کوئٹہ (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خواتین کسی بھی معاشرے کی ترقی اور خوشحالی میں بنیادی ستون کی حیثیت رکھتی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت خواتین کے حقوق کے تحفظ، مساوی مواقع کی فراہمی اور انہیں ہر شعبے میں بااختیار بنانے کے لئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے ۔ ہماری بہادر مائیں، بہنیں اور بیٹیاں زندگی کے ہر میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں اور حکومت ان کی حوصلہ افزائی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواتین کے حقوق اور ان کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے مزید موثر پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھا جائے گا تاکہ بلوچستان کو ایک ترقی یافتہ اور مساوی مواقع فراہم کرنے والا معاشرہ بنایا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سرفراز بگٹی نے کہا کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ وپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے۔ 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمے پر ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوئے ہیں، محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں، پچھلے دو سالوں سے مستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: محکمہ زکو ۃ

پڑھیں:

محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان

ویب ڈیسک : 30 کروڑ روپے کی تقسیم کیلئے 80 گاڑیاں رکھنے والے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا، اس حوالے سے سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ بلوچستان میں سالانہ 30 کروڑ روپے مستحقین میں تقسیم کرتا ہے، 30 کروڑ روپے تقسیم کرنے کیلئے محکمے پر 1 ارب 60 کروڑ روپے خرچ ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپےکی تقسیم کیلئے محکمہ زکوٰۃ کے پاس 80 گاڑیاں ہیں اور پچھلے 2 سالوں سےمستحقین میں زکوٰۃ کی رقم تقسیم بھی نہیں کی گئی۔ 

پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری

انہوں نے کہا کہ 30 کروڑ روپےڈپٹی کمشنرز کے ذریعے غریبوں میں تقسیم کرائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سرفراز بگٹی نے محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
  • وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا زکوٰۃ کا محکمہ ختم کرنے کا اعلان
  • محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
  • ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان کر دیا
  • ناقص کارکردگی پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہار برہمی، محکمہ زکوٰۃ ختم کرنے کا اعلان
  • بلوچستان، محکمہ زکوٰۃ 30 کروڑ کی تقسیم کیلئے 1 ارب 60 کروڑ خرچ کرتا ہے
  • بلوچستان میں 30 کروڑ کی تقسیم کیلئے 1 ارب 60 کروڑ خرچ، محکمہ زکوٰۃ کو ختم کرنیکا فیصلہ
  • بلوچستان میں 30 کروڑ کی تقسیم کیلئے 1 ارب 60 کروڑ خرچ، محکمہ زکوٰۃ ختم کو کرنیکا فیصلہ