2025-02-04@14:49:13 GMT
تلاش کی گنتی: 58
«کروڑ روپے کا قرض»:
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 809.63 پوائنٹس کی کمی سے 111935.38 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ریکوڈک منصوبے سمیت دیگر شعبوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی آمد میں تاخیر اور میوچل فنڈز کی فروخت کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی اتار چڑھاؤ کے بعد مندی کا تسلسل برقرار رہا، جس سے انڈیکس کی 1 لاکھ 12 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح بھی گر گئی۔ مندی کے سبب 58 فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید 1 کھرب 5 ارب 39 کروڑ 39 لاکھ 12 ہزار 275 روپے ڈوب گئے۔ اقتصادی محاز پر مثبت خبروں پاک سعودی ڈیولپمنٹ فنڈ کے درمیان 1 ارب 61 کروڑ ڈالر کے...
سود کے لین دین کو اللہ اور اس کے رسولﷺ سے جنگ کہا گیا ہے، اور یہی وجہ ہے جو اس میں پھنستا ہے تو پھر نکلنے میں بہت وقت لگتا ہے۔ ایسا ہی کچھ پاکستان کے قومی اداروں کے ساتھ ہوا ہے۔ پاکستان کے 14 قومی اداروں کی جانب سے حاصل کیے گئے 93 ارب روپے کے قرض پر 211 ارب 55 کروڑ روپے کا سود چڑھنے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا: اپنے کاروبار کے لیے بلاسود قرضوں کی فراہمی، نوجوانوں میں چیک تقسیم میڈیا رپورٹس کے مطابق 14 اداروں پر پاکستان ٹریڈ کارپوریشن پاکستان کی 305 ارب روپے کی رقم واجب الادا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دستاویز میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مہلک حادثات سے بچاو کیلئے ناکافی اقدامات پر مختلف کمپنیوں پر جرمانے کردیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیپرا نے ملتان، پشاور،حیدر آباد اور ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنیز پر جرمانے لگانے کا حکم جاری کردیا۔حکم نامے کے مطابق نیپرا نے میپکو، پیسکو اور ٹیسکو پر بھی جرمانے عائد کئے ہیں جو کرنٹ سے بچاو کے اقدامات پر عمل درآمد نہ کرنے پر کئے گئے ہیں۔حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ میپکو، پیسکو اور ٹیسکو شوکاز کے جواب میں نیپرا کو مطمئن نہ کر سکے، نیپرا نے تینوں ڈسکوزپر فی کس ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا اور جرمانے کی رقم 15 روز میں جمع...
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان گرفتا،پولیس نے ریمانڈ حاصل کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا،، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے آئی ئی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص...
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا
وفاقی دارالحکومت میں تاجر کے ساتھ 15 کروڑ روپے کا فراڈ کرنے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر کے ریمانڈ حاصل کر لیا گیا، مرکزی ملزم علی رضا تاحال گرفتار نا کیا جا سکا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد کے تاجر کے ساتھ ملزمان علی رضا میجر، اظہر حیات، حمزہ اور عبدالمعید نے ائی فون کی کھیپ مانگوانے کے لئے 33کروڑ پچاس لاکھ روپے میں سودا طے کیا، تاجر کی جانب سے 15 کروڑ کیش حوالے کر دیا گیا، میجر علی رضا نامی شخص رقم وصول کر کے غائب ہو گیا جبکہ موبائل فون کی کھیپ دو گھنٹے میں دینے کا وعدہ کیا گیا، ملزمان نے رقم لینے کے بعد رابطہ ختم کر دیا، تھانہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے انڈر 19 ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں کھیلے گئے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) انڈر 19 ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے اس انعام کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی کرکٹ بورڈ نے نوجوان کرکٹرز کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے انعام کا اعلان کیا۔ فائنل میں...
سندھ کابینہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ آئی ایم ایف سے بات کرنے سے پہلے سندھ کو اعتماد میں لینا چاہیئے تھا۔ اجلاس سے خطاب کے دوران وزیرِ اعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کابینہ ملکی مفاد میں زرعی ٹیکس کی منظوری دے رہی ہے، وفاقی حکومت سے دوبارہ بات کروں گا۔ سندھ کابینہ کی جانب سے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری دے دی گئی، یہ بل جنوری 2025ء سے نافذ ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ سندھ حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیواسٹاک کو شامل نہیں کیا، ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو...
سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 اتفاق رائے سے منظور کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 اتفاق رائے سے منظور کرلیا، زرعی ٹیکس کا نفاذ جنوری 2025 سے ہوگا،لائیو اسٹاک سے حاصل ہونے والی آمدنی پر زرعی انکم ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی نے زرعی انکم ٹیکس بل 2025 اتفاق رائے سے منظور کرلیا، بل وزیر پارلیمانی امور ضیاالحسن النجار نے پیش کیا۔اس سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے ارکان کی سخت مخالفت کے باوجود زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کی منظوری دے دی تھی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا...
نیو دہلی: بھارتی کرکٹ بورڈ نے انڈر 19 ورلڈ کپ جیتنے پر ویمنز ٹیم کیلئے 5 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔ اتوار کو ملائیشیا میں کھیلے گئے فائنل میں بھارت نے جنوبی افریقا کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے نوجوان کرکٹرز کی شاندار کامیابی کو سراہتے ہوئے کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف کے لیے یہ انعام مختص کیا ہے۔ فائنل میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، لیکن بھارتی باؤلرز نے ابتدا میں ہی ان کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار کردیا۔ بھارت کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث جنوبی افریقی ٹیم صرف 82 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ بھارتی ٹیم نے...
کراچی: سندھ کابینہ نے آئی ایم ایف کی شرائط پر ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025 کو تحفظات کے ساتھ منظور کر لیا ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق یہ بل جنوری 2025 سے نافذ ہو گا۔ ترجمان نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انکم ٹیکس بورڈ آف ریونیو کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ وصول کرے گا اور قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان نے بتایا کہ آباد اراضی چھپانے کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ چھوٹی کمپنیوں پر زرعی ٹیکس 20 فیصد اور بڑی کمپنیوں...
صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پسماندہ اضلاع کے طلبا کیلئے اسکالر شپس کا اعلان کردیا۔ پشاور میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اسکالر شپس کیلئے 10 کروڑ روپے کی اضافی رقم دے گی۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ کی بنیادی رقم بڑھا کر 2 ارب 40 کروڑ روپے کردی۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبے میں تعلیم کارڈ کیلئے 2 ارب روپے کا الگ سے فنڈ قائم کیا گیا ہے۔
بھارت کا جنگی جنون ، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ، 21کھرب 94 ارب روپے مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس )بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے...
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی سمیت ملک بھر کےلیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ تقسیم کارکمپنیوں کی جانب سے بجلی صارفین کو 52 ارب 12 کروڑ روپے کے ریلیف کے لیے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی۔ درخواست رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کرائی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق ڈسکوز کی درخواست پر سماعت 12 فروری کو ہو گی، کیپیسٹی چارجز کی مد میں 50 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی مانگی گئی ہے۔ ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن نقصانات میں 2 ارب 66 کروڑ روپے کی کمی کی درخواست کی گئی ہے۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ آپریشنز اینڈ مینٹیننس کی مد میں 2 ارب 69 کروڑ روپے مانگے گئے...
بھارت کا جنگی جنون عروج پر ہے، دفاعی بجٹ میں 9.5 فیصد اضافہ کردیا، جس کے بعد مجموعی بجٹ 78 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں بجٹ پیش کردیا، جس میں دفاعی بجٹ میں ساڑھے نو فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ 9.5 فیصد کے اس اضافے سے بھارت کا کل دفاعی بجٹ 21 کھرب 94 کروڑ تک پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس بجٹ میں سے دو تہائی حصہ تنخواہوں اور پیشن کی مد میں استعمال ہوگا اور 1.8 ارب بھارتی روپے سے جنگی ہتھیار خریدے جائیں گے۔ رواں مالی سال کے لیے وزارت دفاع کے 6,81,210.27 کروڑ روپے (78.70 ارب ڈالر) مختص کیے گئے ہیں، جو کہ مجموعی بجٹ کا...
ایشیا کے امیرترین بزنس مین اور دنیا کے 18 ویں امیر شخص مکیش امبانی کے گھر کے بجلی کا بل جان کر آپ کے ہوش اُڑ جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کی خوبصورت اور مہنگی ترین لوکیشن پر واقع مکیش امبانی کا 27 منزلہ گھر 4 ہزار 532 مربع میٹر پر محیط ہے۔ اس انتہائی پُرتعیش عمارت میں نیتا امبانی، اننت امبانی، آکاش امبانی، شلوکا امبانی، پرتھوی امبانی اور ویدا امبانی کے الگ الگ اپارٹمنٹس ہیں۔ سب سے پوش علاقے کمبالا ہل کے الٹاماؤنٹ روڈ پر واقع مکیش امبانی کے اس گھر کی مالیت 15 ہزار کروڑ بھارتی روپے ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مکیش امبانی کے 27 منزلہ عمارت میں ہر ماہ اوسطاً 6 لاکھ 37 ہزار 240...
بالی وڈ کے کھلاڑی اداکار اکشے کمار آخرکار اپنی باکس آفس پر ناکامیوں کے سلسلے کو ختم کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے کیونکہ ان کی تازہ ترین فلم اسکائی فورس نے آٹھ دنوں میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔ فلم کی ٹیم نے ہفتے کے روز ایک آفیشل پوسٹر جاری کیا، جس میں اعلان کیا گیا کہ اسکائی فورس نے ٹکٹ ونڈو پر اپنے دوسرے جمعہ کے اختتام تک 104.3 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ گزشتہ 6 برسوں میں اکشے کی یہ 100 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے والی پہلی فلم ہے۔ اس سے قبل ان کی فلم ‘گڈ نیوز’ جس میں کرینہ کپور خان، دلجیت دوسانجھ اور کیارا اڈوانی بھی شامل تھے، نے...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر )نے آئندہ مالی سال2025-26 میں بڑے ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے حکومت سے 30 ارب روپے مانگ لیے ہیں یہ رقم 10 مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان ریزز ریونیو پروگرام کے لیے 17 ارب 83 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز ہے جبکہ 21 ارب 51 کروڑ لاگت کے منصوبے پر اب تک 3 ارب 36 کروڑ خرچ ہوچکے ہیں۔ ایف بی آر حکام کا کہنا ہے کہ عالمی بینک کی فنڈنگ سے جاری منصوبے کا مقصد استعداد کار اور ریونیو میں اضافہ ہے، اے ڈی بی کی فنڈنگ سے علاقائی بارڈر سروس میں بہتری کے لیے 9 ارب 20...
50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔ حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ رہورٹ کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں کے لیے 50 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی، 50 ارب کا 60 فیصد فنڈ یا 28 ارب 87 کروڑ حکومت پنجاب کو جاری کیے گئے۔ حکومت سندھ کو کل 15 ارب 25 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ حکومت بلوچستان کو 2 ارب روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیے گئے،...
اسلام آباد :(رپورٹ, وقار عباسی) اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس کے خزانہ سے 29کروڑ16لاکھ روپے کی خطیر رقم جعل سازی سے بوگس لوکل زکوٰۃ کمیٹیوں کو جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ابتدائی انکوائری میں چیئرمین اسلام آباد زکوٰۃ کمیٹی و چیف کمشنر آف کے چار اہلکاروں کو اس بندعنوانی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کرنے کی سفارش کردی گئی ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفس میں 196لوکل زکوٰۃ کمٹییاں بوگس پائی گئیں ہیں جن میں سے 10کمیٹیاں سرکاری افسران نے ازخود بناکر 11کروڑ روپے جاری کروائے جبکہ 18کروڑ روپے کی خطیر رقوم چیئرمین کی بنائی گئی ۔خود ساختہ کمیٹیوں کو جاری کی گئی ہیں زکوٰۃ کمیٹی کی رقم سے...
حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ اسلام ٹائمز۔ شرح سود میں کمی کے بعد بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منگل کے روز کاروبار کا منفی دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 1489 پوائنٹس کی بڑی کمی ہوگئی۔ پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 1489 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 12 ہزار 30 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 2209 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ حصص بازار میں 51 کروڑ 78 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے، جن کی مالیت 29 ارب 20 کروڑ روپے رہی۔ دوسری جانب مارکیٹ کیپٹلائزیشن 158 ارب روپے کم ہو کر 13 ہزار 770 ارب روپے...
لاہور: بھارتی پنجاب کی حکومت دو سال سے تین کروڑ آبادی میں سے ’’نوّے فیصد ‘‘ کو مفت بجلی دے رہی ہے کہ وہ تین سو واٹ سے کم بجلی استعمال کرتے ہیں جو بغیر بل کے ملتے ہیں. اس سرکاری مدد سے لوگوں کو مہنگائی کا مقابلہ کرنے میں بہت مدد ملی، ان کا معیار زندگی بلند ہوا اور وہ حکومت کی بڑی تعریف کرتے ہیں. ریاست میں بجلی کا انتظام سرکاری کمپنی، پنجاب اسٹیٹ پاور کارپوریشن لمیٹڈ سنبھالتی ہے، پچھلے سال حکومت نے کمپنی کو 7233 کروڑ روپے سبسڈی دی تاکہ عوام مفت بجلی پا سکیں. سبسڈی ملنے سے کمپنی کو بھی 804.94 کروڑ روپے کا منافع ہوا. حکومت نے سرکاری اخراجات گھٹا کر اور اپنی...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری بے نقاب کردی، اس کارروائی کے دوران سردار انٹرپرائزز نامی کمپنی کے خلاف 82 کروڑ 50 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کلکٹر کسٹمز سعدیہ شیراز کے مطابق کمپنی نے نئی مستثنی اشیاء کو غائب کیا اور استعمال شدہ سامان کو مقامی قیمت پر غیرقانونی طور پر کلیئر کیا۔ اس دوران ضبط شدہ سامان کی مالیت 1 کروڑ 6 لاکھ روپے نکلی جس پر 36 لاکھ روپے کی ٹیکس چوری کی گئی تھی۔ سعدیہ شیراز نے مزید بتایا کہ سردار انٹرپرائزز نے ایک اور کنسائنمنٹ میں روئی کی امپورٹ کے نام پر 14...
وفاقی حکومت نے ملک میں کالے دھن کا راستہ روکنے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کالا دھن کمانے والوں کے لیے بُری خبر، اسٹیٹ بینک کا تمام نئے کرنسی نوٹ لانے کا فیصلہ سینیٹر محسن عزیر کی زیرصدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا کہ حکومت نے ملک میں غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر نے کمیٹی کو بتایا کہ غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ...
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری2025ء) چئیرمین ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈویلپئر پاکستان(آباد ) ایس ایم نبیل اور صدر نیشنل اکانومی فورم ملک عمر سہیل نے مشترکہ میڈیا بریفنگ میں قومی اسمبلی کی سید نوید قمر کی سربراہی میں قائمہ کمیٹی خزانہ کی سفارش پر ایف بی آر کی طرف سے نان فائلر کو ایک کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی خریداری کی اجازت مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا قائمہ کمیٹی کی طرف سے سب کمیٹی رئیل سٹیٹ سیکٹر کی مشکلات کے حل کیلئے قائم کی گئی ہے اس سے سیکٹر کو درپیش مسائل اور سالانہ بارہ ارب ذالر کا ملکی سرمایہ بیرون ملک منتقل ہو رہا ہے کو ملک میں ہی سرمایہ کاری کرنے کا راستہ...
ماتلی (نمائندہ جسارت) چیئرمین میونسپل کمیٹی حاجی رضوان احمد قائم خانی کی زیر صدارت منتخب بلدیاتی قیادت کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں شہر کے منتخب و نامزد کونسلرز نے شرکت کی، اجلاس میں جاری ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ لیا گیا اور کونسلرز سے نیو این آئی ٹی کے تحت کرائے جانے والے ترقیاتی کاموں کے لیے اسکیمیں بھی طلب کی گئیں، کونسلرز نے اپنے وارڈوں میں کرائے جانے والی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے اجلاس کے شرکاء کوبریفنگ بھی دی۔ اجلاس سے چیئرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2 سال میں موجودہ بلدیاتی قیادت کی جانب سے 3 بار این آئی ٹی کے تحت شہر میں 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے پایا تکمیل تک پہنچ...
مہاراشٹر حکومت بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کی جانب سے 9 کروڑ روپے کی واپسی کے مطالبے پر غور کر رہی ہے۔ یہ رقم ممبئی کے بینڈ اسٹینڈ، باندرہ ویسٹ میں واقع ان کے مشہور گھر 'منت' کی زمین پر اضافی طور پر ادا کی گئی تھی۔ شاہ رخ اور گوری خان نے 2019 میں حکومت کی پالیسی کے تحت اس زمین کی مکمل ملکیت حاصل کرنے کے لیے 27.50 کروڑ روپے ادا کیے تھے۔ تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ حکومتی افسران نے زمین کی مالیت کے بجائے بنگلے کی کل قیمت کو بنیاد بنا کر اضافی رقم وصول کی تھی، جو ایک غیر ارادی غلطی قرار دی گئی۔ ستمبر 2022...
پاکستان میں لاکھوں نوجوان ہر سال روشن مستقبل کا خواب آنکھوں میں سجائے بیرون ملک جانے کا فیصلہ کرتے ہیں اور بعض اوقات انہی خوابوں کو پورا کرنے کے لیے وہ غیر قانونی طریقہ بھی اختیار کر بیٹھتے ہیں اور انسانی اسمگلرز کے ہتھے چڑھ جاتے ہیں۔ عام طور پر غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے والوں کی تعداد سینٹرل پنجاب میں زیادہ ہے جن میں سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور گوجرانوالہ سرفہرست ہیں۔ گوجرانوالہ کے ایک گاؤں کے ایک 23 سالہ شخص نے بھی ایسا ہی ایک غلط فیصلہ کیا تھا۔ بہتر روزگار کے حصول کی خاطر 2 بچوں کے باپ ہارون نے غیر قانونی طریقے سے ملک سے باہر جانے کا ارادہ کیا اور اس غرض سے...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سافکو اور دیگر مقامی و بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے والے جدید پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ یوتھ ڈویلپمنٹ پرائم منسٹر پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود، پی پی اے ایف کے سربراہ نادر علی بڑیچ، آئی ٹی سی کے صوبائی چیف رضوان طارق، سی ایف سی او کے چیف سلیمان جے ابڑو اور دیگر نے مشترکہ طور پر پورٹ قاسم میں ویکیوم چیمبر اور ڈی ہائیڈریشن یونٹ کا افتتاح کیا۔ برآمدی تجارت کے لیے پھلوں اور سبزیوں کو خشک کرنے کا پلانٹ پرفیکٹ فوڈ انڈسٹری نے گریسپ پراجیکٹ کے تحت 6 کروڑ روپے کی لاگت سے لگایا ہے جس کے لیے سافکو کی جانب سے 3 کروڑ روپے فراہم...
ایس ایس جی سی ایل میں اربوں روپے کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے ، انتظامیہ 8؍ارب 55 کروڑ روپے کی گیس چوری کرنے والوں کا پتا لگانے میں ناکام ہو گئی اور وصولی بھی نہیں کر سکی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ میں گیس کی چوری ان اکائونٹڈ فار گیس کا سب سے بڑا سبب ہے اور یو ایف جی( ان اکاؤنٹڈ فار گیس) میں گیس چوری کا حصہ 47 فیصد ہے ، 10سال کے دوران دو لاکھ 63 ہزار 2 سو ایم ایم سی ایف گیس چوری ہوئی جس کی مالیت ایک کھرب 51 کروڑ روپے ہے جس میں سے سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ انتظامیہ نے 35 ہزار 5 سو 76...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات پوری کرنے کےلیے بجلی صارفین پر ایک ارب 68 کروڑ روپے کا بوجھ ڈالنے کی اجازت طلب کرلی۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی مالی ضروریات کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ صارفین سے فی یونٹ ایک روپے 59 پیسے وصول کرنے کی اجازت طلب کرلی گئی ہے۔درخواست مالی سال 2024-25 کے لیے جمع کی گئی ہے۔ درخواست میں ملازمین کے قرض، نئی بھرتیاں، لیگل چارجز شامل ہے،درخواست میں ایڈمنسٹریٹر کاسٹ، دفتری آپریشن کاسٹ وغیرہ شامل ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 29جنوری کو سماعت کرے گی۔ مزیدپڑھیں:مریم نواز کا طلباء کو’ لندن یونیورسٹی ‘سے تعلیم دلانے کا بڑا منصوبہ
لاہور: حکومت کے خلاف اپوزیشن کی طرف سے لانگ مارچ، شارٹ مارچ، شٹر ڈاؤن ہڑتال اور دیگر ایشوز پر ہونے والے احتجاجی مظاہروں سے حکومت کو اربوں روپے کے معاشی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں پنجاب میں صوبائی دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں ایک دن کا احتجاج حکومت کو17سے 20 کروڑ روپے نقصان میں پڑتا ہے۔ صرف لاہور میں احتجاج روکنے کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر4 کروڑ سے 6 کروڑ روپے تک اخراجات آجاتے ہیں۔ دستیاب معلومات و انتظامیہ کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور میں پی ٹی آئی کے احتجاج کو روکنے کے لیے گاڑیوں ،بسوں ،کنٹینرز کی پکڑ دھکڑ سمیت لاء انفورسٹمنٹ ایجنسی کے اہلکاروں کی خوراک وسکیورٹی مد میں پانچ سے چھ...
بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنا 1 اپارٹمنٹ 83 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ اپریل 2021ء میں 31 کروڑ روپے کا خریدا تھا۔ امیتابھ بچن نے یہ اپارٹمنٹ نومبر 2021ء میں اداکارہ کریتی سینن کو بھی 10 لاکھ روپے ماہانہ پر کرائے پر دیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ سال بچن خاندان نے ریئل اسٹیٹ میں 100 کروڑ روپے سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی تھی۔ 2020ء سے 2024ء تک ان کی اس شعبے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت 200 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔
اسلام آباد: حج 2025 میں پاکستانی عازمین قربانی کی مد میں 9 ارب 94 کروڑ 61 لاکھ 50 ہزار روپے خرچ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق عازمین حج سے قربانی کے لیے 55 ہزار 500 روپے فی کس وصول کیے جا رہے ہیں۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت 35 ہزار سے زائد عازمین نے قربانی کی رقم جمع کرادی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین نے قربانی کے لیے ایک ارب 94 کروڑ 25 لاکھ روپے جمع کرائے ہیں، پاکستان سے رواں برس 179210 عازمین سرکاری اورنجی اسکیم کے تحت حج ادا کریں گے، جبکہ 89605 عازمین سرکاری اسکیم اور اتنے ہی پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاز مقدس جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے صوبے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو فروغ دینے کے لیے بلاسود آسان کاروبار لون اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔ اس اسکیم سے 21 سے 45 سال کے تمام پاکستانی مستفید ہوسکتے ہیں جو کاروبار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جبکہ آئی ٹی اور ای کامرس کے شعبوں میں کاروبار کرنے کے لئے عمر کی کم سے کم حد 18 سال ہے۔ یوتھ انٹرپرینورشپ اسکیم کے ذریعے آپ پاکستان میں کہیں بھی اپنا کاروبار شروع کرنے یا پہلے سے موجود کاروبار کو بڑھانے کے لئے قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ اس اقدام کو مختلف کاروباری ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی عدالت میںشارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کا کیس عدالت نے ملزمان کے ریمانڈ میں پانچ دن کی توسیع کردی ۔اے وی سی سی نے گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو عدالت میں پیش کیا تفتیشی افسر کاکہنا تھا کہ کیس کی تحقیقات تاحال مکمل نہیں ہوئی ہیں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی جائے ،مدعی کے وکیل کاکہنا تھا کہ عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی ہے۔
لاہور(سپورٹس رپورٹر)دْنیائے فٹ بال کے نامور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کا سعودی کلب النصر سے نئے معاہدے کا اعلان جلد ہوگا۔ نئے معاہدے کے تحت کرسٹیانو رونالڈو روزانہ 5 لاکھ 50 ہزار یورو یعنی پاکستانی کرنسی میں تقریباً 16 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔النصر کلب سے نئے معاہدے کے بعد کرسٹیانو رونالڈو دْنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے فٹ بالر بن جائیں گے۔وہ کلب سے سالانہ 183 ملین یورو تنخواہ لیں گے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 52 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔اْن کو کلب کی جانب سے پانچ فیصد پارٹنر شپ کی بھی پیشکش کی گئی ہے، یہ النصر کلب کی جانب سے رونالڈو کے کھیل اور رویے پر اعتماد کا اظہار بھی ہے۔النصر کلب رونالڈو...
بلوچستان ٹیکسٹ بورڈ میں ایک ارب 48کروڑ روپے کی بے قاعدگیوں اور مشکوک اخراجات کا انکشاف ہوا ہے۔ حکومت بلو چستان کی جا ری کر دہ آڈٹ رپورٹ میں بلوچستان ٹیکسٹ بک بورڈ میں ایک ارب 48کروڑ روپے کی بے قاعدہ اور مشکوک اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے، خطیر بے قاعدہ اور مشکوک اخراجات کی نشاندہی محکمے کے 5سالہ خصوصی آڈٹ میں کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:اینٹی کرپشن کی کارروائی، محکمہ صحت بلوچستان کے 3 افسران گرفتار رپورٹ کے مطابق 11 کروڑ 64لاکھ روپے مالیت کی ضرورت سے زائد اور مشکوک کتابوں کی چھپائی کی گئی، کاغذ کی خریداری اور پرنٹنگ کی مد میں 53 کروڑ 90لاکھ روپے کی بے قاعدگیاں ہوئیں جبکہ ٹھیکیداروں کو 23کروڑ 85لاکھ روپے کا...
پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس )پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں اضافہ دیکھا گیا۔آج کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 1435 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 15 ہزار 272 پوائنٹس پر بند ہوا، 100 انڈیکس 7 جنوری کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار سے اوپر بند ہوا ہے۔ کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس 1784 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔بازار میں آج 54 کروڑ شیئرز کے سودے 35.9 ارب روپے میں طے ہوئے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 155 ارب روپے بڑھ کر 14 ہزار 244 ارب روپے رہی۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 3 کروڑ روپے تک کا قرضہ بلا سود ملے گا۔لاہور میں آسان کاروبار فنانس اور آسان کاروبار کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن کو 3 کروڑ سے زیادہ کا قرضہ چاہیے وہ بھی اپلائی کر سکتے ہیں، قرضہ ملنے کے بعد بھی اگر کوئی مشکل آتی ہے تو ہم مدد کریں گے۔مریم نواز کا کہنا ہے کہ اپنا کاروبار کرنا اس پہلے اتنا آسان نہیں تھا، آسان شرائط پر قرضہ دیں گے۔ جب سے ہماری حکومت بنی کئی بار پنجاب پر حملے ہوئے: مریم نوازوزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب سے ہماری حکومت بنی ہے...
وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جی ایس ٹی، مزید جی ایس ٹی، اضافی جی ایس ٹی اور خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں وصولی کی جا رہی ہے۔کے الیکٹرک صارفین سے گزشتہ ایک سال کے دوران نارمل جی ایس ٹی کی مد میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ مزید جی ایس ٹی کی مد میں...
مشہور اداکار سنجے مشرا، جو کبھی ایک ڈھابے پر 150 روپے روزانہ کماتے تھے، آج کروڑوں کی جائیداد کے مالک ہیں۔ سنجے نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات فلم "او ڈارلنگ! یہ ہے انڈیا" سے کی، جس میں شاہ رخ خان نے بھی کام کیا تھا۔ تاہم، فلم انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے انہیں 24 سال کا طویل جدوجہد کرنا پڑی۔ سنجے مشرا نے اپنے کیریئر کا آغاز ٹی وی شوز سے کیا، لیکن ان کی اصل پہچان مزاحیہ کرداروں سے ہوئی۔ وہ "آل دی بیسٹ"، "گول مال"، "بنتی اور ببلی" اور "اپنا سپنا منی منی" جیسی فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے لیے جانے جاتے ہیں۔ سنجے مشرا کی زندگی میں ایک وقت ایسا بھی...
ذرائع محکمہ ترقی و منصوبہ بندی کے مطابق منصوبوں کو عوامی مفاد کے مطابق مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ مگر سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بہت سارے منصوبے سیاسی وابستگی کی وجہ سے شامل کیے جاتے ہیں جو کہ زیادہ اہمیت کے حامل نہیں ہوتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں بجلی کے منصوبوں کی منظور شدہ لاگت میں اربوں روپے کا اضافہ ہو گیا۔ گلگت بلتستان سالانہ ترقیاتی پروگرام میں بجلی کے منصوبوں کے لئے منظور شدہ لاگت سے مختص شدہ لاگت( allocation) سات گنا زیادہ ہو گئی۔ مختص شدہ لاگت یا رقم کے حساب سے جاری منصوبوں کو مکمل ہونے میں کم سے کم سات سال کا عرصہ درکار ہوگا اور منصوبوں کی لاگت میں مزید اضافہ ہوگا اور...
اسلام آباد:وزارت توانائی نے قومی اسمبلی میں اعتراف کیا ہے کہ کے الیکٹرک صارفین سے بجلی کے بلوں کے ذریعے 8 مختلف اقسام کے ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ کراچی کے بجلی صارفین سے 4 مختلف قسم کے جنرل سیلز ٹیکس (جی ایس ٹی) سمیت دیگر متفرق ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جس جس مد میں ٹیکسز وصول کیے جا رہے ہیں ان میں نارمل جی ایس ٹی کے نام پر گزشتہ ایک سال میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔ اسی طرح مزید جی ایس ٹی کے نام...
بلوچستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق مالی سال 23-2021 کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب 34 کروڑ کے غیر مجاز اخراجات کی نشان دہی کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آڈٹ میں معلوم ہوا کہ 12 ارب 11 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں، اور حکومتی ٹیکسوں کی مد میں 52 کروڑ روپے کی کم وصولی کی گئی۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق سرکاری خزانے سے 61 کروڑ 92 لاکھ روپے کی اضافی ادائیگیاں کی گئیں، جب کہ محکمے نے مجموعی طور پر 9 کروڑ 50 لاکھ روپے کی وصولی نہیں کی۔آڈٹ آبزرویشنز کا محکمے کی جانب...
محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق 23-2021 کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب 34 کروڑ کے غیر مجاز اخراجات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب سے زائد کی بے قاعدگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل نے محکمہ خزانہ کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ 23-2021 کے دوران محکمہ مواصلات و تعمیرات میں 13 ارب 34 کروڑ کے غیر مجاز اخراجات کی نشان دہی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق آڈٹ میں معلوم ہوا کہ 12 ارب 11 کروڑ روپے کی بے ضابطگیاں ہوئی ہیں اور حکومتی ٹیکسوں کی مد میں 52 کروڑ روپے کی کم وصولی کی گئی۔ سرکاری خزانے...
گزشتہ سال 2024 کے دوران 12 ارب 48 کروڑ 50 لاکھ روپے کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ وزارت توانائی نے 2024 میں بجلی چوری سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں جس میں اربوں روپے کی بجلی چوری کا انشکاف ہوا۔ پیش کی گئیں دستاویز کے مطابق بجلی چور صارفین سے 5 ارب 83 کروڑ وصول کر لیے گئے جبکہ بجلی چوری کے خلاف 2 لاکھ 16 ہزار ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ انسداد بجلی چور مہم کے دوران 62 ہزار 452 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا جبکہ بجلی چوری سے نمٹنے کے لیے پہلے مرحلے میں پیسکو میں ڈی ایس او یونٹ قائم کر دیا گیا۔
اسلام آباد: وزارت توانائی نے کے الیکٹرک صارفین سے 8 مختلف قسم کے ٹیکسز وصول کیے جانے کا اعتراف کر لیا۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی بلوں پر وصول کیے جانے والے ٹیکسز کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دی گئیں جس میں انکشاف ہوا کہ صارفین سے 4 مختلف قسم کے جی ایس ٹی وصول کیے جاتے ہیں۔ دستاویز کے مطابق کے الیکٹرک صارفین سے جی ایس ٹی، مزید جی ایس ٹی، اضافی جی ایس ٹی اور خوردہ فروش جی ایس ٹی کی مد میں وصولی کی جا رہی ہے۔ کے الیکٹرک صارفین سے گزشتہ ایک سال کے دوران نارمل جی ایس ٹی کی مد میں 102 ارب 43 کروڑ روپے وصول کیے گئے جبکہ...
وزیراعظم شہباز شریف نے فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی تیاراورنافذ کرنے والی ٹیم کو 1.5 کروڑ روپے انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیف کلکٹر کسٹمز کراچی زون جمیل ناصر نے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کی تیار اور نفاذ کرنے کے حوالے سے جمیل ناصر اورکسٹمز کراچی زون میں ان کی ٹیم کی خدمات کو سراہا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ فیس لیس کسٹمز اسیسمینٹ سسٹم کی بدولت کسٹم آپریشنز میں شفافیت، کارکردگی اور خدمات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ فیس لیس کسٹمز سسٹم کو عالمی معیار اور فول پروف بنانے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجیز خصوصاً مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا جائے۔ منصفانہ، شفاف...
بھارت میں شہری کا دسمبر کا بجلی کا بل 2 ارب بھارتی روپے سے زائد آگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں بھیرن جٹاں میں شہری للیت دھیمان اپنا دسمبر 2024 کا بجلی کا بل دیکھ کر دنگ رہ گیا۔ شہری نے نومبر میں 2500 بھارتی روپے کا بجلی کا بل جمع کرایا تھا اور دسمبر کا بل 2 ارب 10 کروڑ 42 لاکھ 8 ہزار 405 روپے بھارتی بل آیا۔ شہری کی شکایت پر الیکٹرک بورڈ نے سسٹم میں خرابی وجہ قرار دی اور جلد ہی بل ٹھیک کرکے بھیجنے کا کہا اور بعد ازاں شہری کو 4047 بھارتی روپے کا بل دیا گیا۔ اس سے قبل بھی ایسے متعدد واقعات سامنے آچکے ہیں اور...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے آخری دن مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، کاروباری حجم 50 کروڑ شیئرز سے کم رہا۔شیئر بازار کا 100 انڈیکس 609 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 13 ہزار 247 پر بند ہوا ہے۔ فی تولہ سونے کا بھاؤ 1100روپے بڑھ گیا ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 676 ڈالر فی اونس ہے۔ کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1540 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، انڈیکس کی آج کم ترین سطح 1 لاکھ 12 ہزار 13 رہی۔ حصص بازار میں آج 49 کروڑ 98 لاکھ شیئرز کے سودے 24 ارب 82 کروڑ روپے میں ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 73 ارب...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے اڈیالہ جیل میں 21 ماہ قید کے دوران 55 کروڑ روپے کے اخراجات ہوئے۔نجی ٹی وی ہم نیوز انویسٹی گیشن ٹیم کو حکومتی ذرائع سے معلوم ہوا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان لگ بھگ 520 دنوں سے جیل میں ہیں اور ان کے خلاف 188 مقدمات فائل کئے گئے ہیں جن میں سے 4 انویسٹی گیشنز اور انکوائریز نیب میں ہیں۔عمران خان کے خلاف 12 انویسٹی گیشنز ایف آئی اے میں ہیں جبکہ ملک بھر کے 70 پولیس سٹیشنز میں 172 کریمنل مقدمات ہیں۔سرکاری حکام نے مزید بتایا کہ حکومت نے جیل میں عمران خان پر 55 کروڑ روپے خرچ...
اسلام آباد: رواں مالی سال کا نظر ثانی شدہ پی ایس ڈی پی 1100 ارب روپے برقرار رکھا گیا ہے تاہم پہلے 6 ماہ میں ترقیاتی منصوبوں پر اب تک صرف 148 ارب روپے خرچ ہوئے ہیں۔ وزارت منصوبہ بندی نے مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دی جس کے مطابق 6 ماہ میں 376 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز کے اجرا کی منظوری دی گئی ہے۔ وفاقی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 124 ارب 52 کروڑ روپے، کارپوریشنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 23 ارب 60 کروڑ روپے اور وزارت آبی وسائل کے منصوبوں پر 32 ارب روپے خرچ ہوئے۔ صوبوں اور خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 46...