Islam Times:
2025-02-21@06:27:03 GMT

اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا انکشاف

اشاعت کی تاریخ: 19th, February 2025 GMT

اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا انکشاف

قبضہ کرنے والوں میں بریگیڈیئر سعید اللہ، کرنل ریٹائرڈ سہیل ملک شامل ہیں۔ شہزاد علی اور منظور حسین بھی قبضہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹیل ملز کی 75 کروڑ روپے مالیت کی اراضی پر قبضے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ حکام کے مطابق گلشن حدید کالونی کے 176 پلاٹس پر تجاوزات قائم کی گئیں۔ اسٹیل ملز انتظامیہ غفلت اور نااہلی کے باعث زمین کا تحفظ کرنے میں ناکام رہی۔ 54 ایکڑ اراضی بلڈرز اور 4 دیگر افراد کو 30 سالہ لیز پر دی گئی۔ بعد میں 4 افراد نے اسٹیل ملز کی 35 ایکڑ اراضی پر قبضہ کر لیا۔ ان میں بریگیڈیئر سعید اللہ، کرنل ریٹائرڈ سہیل ملک شامل ہیں۔ شہزاد علی اور منظور حسین بھی قبضہ کرنے والوں میں شامل ہیں۔ آڈٹ حکام کے مطابق ان افراد کو 200 پلاٹ بھی الاٹ کیے جا چکے ہیں۔ پلاٹ اسٹیل ملز ہاؤسنگ اسکیم گلشن حدید فیز تھری کو الاٹ کیے گئے۔ اسٹیل ملز کی اراضی انجینیئرنگ یونیورسٹیز کے قیام کیلئے ایچ ای سی کو بھی دی گئی۔ بعد میں یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا، لیکن زمین پر قبضے کا سلسلہ جاری رہا۔ پی اے سی نے معاملہ تحقیقات کیلئے نیب کو بھجوا دیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: اسٹیل ملز کی شامل ہیں

پڑھیں:

کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی: 10 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد

کراچی: پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت صدر کراچی کی معروف اسٹار سٹی موبائل مارکیٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کے اسمگل شدہ موبائل فونز، ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز اور دیگر الیکٹرانک اشیا برآمد کر لیں۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق کارروائی کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کوششوں سے عمل میں آئی، مارکیٹ کے متعدد گوداموں پر چھاپے مارے گئے، جہاں سے2,500 سے زائد استعمال شدہ موبائل فونز، 350 سے زائد مختلف برانڈز کے ٹیبلٹس، اسمارٹ واچز، ائیر پوڈز، بھارتی گٹکا اور مائع ویپ فلیور برآمد کیے گئے،تمام اسمگل شدہ اشیا قانونی کارروائی کے لیے کسٹم ہاؤس کراچی منتقل کر دی گئیں۔

کسٹمز حکام کے مطابق مارکیٹ میں بھاری رش کے باوجود انتہائی پیشہ ورانہ اور منظم انداز میں آپریشن مکمل کیا گیا، انسدادِ اسمگلنگ مہم کے تحت مزید کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • سکھر ،تاریخی قبرستان پیرکمال شاہ بااثرمافیا کے قبضے میں
  • کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی: 10 کروڑ سے زائد مالیت کا سامان برآمد
  • زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 15 ارب 94 کروڑ 79 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے
  • پاکستان کسٹمز کا بڑا آپریشن، 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد
  • پبلک اکا ئو نٹس کمیٹی؛ اسٹیل مل کی 54 ایکٹر زمین چارافراد کو دینے کا انکشاف
  • اسٹیل ملز کی 54 ایکڑ زمین 3 یونیورسٹیوں کو دینے کے بعد کینسل کرکے 4 افراد کو دینے کا انکشاف
  • پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف
  • ریڈ لائن منصوبہ: یونیورسٹی روڈ پر کروڑوں روپے مالیت کی 4 بالائی گزر گاہوں کو ختم کردیا گیا
  • 2پیٹرولیم کمپنیوں سے لیوی اور جرمانے کی مد میں 68 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف