اوکاڑہ: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک،3 فرار، پولیس
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اوکاڑہ میں دایارام پل دیپالپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔
پولیس کا دعویٰ ہے کہ اہلکاروں نے 6 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکا تو ملزمان نےفائرنگ کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقابلے میں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوئے۔
ملزمان کے قبضے سے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل و دیگر سامان برآمد کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی، سخی حسن کے قریب واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی
کراچی:سخی حسن کے علاقے میں ایک واٹر ٹینکر کو موٹر سائیکل سوار افراد نے مبینہ طور پر آگ لگا دی۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مذکورہ ٹینکر نے ناظم آباد کے علاقے میں ایک شہری کو ٹکر مار دی۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد چند موٹر سائیکل سوار افراد نے ٹینکر کا تعاقب کیا، جو تیز رفتاری کے باعث سخی حسن کے قریب الٹ گیا۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
اسی دوران موٹر سائیکل سواروں نے نہ صرف الٹے ہوئے ٹینکر کو آگ لگائی بلکہ قریب موجود ایک اور واٹر ٹینکر کے شیشے بھی توڑ دیے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ پر بروقت قابو پا لیا گیا جبکہ واقعے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔