اروشی روٹیلا کی 3 منٹ پرفامنس کا کتنے کروڑ معاوضہ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 21st, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کے لیے سرخیوں میں تاہم اب ان کی فلم میں 3 منٹ کی پرفامنس کے معاوضے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے لیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی نے ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے 1 کروڑ بھارتی روپے چارج کیے ہیں اس ہی طرح 3 منٹ کے تین کروڑ بطور معاوضہ اداکارہ کو ادا کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کی مجموعی مالیت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے، جس میں ان میں انہوں نے بطور انفلوئنسر شہرت کی وجہ سے کافی کمائی کی۔ اروشی کے انسٹاگرام پر 73 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کو ریلیز پر زبردست ردعمل ملا ہے اس فلم نے باکس آفس پر 104 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیرینا اور ایف9 انڈرپاسز کی تعمیر میں کتنے ارب روپے خرچ کیے گئے؟
دارالحکومت اسلام آباد میں ٹریفک کی روانی کو بہتر کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے 2 بڑے منصوبوں ایف9 انڈرپاس اور سیرینا انڈرپاس کی تعمیر کا فیصلہ گزشتہ سال کیا، ایف9 انڈرپاس کے ایک حصے کو ریکارڈ 42 دنوں میں مکمل کرنے کے بعد اب اسے مکمل طور پر فعال کردیا گیا ہے۔
حکومت سے اس انڈرپاس کو ترک صدر رجب طیب اردوان نام سے موسوم کردیا گیا ہے، دوسری جانب کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سیرینا انڈرپاس کو ریکارڈ 72 دنوں میں مکمل کرتے ہوئے 4 فروری کو ٹریفک کے لیے کھول دیا تھا، وی نیوز نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ان دونوں منصوبوں کا ٹھیکہ کس کمپنی کو دیا گیا اور اس پر کتنی لاگت آئی؟
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے جناح ایونیو انٹرچینج انڈر پاس کا افتتاح کردیا
ایف9 انڈرپاس کا ٹھیکہ میک سنز انجینئرنگ کارپوریشن کو دیا گیا جس کی مجموعی لاگت 4 ارب روپے تھی، اس سے جی8، جی9، ایف8، ایف9 کو آنے اور جانے والی ٹریفک کو سہولت حاصل ہوگی۔
اس منصوبے کے پہلے انڈرپاس کوریکارڈ 42 روز کی مدت میں ٹریفک کے لیے جزوی طور پر کھول دیا گیا تھا اور گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف نے اس کا باضابطہ افتتاح بھی کردیا ہے، اب متعلقہ انٹرچینج مکمل طور پر ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد میں رجب طیب اردوان ایف8 انٹرچینج فعال کردیا گیا
سیرینا انڈرپاس کا ٹھیکہ حبیب کنسٹرکشن کمپنی کو دیا گیا تھا اور اس منصوبے کی مجموعی لاگت 4 ارب 25 کروڑ روپے تھی۔
مذکورہ منصوبے سے سیرینا ہوٹل، شاہراہ دستور، آب پارہ اور سرینگر ہائی وے کے ذریعے مری جانے والی ٹریفک کو سہولت حاصل ہو گی، اس منصوبے کو ریکارڈ 72 روز کی مدت میں مکمل کرتے ہوئے 4 فروری کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آب پارہ ایف9 انڈرپاس ترک صدر ٹریفک رجب طیب اردوان سرینگر ہائی وے سیرینا انڈرپاس شاہراہ دستور شہباز شریف کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی مری وزیراعظم