اروشی روٹیلا کی 3 منٹ پرفارمنس کا کتنے کروڑ معاوضہ؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, February 2025 GMT
بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا ان دنوں اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کے لیے سرخیوں میں تاہم اب ان کی فلم میں 3 منٹ کی پرفارمنس کے معاوضے سے متعلق تفصیلات بھی سامنے آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اروشی نے ننداموری بالاکرشنا کی ایکشن سے بھرپور تفریحی فلم میں اپنی 3 منٹ کی پرفارمنس کے لیے 3 کروڑ روپے لیے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اروشی نے ایک منٹ کی پرفارمنس کیلئے 1 کروڑ بھارتی روپے چارج کیے ہیں اس ہی طرح 3 منٹ کے تین کروڑ بطور معاوضہ اداکارہ کو ادا کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ کے مجموعی اثاثوں کی مالیت تقریباً 236 کروڑ روپے ہے، جس میں انہوں نے بطور انفلوئنسر شہرت کی وجہ سے کافی کمائی کی۔ اروشی کے انسٹاگرام پر 73 ملین سے زائد فالوورز ہیں۔
واضح رہے کہ حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ڈاکو مہاراج کو ریلیز پر زبردست ردعمل ملا ہے اس فلم نے باکس آفس پر 104 کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
13 ارب روپے میں بننے والی بھارتی فلم فلاپ؛ کتنا نقصان ہوا جان کر حیران رہ جائیں گے
ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کو دو برس قبل ہی بین الاقوامی سطح پر "RRR" جیسی کامیاب ترین فلم دینے والے ایکشن ہیرو رام چرن کے لیے یہ سال کچھ اچھا ثابت نہیں ہوا۔
رام چرن کی تقریباً 13 ارب روپے میں بننے والی فلم گیم چینجر صرف ایک تہائی بزنس ہی کر پائی۔ باکس آفس پر آمدنی صرف 4 ارب روپے کے قریب رہی۔
رام چرن کی اس فلم میں صرف گانوں پر ہی 2 ارب روپے خرچ کر دیئے گئے تھے جب کہ فلم میں کامیابی کے تمام ہی اجزاء موجود تھے مگر نتیجہ مایوس کن رہا۔
گیم چینجر اپنی ریلیز کے پہلے دن 10 جنوری کو ایک ارب 64 کروڑ روپے کا بزنس کر پائی تھی مگر دوسرے روز سے آمدنی گرنے لگی۔
دہلی اور ممبئی میں بڑے پیمانے پر پروموشن کے باوجود، فلم کی ہندی ورژن نے بھارت بھر میں خاطر خواہ کمائی حاصل نہ کرپائی۔
فلم کے بارے میں عوامی رائے یہ تھی کہ "گیم چینجر" میں تخلیقی مواد کی بجائے محض تصوراتی ویژول سے کام لیا گیا۔
شینکر ایک اچھے کہانی ساز ہیں لیکن اس بار ان کی کہانی میں کمی محسوس ہوئی جس کی وجہ سے ناظرین فلم سے جڑنے میں کامیاب نہ ہو سکے۔