سندھ رینجرزاور پولیس  نے کراچی کے علاقے لیاری میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان  سندھ رینجرز کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لیاری سے گینگ وار کمانڈر زاہد لاڈلہ اور شکیل بادشاہ گروپ سے تعلق رکھنے والا انتہائی مطلوب ملزم حماد عرف حمو گرفتار کرلیا گیا۔

بیان کے مطابق گرفتار ملزم 2024میں عزیر بلوچ کی ذہن سازی کرنے پرکالعدم تنظیم لیاری گینگ وار زاہد لاڈلہ گروپ میں شامل ہوا،گرفتار ملزم شاہ بیگ لین لیاری کارہائشی ہے،  گرفتار ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ واقعے کے وقت میں موٹر سائیکل چلا رہا تھا، بھتہ نہ ملنے پر ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں عزیر بلوچ اور منور عرف منو نے نجی آئل ڈپو پر فائرنگ کی، بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

بیان میں کہا گیا کہ نیاآباد لیاری میں واقعہ نجی ا ٓئل ڈپو کے مالک کو بذریعہ واٹس ایپ لیاری گینگ وار کمانڈر شکیل بادشاہ خان نے مبلغ پانچ لاکھ روپے بھتہ کی ڈیمانڈ کی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گینگ وار کمانڈر

پڑھیں:

نوشہرہ؛ حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار

نوشہرہ:

نوشہرہ میں حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش کے دوران خاتون کے جسم کا بیشتر حصہ جل گیا۔

نظام پور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر مارنے کی کوشش کی تاہم واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔

خاتون کو زخمی حالت میں برن سینٹر پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سندھ پولیس کو اسنیچنگ کی وارداتوں میں مطلوب اہم ملزم پشاور سے گرفتار
  • نوشہرہ؛ حاملہ بیوی پر تیل چھڑک کر مارنے کی کوشش، شوہر گرفتار
  • پشاور؛ واٹس ایپ گروپ سے نکالنے پر ایڈمن کا قتل، ملزم گرفتار
  • بینک فراڈ کیس: ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے شوہر کو گرفتار کرلیا
  • کراچی: رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب ملزم گرفتار
  • اسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین سے نوسربازی سے موبائل ہتھیانے والے گینگ کے کارندے گرفتار
  • لگژری گاڑیاں چھیننے والے گینگ کا سرغنہ پولیس کانسٹیبل نکلا
  • رانا ثنااللہ کی امریکی پولیٹیکل قونصلر سے ملاقات، انتہائی مطلوب دہشتگرد کی گرفتاری بڑی کامیابی قرار
  • کراچی: حساس اداروں کےجعلی این او سیز جاری کرنیوالا نوسر باز گرفتار