کیا مریم نواز کا بیگ پاکستانی ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
اشاعت کی تاریخ: 20th, March 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئیں۔
عمرے کے لیے روانگی کے وقت مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں تو ان کے ہاتھ میں پکڑا بیگ سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا اور بیگ کی قیمت کے حوالے سے نئی بحث چھڑ گئی۔
پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے مریم نواز کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ انہوں نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ کا مہنگا بیگ لیا ہوا ہے جبکہ ن لیگ کے حامی صارفین وزیراعلیٰ پنجاب کا ساتھ دیتے نظر آئے۔
فیاض شاہ نے لکھا کہ حسن نواز کو ٹیکس چوری پر 5.
حسن نواز کو ٹیکس چوری پر 5.2 ملین پاؤنڈ کا جرمانہ ہوا ہے جو پاکستانی 189 کروڑ روپے بنتے ہیں جبکہ لاڈلی مریم نواز Hermes Elephant Grey کا بیگ لے کر عمرے پر جا رہی جس کی قیمت 40,000 امریکی ڈالر ہے جو پاکستانی 1 کروڑ 12 لاکھ روپے بنتے ہیں۔
اور یہ خاندان پاکستان پر مسلط کیا گیا ہے۔ pic.twitter.com/ReDenU8O27
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) March 19, 2025
احمد حسن بوبک لکھتے ہیں کہ مریم نواز کا بیگ Hermès کا Birkin بیگ ہے۔ Hermès ایک فرانسیسی لگژری برانڈ ہے جو اپنے اعلیٰ معیار کے چمڑے کے بیگز، خاص طور پر Birkin اور Kelly بیگز کے لیے مشہور ہے۔ اس بیگ کی قیمت 50000 ڈالر ہے جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 39000 لاکھ روپے بنتی ہے یہ بیگ کرپشن کے پیسوں کے ساتھ خریدا گیا ہے۔
مریم نواز کا بیگ Hermès کا Birkin بیگ ہے۔ Hermès ایک فرانسیسی لگژری برانڈ ہے جو اپنے اعلیٰ معیار کے چمڑے کے بیگز، خاص طور پر Birkin اور Kelly بیگز کے لیے مشہور ہے
اس بیگ کی قیمت 50000 ڈالر ہے
جو کہ پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 39000 لاکھ روپے بنتی ہے
یہ بیگ کرپشن کے پیسوں کے ساتھ… pic.twitter.com/1Z5mkWAmvq
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) March 19, 2025
ن لیگ کے ایک حامی صارف نے کہا کہ آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مریم نواز نے یہ بیگ خود خریدا ہے ان لوگوں کو تحائف کی شکل میں بہت کچھ مل جاتا ہے۔ اور ضروری نہیں کہ ہر تحفہ توشہ خانے کی زینت بنے۔
آپ کیسے کہہ سکتے ہیں کہ مریم نواز نے یہ بیگ خود خریدا ہے ان لوگوں کو تحائف کی شکل میں بہت کچھ مل جاتا ہے ۔ اور ضروری نہیں کہ ہر تحفہ توشہ خانے کی زینت بنے https://t.co/gkbXs1bBHL
— Mohsin Habib (@Mhabeibb) March 20, 2025
عاصمہ حسین لکھتی ہیں کہ غریب عوام کی خون پسینے کی کمائی پر لیا گیا ٹیکس ادھر لگ رہا ہے۔
Gareeb awam ky khun pasinye ki kamyi par liya gya tax idar lag raha ha chor Ki bachi chorni https://t.co/FdVnxGinZ6
— Asima Hussain (@AsimaHussa21852) March 19, 2025
ایک ایکس صارف کا کہنا تھا کہ ہالی ووڈ اسٹار بھی اپنا پیسہ اس طرح ضائع نہیں کرتے اور یہ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں جن کی باہر تو کیا پاکستان میں بھی کوئی جائیداد نہیں ہے۔
You gotta b filthy rich if u can afford such bags, even Hollywood stars don't waste their money like that and she's cm Punjab jinki bahir to Kya Pakistan ma b koi property nai ha https://t.co/nifeaE5Tdh
— Noor???????? ♡ (@feelithigher) March 20, 2025
احد فرحان لکھتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے حامی صارفین نے ابھی مریم نواز کے بیگ کی قیمت لگائی ہے اب ان کے جوتوں تکپہنچیں گے۔
یوتھیوں نے ابھی مریم نواز صاحبہ کے بیگ کی قیمت لگائی ہے اہستہ اہستہ اپنی اوقات تک پہنچیں گے ان کی جوتی تک pic.twitter.com/QrxRpFrF7B
— Ahad Farhan (@AhadFarhan7) March 20, 2025
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مریم نواز کی استعمال کی چیزوں پر بات ہوئی ہو اس سے قبل بھی ان کے لاکھوں کے کپڑوں اور جوتوں کی قیمتوں کے بارے میں سوشل میڈیا پر بات ہوتی رہتی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
رمضان میں عمرہ سعودی عربیہ عمرہ مریم نواز مریم نواز بیگ مریم نواز عمرہذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: سعودی عربیہ مریم نواز مریم نواز بیگ مریم نواز عمرہ ہے جو پاکستانی 1 روپے بنتے ہیں بیگ کی قیمت سوشل میڈیا لاکھ روپے مریم نواز ڈالر ہے یہ بیگ ہیں کہ کے بیگ کا بیگ کے لیے
پڑھیں:
اُمید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے، مریم نواز شریف
وزیراعلیٰ پنجاب نے نوروز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے، دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان میں بھی نوروز کی خوشیوں میں شریک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نوروز کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ نوروز مختلف ثقافتوں، مشترکہ روایات اور اقدار کو نمایاں کرتا ہے۔ نوروز ایسا تہوار ہے جو خاندانوں، برادریوں اور قوموں کے درمیان تعلقات کو مضبوط کرتا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے موسم بہار کی آمد پر دنیا بھر میں نوروز منانے والی سبھی اقوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ایران، افغانستان، تاجکستان، ترکمانستان، عراق، آذربائیجان اور پاکستان میں بھی نوروز کی خوشیوں میں شریک ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ اُمید اور خوشی نوروز کا آفاقی پیغام ہے۔ نوروز تجدید مسرت، امن اور خوشحالی کی عالمگیر خواہش کی عکاسی کرتا ہے۔