بھوپال: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب چیمپئنز ٹرافی 2025 کی جیت پر اشتعال انگیز نعرے بازی اور آتشبازی کے بعد دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی پولیس کے مطابق، نعرے بازی اور آتشبازی کے باعث حالات کشیدہ ہوگئے، اور مشتعل افراد نے 2 گاڑیوں اور ایک دکان کو آگ لگا دی۔ 

واقعے کے بعد 13 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے تاکہ صورتحال قابو میں رہے۔

اتوار کو دبئی میں ہونے والے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر بھارت نے تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

حکام کے مطابق، صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے پولیس مسلسل گشت کر رہی ہے، جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی کا جلد کرکٹ سے کنارہ کشی کا عندیہ

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز ویرات کوہلی نے چیمپئنز ٹرافی میں فتح کے بعد اپنی ریٹائرمنٹ سے متعلق اشارہ دے دیا۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ویرات کوہلی نے کہا کہ میں کچھ عرصے تک ہی ٹیم کے ساتھ رہوں گا، اب بھارت کے پاس ایک اچھا اسکواڈ آگیا ہے جو اگلے 8 سال تک تمام ٹیموں کا بہترین انداز سے مقابلہ کرسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آسٹریلیا کے ناکام دورے کے بعد کرکٹ کے میدان میں اچھے انداز سے واپسی کے خواہش مند تھے اور ایک بڑا ایونٹ جیتنے کی چاہت تھی، اسی امید اور سوچ کے ساتھ چیمپئنز ٹرافی میں آئے اور فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ ہمارے ڈریسنگ روم میں اچھا شاندار ٹیلنٹ موجود ہے اور تمام کھلاڑی بہترین طریقے سے اپنا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ ہمیں بھی اُن کی مدد کرنے اور تجربہ شیئر کرنے میں مزا آتا ہے اور یہی چیز بھارتی ٹیم کو دیگر سے مضبوط بناتی ہے۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ جب آپ جارہے ہوتے ہیں تو ٹیم میں ہہتر جگہ چھوڑ کر جانا چاہیے، مجھے اب محسوس ہوتا ہے کہ ہمارے پاس ایسے لڑکے اور اسکواڈ تیار ہوگیا ہے جو اگلے 8 سالوں تک کرکٹ کی دنیا میں راج کرسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر مدھیہ پردیش میں جامع مسجد کے قریب اشتعال انگیز نعرے، 2 گروپوں میں تصادم
  • چیمپئنز ٹرافی جیت کر ایسا لگ رہا ہے جیسے چاند پر پہنچ گیا: کے ایل راہول
  • چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان نام کا میزبان
  • چیمپئنز ٹرافی کے بعد ویرات کوہلی کا جلد کرکٹ سے کنارہ کشی کا عندیہ
  • وائٹ ہاوس کے قریب فائرنگ، ملزم کا سیکیورٹی اہلکاروں پر آتش گیر مادے سے حملہ
  • کراچی میں ٹریفک حادثات میں 2 کمسن بہن بھائی سمیت 5 افراد جاں بحق
  • چیمپئنز ٹرافی: ویرات کوہلی پریکٹس سیشن کے دوران زخمی
  • اسلام آباد پولیس پر فائرنگ کرنے والے 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • چیمپئینز ٹرافی فائنل ہارے تو روہت شرما ریٹائر ہوجائیں گے؟