Jang News:
2025-03-27@01:15:14 GMT

جھنگ: پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT

جھنگ: پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک، 2 ساتھی فرار

— فائل فوٹو

پنجاب کے شہر جھنگ میں ہوئے پولیس مقابلے میں 1 ملزم ہلاک جبکہ اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔

پنجاب پولیس کے مطابق جھنگ کے علاقے کشمیر کالونی کے قریب اہلکاروں نے ناکے پر 3 مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔

مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

کراچی فیڈرل بی ایریا میں مبینہ پولیس مقابلہ میں.

..

پولیس نے بتایا  ہے کہ مرنے والا ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا ہے، جبکہ اس کے دونوں ساتھی موقع سے فرار ہو گئے۔

ہلاک ہونے والا ملزم ڈکیتی و قتل سمیت 50 وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

خیبر: باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا

خیبر:

خیبر کے باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا اور ایک کروڑ روپے لے کر فرار ہو گئے۔

ڈی پی او رائے مظہر اقبال کے مطابق ڈکیتی کا یہ واقعہ آج صبح 9 بجے پیش آیا، واردات میں پانچ ڈاکو ملوث تھے، جن میں سے ایک بینک کے باہر کھڑا رہا، جبکہ چار اندر داخل ہوئے اور بینک لوٹ کر فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی تحقیقات جاری ہیں اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی جا رہی ہے۔  

اب تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، تاہم پولیس ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کر رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • تباہ کن جنگلاتی آگ سے درجن بھر مارے گئے ، ہزاروں بے گھر
  • ہنگو، سکیورٹی فورسز کیساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر مارا گیا
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں مارے جانے والے ڈاکو کی شناخت ہوگئی
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • خیبر: باڑہ بازار میں ڈاکوؤں نے نجی بینک کو لوٹ لیا
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار
  • پشاور میں بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا
  • اسلام آباد: سخت سیکورٹی کے دعوؤں کے باوجود ضلع کچہری کے باہر فائرنگ،2 افراد زخمی، ملزم فرار 
  • پشاور میں  بینک آف پنجاب کی کیش گاڑی کو لوٹ لیا گیا