہلکاروں کو ڈی آئی جی آپریشنز کے حکم پر برطرف کیا گیا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ برطرف اہلکاروں کی تفصیلی رپٹ روز نامچہ میں درج کر لی گئی۔  سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025