پاکستان کسٹمز کی کارروائی،7 کروڑ روپے سے زائد کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد
اشاعت کی تاریخ: 18th, February 2025 GMT
— فائل فوٹو
پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کی کارروائیوں میں 7 کروڑ 38 لاکھ روپے کی اشیاء اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
کراچی لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم کے عملے نے متحدہ عرب...
کسٹمز ذرائع کے مطابق کارروائیوں میں بلوچستان سے آنے والی 2 بسوں سے تلاشی کے دوران اسمگلڈ ایرانی ڈیزل برآمد کر لیا گیا۔
اس کے علاوہ موٹر گاڑیوں کے انجن پارٹس، ممنوعہ چائنیز سالٹ، غیر ملکی سگریٹس، استعمال شدہ ٹائرز بھی برآمد ہوئے ہیں۔
حکام نے بتایا ہے کہ کراچی کے علاقے صدر میں بس سے تلاشی کے دوران اسمگلڈ شدہ سولر انورٹرز، ہیئر کلر، ٹائرز اور ایرانی کراکری بھی برآمد ہوئی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔