2025-03-06@14:34:13 GMT
تلاش کی گنتی: 2561

«کا مقابلہ کر»:

    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے   آئی ایم ایف کے مطالبے پر سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پورٹل لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا اور اس حوالے سے وزارت خزانہ اور کابینہ ڈویژن نے ایک مسودہ تیار کرلیا ہے جو عالمی مالیاتی ادارے کو پیش کیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کے مطابق سرکاری افسران کے اثاثے ظاہر کرنے کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل پورٹل متعارف کرایا جائے گا، جس پر تمام افسران کو اپنے اثاثے ظاہر کرنا لازمی ہوگا۔ حکومت نے ریونیو شارٹ فال پورا کرنے کے لیے عدالتوں میں زیر سماعت ٹیکس کیسز جلد نمٹانے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس میں وزیراعظم آفس معاونت کرے گا۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ بجلی اور گیس...
    اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز تبادلے کے بعد ٹرانسفر ہو کر ساتھ آئے اسٹاف کی سائلین سے مبینہ رشوت وصولی کی شکایات سامنے آ گئیں، جسٹس بابر ستار کے سیکرٹری نے ان کی ہدایت پر شکایات کے ازالے اور انکوائری کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر ان کے سیکرٹری نے مبینہ رشوت ستانی کے ازالے کے لیے رجسٹرار کو خط لکھ دیا،۔جسٹس بابر ستار کی ہدایت پر لکھے گئے خط کی نقول تمام ججز کے سیکرٹریز کو بھی ارسال کر دی گئیں۔ خط میں کہا گیا کہ انکوائری کرکے ملوث اسٹاف کے خلاف کارروائی کرکے اس برائی کو جڑ سے اکھاڑا جائے ، خط میں کہا گیا ہے...
    کراچی: زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گذشتہ ہفتے کے دوران 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 87 کروڑ تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر سے متعلق ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 28 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد سرکاری ذخائر 11 ارب 24 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ گذشتہ ہفتے کے اختتام پر کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 43 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود تھے، اس طرح زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 15 ارب 87 کروڑ 38 لاکھ...
    ٹرمپ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اور ناقص جانچ پڑتال والے ممالک کی فہرست فراہم کی جائے جن پر جزوی یا مکمل پابندی کا اطلاق کیا جانا چاہیئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ افغانستان اور پاکستان پر مکمل سفری پابندی کی تجویز دی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکا میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرِ ثانی کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکا...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئی سفری پابندیوں کے باعث پاکستان اور افغانستان کے باشندوں کا آئندہ ہفتے سے امریکہ میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔جیو نیوز کے مطابق امریکی انتظامیہ مختلف ملکوں میں سیکیورٹی اور جانچ پڑتال کے نظام کا جائزہ لے رہی ہے، اس نظرِ ثانی کے نتیجے میں مختلف ملکوں سے آنے والوں کا امریکہ میں داخلہ بند ہو سکتا ہے۔ امریکی صدر کی جانب سے رواں سال 20 جنوری کو ایک ایگزیکٹیو آرڈر جاری کیا گیا تھا جس میں امریکی سلامتی کو خطرات کی نشاندہی کے لیے امریکہ آنے والوں کی سخت جانچ پڑتال کو ضروری قرار دیا گیا تھا۔ٹرمپ نے کابینہ اراکین کو ہدایت کی تھی کہ کمزور اور ناقص...
    پنجاب حکومت کا دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا ہے، مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔ مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جنرل سرجری،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایک نئے سفری پابندی کے حکم کے تحت افغانستان اور پاکستان کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر اگلے ہفتے سے پابندی عائد کی جا سکتی ہے۔ اس فیصلے کی بنیاد حکومت کی جانب سے سیکیورٹی اور ویزا جانچ کے خطرات کے جائزے پر رکھی گئی ہے۔ تین ذرائع نے خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ممالک بھی اس فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں، لیکن ان کے نام ابھی واضح نہیں ہیں۔ یہ نیا اقدام صدر ٹرمپ کی پہلی مدت کے دوران لگائی گئی پابندیوں کی یاد دلاتا ہے، جب انہوں نے سات مسلم اکثریتی ممالک کے شہریوں پر...
    لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا ہے، مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں شعبہ صحت سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں دیہی مراکز صحت کی آؤٹ سورسنگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔ مراکز صحت کو مریضوں کے لئے ابتدائی ریفرل سینٹر بنایا جائے گا۔ مراکز صحت میں بڑے اسپتالوں کے برابر طبی اور تشخیصی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جنرل سرجری، گائنی، تشخیص، طبی ٹیسٹ اور دیگر سہولیات بھی میسر ہوں گی، آر ایچ سی کی آؤٹ سورسنگ کے بعد نئے کلینک...
    الیکشن کمیشن نے بلوچستان کے حلقہ ”پی بی 45“ کے ری پولنگ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے جے یو آئی کے امیدوار کی ری پولنگ کی درخواست مسترد کردی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست کو الیکشن ٹریبونل میں دائر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ خیال رہے کہ پی بی 45 سے پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک کامیاب قرار پائے تھے۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابات کے نتائج میں بے ضابطگیوں کے حوالے سے الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے پی بی 45 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے کامیاب امیدوار کا نوٹیفکیشن بحال کردیا۔
    لاہور: پنجاب وائلڈلائف حکام نے لاہور سفاری زو کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  سفاری زو کو 11 مارچ سے 15 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ ضروری تعمیراتی کام، سالانہ مرمت اور دیکھ بھال مکمل کی جا سکے۔ ترجمان وائلڈ لائف اینڈ پارکس پنجاب کے مطابق سفاری زو کی بہتری کے لیے جاری کاموں کو مقررہ مدت میں مکمل کر لیا جائے گا تاکہ زو کو عید سے قبل دوبارہ عوام کے لیے کھولا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مرمت اور تعمیراتی کام کے ساتھ ساتھ زو میں موجود تمام جانوروں کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا جائے گا تاکہ ان کی صحت کو یقینی بنایا جا سکے۔ سفاری...
    اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کے دوران عون عباس بپی کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور سینیٹر منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ اجلاس شروع ہوا تو قائد حزب اختلاف شبلی فراز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کے ایک اور رکن کو آج اٹھا لیا گیا ہے، سینٹر عون عباس بپی کو آج صبح ساڑھے 8 بجے اٹھایا گیا ہے، کیا عون عباس بپی کو اٹھانے سے قبل چیئرمین سینٹ کو بتایا گیا تھا؟ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے شبلی فراز کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عون عباس بپی کی گرفتاری میرے لیے بھی ایک خبر تھی، عون عباس بپی کیخلاف پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ نے مقدمہ درج کرایا...
    سٹی 42 : پہاڑی علاقوں کی جانب فضائی سفر کرنے والوں اور  بیچلر ڈگری رکھنے والے ملازمت کے خواہشمندوں کیلئے اچھی خبر آگئی ہے کہ ایئربلیو ایئرلائن نے سیاحتی پروازوں کے آغاز کی تیاریاں شروع کردی ہیں ۔  لاہور، کراچی، اسلام آباد سے سکردو پروازوں کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا گیا ہے، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ایئرپورٹ پر نئے سٹاف کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے، جو کہ ملازمت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے ایک اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ ایئرپورٹ پر کونسلر ٹرمینل کسٹمر سروسز کی تعیناتی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مسافروں کوسیاحتی پروازوں کےمسافروں کوسہولیات فراہمی کیلئےکیاگیا ۔  پاک...
    ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر جب بھی مذاکرات ہوں، یہ سہ فریقی ہونے چاہیے اور کشمیریوں کو بھی مذاکرات کی میز پر ہونا چاہیے اسلام ٹائمز۔  آزاد جموں و کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے اس اہم، نازک اور فیصلہ کن موڑ پر تمام سیاسی قیادت کو متحد و متفق ہونا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے امریکہ اور برطانیہ کے دورے کے بعد ایوان صدر کشمیر ہائوس اسلام آباد میں کشمیری صحافیوں کے اعزاز میں دیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ...
    پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کے وکیل اور سابق وفاقی وزیر بابر اعوان نے کہا ہے کہ کبھی بھی مدد کے لیے ٹرمپ کی طرف نہیں دیکھا، نظام آج کل ٹرمپ کو عزت دو مہم چلا رہا ہے، دہشتگرد کو امریکا بھیجا گیا،  کسی ملزم کوامریکا کے حوالے کرنا ہی تھا تو عافیہ صدیقی والا معاملہ بھی حل کرلیتے۔ سابق وفاقی وزیر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سینٹ اجلاس میں شرکت نہ کرانے پر درخواست دائر کی گی، عدالت نے آج کی سماعت کے بعد فریقین کو نوٹس جاری کردیے، چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز کو پیش کرنے پروڈیکشن ارڈرز جاری کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیکن گزشتہ کئی اجلاسوں...
    لاہور: بارشوں کا سلسلہ ختم ہوتے ہی لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ چند روز قبل ہونے والی بارشوں سے ایئر کوالٹی انڈیکس بھی کم ہوگیا، لاہور میں اوسطاً ایئر کوالٹی انڈیکس 175 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن کی نسبت رات ٹھنڈی ہونے لگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 23 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب میں آئندہ دو تین دن تک بارش کے امکانات نہیں بلکہ موسم خشک رہے گا۔
    بالی ووڈ انڈسٹری کی رومانس میں ڈوبی ہوئی اداکارہ تمنا بھاٹیہ اور اداکار وجے ورما کی جوڑی حقیقیت میں ہم سفر بنتے بنتے رہ گئی۔ تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما کی بریک اپ کی خبر کے بعد سے اس جوڑی کے مداح دل برداشتہ نظر آ رہے ہیں۔ اس جوڑی نے دو سال ڈیٹنگ کے بعد باہمی رضا مندی سے بطور لَو برڈز راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اداکار اور اداکار نے رومانس کا رشتہ ختم کر کے صرف دوست رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب بریک کے بعد تمنا بھاٹیہ اور وجے ورما نے آگے کی جانب ایک قدم اٹھاتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کے ہمراہ اپ...
    بھارتی اداکار اور فلمساز نیل نتن مکیش نے انکشاف کیا کہ کترینہ کیف کیساتھ پہلی مرتبہ کام کے دوران ان دونوں کے درمیان شروعات میں تنازعات رہے تھے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیل نتن مکیش نے فلم نیویارک کی شوٹنگ کے دوران اپنے اور کترینہ کے درمیان موجود اختلافات پر گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ انہوں نے سُنا تھا کہ اداکارہ کو ان کی رنگت سے مسئلہ تھا۔ نیل نے بتایا کہ ان کے اور ساتھی اداکارہ کے درمیان شروعات میں اچھا تعلق نہیں رہا وہ دونوں اکثر بحث کرتے تھے کترینہ ان کے سین کے دوران بار بار مداخلت کرتی تھیں جس پر وہ ان سے پوچھتے تھے کہ کیا مسئلہ ہے بعد میں سُنا کے انہیں میرے...
    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے عبد العلیم خان، جن کے پاس اس وقت تین وزارتیں ہیں، وزارت مواصلات اپنے پاس رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کی مسلم لیگ (ن) کو بھی لالچ ہے، اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے رہنما خالد مگسی بھی اسی وزارت پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں 21 سے زائد نئے ارکان کی شمولیت کے تقریباً ایک ہفتے بعد بھی حکومت ان نئے وزراء اور مشیروں کو قلمدانوں کی تقسیم کے بارے میں متذبذب نظر آتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کو کچھ نئے وزراء کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھا، لیکن ذرائع کا کہنا...
    قیصر کھوکھر:  حکومت نے اضلاع میں کام کرنے والے اٹارنی کی تنخواہ کو پراسیکیوٹرز کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کابینہ کی جانب سے اٹارنی کا نان پریکٹیسنگ الاؤنس بھی منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اٹارنی کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور الاؤنس ملے گی۔ اضلاع کے اٹارنی، اسسٹنٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب تمام اٹارنی کو پراسیکیوٹرز کے برابر تنخواہ ملے گی۔  پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے     
    موٹروے ایم 4 پر گاڑی 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی غیر قانونی رفتار پر جا رہی تھی۔ تھانہ بدھلہ سنت ملتان میں مقدمہ غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ڈرائیور رحیم خان کو حراست میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ موٹروے پر تیز رفتاری پر ایف آئی آر درج کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پہلی ایف آئی آر درج کر کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔ تیز رفتاری کا واقعہ ملتان کے قریب موٹروے پر پیش آیا، موٹروے ایم 4 پر گاڑی 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی غیر قانونی رفتار پر جا رہی تھی۔ تھانہ...
    جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے مولانا حامد الحق شہید کے جانشین مولانا عبدالحق ثانی اور بھائی مولانا راشد الحق سے ملاقات کی، وزیراعلیٰ نے مولانا حامدالحق حقانی کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ علی امین گنڈا پور نے دھماکے سے متاثرہ مسجد کا بھی دورہ کیا، وزیراعلیٰ نے کہا کہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔تحقیقات...
    قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، وزیراعظم نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے جاری ہیں۔ قلمدانوں کا فیصلہ کرنے کے لئے وزیراعظم نے وزراء سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، شہباز شریف نے ملاقات کرنے والے وزراء کو ذمہ داریوں سے متعلق آگاہ کر دیا۔ شہباز شریف سے ملاقات کرنے والے وزراء میں مصدق ملک، اویس لغاری، طلال چودھری، عبدالرحمان کانجو شامل تھے جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ اہم وزارتوں میں وفاقی وزیر کے ساتھ وزیر مملکت بھی مقرر کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے اختیار ولی کو...
    ہمارے رشتے دار نصیب اللہ خلجی کو پولیس نے حوالات میں قتل کر دیا یہ دعویٰ ہے مقتول نصیب اللہ خلجی کے لواحقین کا جنہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر مقتول کی لاش رکھ کر احتجاج کیا۔ احتجاجی دھرنے میں خلجی قبیلے سے تعلق رکھنے والے افراد سے مبینہ طور پر قتل کرنے والے نصیب اللہ کے اہل خانہ بھی شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: بلال کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان قتل، ورثا کا قاتلوں کی گرفتاری تک تدفین نہ کرنے کا اعلان میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین نے کہا کہ 15 روز قبل نصیب اللہ کو ایک نجی گاڑی میں خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے صالح نامی شخص ساتھ لے...
    سابق مس ورلڈ اور بھارتی اداکارہ کی والدہ مدھو نے ماضی کو یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ہیں دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی والدہ مدھو نے کہا کہ ان کی بیٹی نے اپنی وقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے ساتھ اپنا کیریئر بنایا ہے۔ جس پر مجھے فخر ہے۔ پریانکا کی والدہ نے کہا کہ میری بیٹی نے ہر جگہ اپنی حدوں کو برقرار رکھا، پھر چاہے وہ کوئی فوٹو شوٹ ہو یا عالمی سطح کا مقابلہ حسن۔ اداکارہ کی والدہ نے بتایا کہ جب مس ورلڈ کے مقابے کے تیسرے راؤنڈ میں سوئمنگ سوٹ پہننے کو کہا گیا تو پریانکا نے انکار کردیا تھا۔ پریانکا نے کہا تھا وہ اس دو پیس سوٹ میں خود کو...
    فوٹو: پی آئی ڈی وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔ متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔الیریا گروپ کا وفد بھی ملاقات میں شریک تھا، جبکہ نائب  وزیراعظم اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔
    سینیٹ کے پارلیمانی سال کے دن مکمل کرنے کیلئے حکومت کا سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس 6 مارچ کو طلب کرنے کی سمری ایوان صدر کو ارسال کردی گئی،سینیٹ اجلاس کل صبح ساڑھے گیارہ بجے طلب کیے جانے کا امکان ہے ۔ سینیٹ کے پارلیمانی سال کے 110 دن پورے کرنا آئینی تقاضا ہے ،جاری پارلیمانی سال میں ابھی تک صرف 105 روز اجلاس منعقد ہوا ہے ،بارہ مارچ کو سینیٹ کا نیا پارلیمانی سال شروع ہوگا۔
    کراچی(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق حاملہ ہونے کی افواہیں ایک بار پھر سرگرم ہوگئیں۔ ماہرہ خان کون؟ ماہرہ خان اپنے کیرئیر میں کئی ڈراموں کا حصہ بنیں اور تقریباً ہر کردار سے ہی پراجیکٹ کو کامیابی سے ہمکنار کروایا پھر چاہے ہمسفر کی بات ہو یا پھر بن روئے، اور صدقے تمہارے میں بھی انکے کردار کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ یہی وجہ ہے کہ ماہرہ خان آج پاکستان کی سب سے زیادہ مقبول اور اعلیٰ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں شمار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے اپنے کیرئیر میں کئی لکس اسٹائل ایوارڈز اور کئی ہم ایوارڈزسمیت دیگر اعزازات بھی اپنے نام کیے۔ اور پھر پاکستان تک ہی انکے اپنے فن کا ڈنکا نہ...
    بنوں حملے میں شہید ہونے والے 12 افراد میں سے 6 کا تعلق ایک ہی گھرانے سے ہے۔گھر کے سربراہ خلیل نواز کا کہنا ہے کہ ابھی روزہ افطار ہی کیا تھا کہ دھماکا ہوگیا، پہلے دھماکے کی شدت کچھ کم تھی لیکن دوسرے دھماکے سے گھر کی چھتیں اور دیوار ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔خلیل نواز نے کہا کہ دھماکے میں ان کی 4 بیٹیاں ،ایک بیٹا اور ایک بہو شہید ہوئے۔خیال رہے کہ خارجی عناصر نے بنوں کنٹونمنٹ پر دہشت گرد حملے کی کوشش کی ، حملہ آوروں نے کنٹونمنٹ کی سیکیورٹی توڑنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔ بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور...
    دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز نوشہرہ(آئی پی ایس )خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں مولانا حامدالحق اور دیگر 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا دورہ کیا اور جمعے کو دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع...
    ٹورنٹو(نیوز ڈیسک)کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف برقرار رکھا تو وہ امریکا کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔ یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اور بجلی پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ جواب میں ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی کینیڈین بجلی پر 25 فیصد سرچارج لگائیں گے۔ ڈگ فورڈ نے دھمکی دی ہے کہ اگر امریکا نے محصولات میں مزید اضافہ کیا تو وہ ان تینوں امریکی ریاستوں کو مکمل طور پر بجلی کی سپلائی بند...
    ٹرمپ کے ٹیرف کا جواب، کینیڈین صوبے کا امریکی ریاستوں کو دی جانیوالی بجلی پرٹیکس لگانیکا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 March, 2025 سب نیوز اوٹاوہ (سب نیوز )کینیڈا کے صوبے اونٹاریو کے پریمیئر ڈگ فورڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا پر ٹیرف برقرار رکھا تو وہ امریکا کو بجلی کی سپلائی منقطع کر سکتے ہیں۔یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب ٹرمپ نے کینیڈا سے درآمد ہونے والی اشیا پر 25 فیصد اور بجلی پر 10 فیصد ٹیرف عائد کیا۔ جواب میں ڈگ فورڈ نے کہا کہ وہ امریکی ریاستوں مشی گن، نیویارک اور منیسوٹا کو برآمد کی جانے والی کینیڈین بجلی پر 25 فیصد سرچارج لگائیں گے۔ ڈگ فورڈ نے دھمکی...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے، جہاں مولانا حامدالحق اور دیگر 8 افراد شہید ہوگئے تھے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک نوشہرہ کا دورہ کیا اور جمعے کو دھماکے میں شہید مولانا حامد الحق کے لواحقین سے تعزیت کی اور مولانا حامد الحق اور دیگر شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اس موقع پر کہا کہ اس گھناؤنے فعل کے مرتکب افراد کی نشان دہی اور انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے...
    سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ۔  متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، جس کے تحت متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی.   مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت ملاقات میں چیئرمین IFZA مارٹن گریگرز پیڈرسن (Martin Gregers Pederson) اور الیریا کے مینجنگ پارٹنر مانا علی محمد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مارچ 2025ء) جرمن شہر منہائم میں پیر کو ایک مرکزی اسکوائر دو افراد کی ہلاکت کا باعث بننے والے ایک کار حملے میں ایک پاکستانی نژاد ٹیکسی ڈرائیور نے مزید لوگوں کی جان بچانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ سٹی مئیر کی جانب سے اس ٹیکسی ڈرائیور کا شکریہ ادا کیا گیا۔ پیر کی سہ پہر جنوب مغربی جرمن شہر منہائم کے مرکزی علاقے میں پاراڈے اسکوائر کے قریب ایک کار لوگوں کے ہجوم کے درمیان سے گزرتی ہوئی نکل گئی جس کے باعث دو افراد ہلاک اور پانچ شدید زخمی ہو گئے۔ اس گاڑی کا ڈرائیور ایک 40 سالہ جرمن تھا جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ...
    کراچی: پاکستان کو درپیش 29.85 ارب ڈالر کی قلیل مدتی ادائیگیوں کے دباؤ، ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے اور ٹیکس نیٹ میں توسیع کے چیلنجز کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں بدھ کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی۔ آئی ایم ایف کے ساتھ تیکنیکی مذاکرات ختم ہونے کے بعد پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہونے اور وزیرخزانہ کی اگلی قسط منظور ہونے امید کی خبر سے انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے کے دوران ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے کی کمی سے 279 روپے 56 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی۔ بعدازاں سپلائی میں بہتری رونما ہوتے ہی اختتامی لمحات میں مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ آنے سے ڈالر نے یوٹرن لیا جس کے...
    وزیراعظم شہباز شریف نے نئے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق نئے وزراء کے قلمدانوں کے حوالے سے پیش رفت سامنے آئی ہے اور وزیراعظم نے نئے وزراء کے لیے محکموں کے نام فائنل کر لیے ہیں۔   رپورٹ کے مطابق اتحادی جماعتوں کی وزارتوں اور نئے قلمدانوں کے حوالے سے بھی وزیراعظم نے ملاقاتیں اور مشاورت مکمل کرلی ہیں۔  اس کے بعد وزیراعظم نے نئے وزراء کے قلمدانوں کا نوٹیفکیشن جلد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05 مارچ 2025)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، دکھ کی گھڑی میں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں،اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بنوں کینٹ میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ حملے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کرتے ہیں۔محسن نقوی نے شہداءکے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا...
    — فائل فوٹو نجی اسکولوں کی مانیٹرنگ اور کنٹرول کرنے والے ادارے ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے اسکول ڈیٹا جمع کرانے کے لیے آخری یاد دہانی کا گشتی مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ایڈشنل ڈائریکٹر ایجوکیشن پروفیسر رفیعہ ملاح کے مراسلے میں نجی اسکولوں کے پرنسپلز و ایڈمنسٹریٹرز کو یاد دہانی کروائی گئی ہے کہ انہیں مورخہ 22-01-20 کے مطابق براہِ راست معلومات جمع کروانے کے لیے کہا گیا تھا۔مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ جامع ڈیٹا اکٹھا کرنے کا فارم ڈائریکٹوریٹ کی ویب سائٹ: http://drips.gos.pk پر دستیاب ہے۔  سندھ: اسکولوں میں ’ہفتہ حب الوطنی‘ منانے کی ہدایات جاری محکمہ تعلیم کی ایڈیشنل ڈائریکٹر رافعہ جاوید نے 7 سے 14 اگست تک اسکولوں میں...
    وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم شہری سندھ کے نوجوانوں کو اعلی تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے، شہر قائد کی عوام کے لئے ایک تاریخی کام کیا گیا ہے یہ اقدام شہر کے طلبہ کے لئے معیاری تعلیم کو بڑھانے کے ایم کیو ایم کے وژن کی تکمیل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی کے طلبا کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔ اپنے اعلان میں انہوں نے کہا کہ کراچی میں تین اعلی تعلیمی اداروں کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ)، نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) اور کامسیٹس یونیورسٹی کا کراچی میں نئے کیمپسز کا قیام...
    سیکیورٹی فورسز نے بنوں کینٹ پر دہشت گردوں کی طرف سے ایک اور حملہ ناکام بنا دیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کے بزدلانہ حملے میں 9 معصوم شہری اور 16 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق  دہشت گردوں نے گھبراہٹ میں دو بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں۔فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے چھ خوارجی دہشت گرد جنہم واصل کر دیے، جبکہ باقی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔ دہشت گردوں...
    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا ، کابینہ کے نئے ارکان کی حلف برداری رواں ہفتے ہی متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے بعد نون لیگ نے پنجاب کابینہ میں مزید وزراء کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔نواز شریف نے بارہ ارکان اسمبلی کے ناموں کی منظوری دے دی، بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشااللہ بٹ، ایوب گادھی صوبائی کابینہ کا حصہ بنیں گے۔اس کے علاوہ سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، افتخارحسین، رانامحمدارشد بھی فہرست میں شامل ہیں جبکہ ملک اسدعلی کھوکھر، ملک آصف بھا، اسامہ لغاری اور شعیب صدیقی کا نام بھی کابینہ کےلیے شارٹ لسٹ کیاگیا ہے۔کابینہ کے نئےارکان کی حلف برداری رواں ہفتےہی متوقع ہے۔خیال رہے وزیر اعلیٰ...
    وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی پر جھنڈا نہ لگانے پر خاتون افسر کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پہنچ گیا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ ایف بی آر کی ایک خاتون افسر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی پر پشاور دورے کے دوران جھنڈا نہ لگانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر بتایا گیا کہ خاتون افسر نے وزیر خزانہ...
    عدالت نے توہین رسالتﷺ کیس میں بڑا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو عمر قید اور 5 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عرفان اکرم نے توہین رسالتﷺ کیس کا اہم فیصلہ سنایا۔ اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا کہ یہ انتہائی گھناوٴنا اور ناقابل معافی جرم ہے، اس طرح کے جرم کا ارتکاب کرنے والے مجرم کو کسی قسم کی رعایت نہیں دی جاسکتی۔ عدالتی فیصلہ سنائے جانے کے بعد مجرم ملک عارف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ مجرم کے خلاف تھانہ سول لائن نے 4 ستمبر 2024 کو گھناؤنے فعل کا مقدمہ درج کیا تھا۔  
    سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بنوں کینٹ پر 4 مارچ کو دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں جبکہ سیکیورٹی فورسز نے فوری جوابی کارروائی میں 16 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی میں 4 خودکش بمبار بھی مارے گئے، جوابی کارروائی میں 5 بہادر فوجی شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے۔ حملے کے نتیجے میں مسجد اور رہائشی عمارت کو شدید نقصان، 13 معصوم شہری شہید، 32 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق حملے میں افغان شہری ملوث ہیں۔ منصوبہ بندی افغانستان میں موجود خوارج رہنماؤں نے کی۔ پاکستان نے افغان عبوری...
    کراچی: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی سنبھالنے والے سلمان علی آغا نے نئے طرز پر کرکٹ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی حالیہ کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی، گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں امریکا جیسی نوآموز ٹیم کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور خراب نتائج کے بعد تبدیلیاں کی گئی ہیں، سینیئرز کو باہر کرکے نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سلمان علی آغا جنوری 2024 کے بعد پاکستان کے چوتھے ٹی ٹوئنٹی کپتان بنے ہیں، انہوں نے محمد رضوان کی جگہ کپتانی سنبھالی، جبکہ اس سے پہلے بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی قیادت سنبھال چکے ہیں۔ مزید پڑھیں؛ دورہ...
    لاہور: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی سیمی قذاقی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جارہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ وکٹ اچھی لگ رہی ہے، یہاں اوس نہیں ہونی چاہیے۔ ہم جانتے ہیں کہ ان کنڈیشنز میں کیا توقع رکھنی چاہیے۔ ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلا میچ مختلف کنڈیشنز میں تھا، آج ہم ایک مضبوط ٹیم کے خلاف کھیل رہے ہیں اور امید ہے کہ جنوبی افریقا پر دباؤ ڈال سکیں گے۔ جنوبی افریقی کپتان ٹمبا باؤما نے کہا کہ ٹاس جیت کر ہم بھی بیٹنگ کو ترجیح دیتے لیکن اب...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت آسٹریلیا کو پہلے سیمی فائنل میں شکست دے کر فائنل ٹکٹ کٹا چکا ہے۔ جنوبی افریقہ اسکواڈ ٹیمبا باوما (کپتان)، رائن ریکلٹن، راسی وان ڈر ڈوسن، ایڈن مارکرم، ہینرک کلاسن (وکٹ کیپر)، ڈیوڈ ملر، ویان ملڈر، مارکو یانسن، کیشاوت مہاراج، کاگیسو ربادا، لونگی انگیدی۔ نیوزی لینڈ اسکواڈ ول یانگ، راچن رویندرا، کین ولیمسن، ڈیرل میچل، ٹام لیتھم (وکٹ کیپر)، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، میچل سینٹر (کپتان)، میٹ ہیری، کائل جیمیسن، ول او’رورک آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)میانمار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.1 ریکارڈ کی گئی ہے ۔(جاری ہے) چینی میڈیا کے مطابق ملک کے محکمہ موسمیات اور ہائیڈرولوجی( ڈی ایم ایچ)نے بتایا کہ بدھ کی صبح 4بجکر 36 منٹ پر5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ،زلزلے کا مرکز اییرواڈی ریجن کے نیوانگڈون قصبے کے جنوب مشرق میں تقریبا 6 میل کے فاصلے پر تھا جس کی گہرائی سطح زمین سے 10کلومیٹر نیچے تھی۔ زلزلے سے تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 مارچ2025ء)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔ ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے، روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165...
    سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گردوں نے افطار کے بعد کینٹ میں داخلے ہونے کی کوشش کی، لیکن چھ خوارج کو مختلف انٹری پوائنٹس پر ہلاک کردیا گیا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے بارود سے لدی دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرادیں۔ دھماکے سے مسجد کو نقصان پہنچا اور گھرکی چھت گرگئی۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق حملےمیں 12 شہری شہید اور 32 زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تین شہری مسجد میں شہید ہوئے، جبکہ باقی شہری بازار میں عمارت منہدم ہونے سے شہید ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ فتنہ الخوارج کے باقی ماندہ خارجیوں کا فون پر افغانستان سے رابطہ ہے اور آخری...
    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بنوں کینٹ اور بلوچستان میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے ہیں، ان کی مذمت کرتا ہوں، دہشت گردی کی جو لہر ہے یہ تمام انٹیلیجنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ ان ایجنسیوں کے افسران کا کورٹ مارشل ہونا چاہیے۔  ڈسٹرکٹ کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج کل گورننس نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہ ایک پکے کے ڈاکو بن گئے ہیں اور کچے کے ڈاکوؤں سے نہیں لڑ سکتے،  روپے کے مقابلے میں ڈالر کا ایکسچینج ریٹ 165 روپے رکھا گیا، قرضوں کی ادائیگی 265 روپے میں ہوئی اور عوام کو 400 ارب کا...
    نئی دہلی (نیوزڈیسک)خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس عمل کو عام طور پر بھارتی مسلمانوں کی حب الوطنی پر سوال اٹھانے کے لیے گالی کے طور پراستعمال کیا جاتا ہے، مسلمانوں کو کم محب الوطن ہونے کا طعنہ دینے کے لیے اکثر ’پاکستانی‘ ہونے کا طنز کیا جاتا ہے، جس سے انہیں تکلیف پہنچتی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ گو کہ یہ عمل گالی یا جرم نہیں لیکن یہ کہنا بھی ’اچھی بات نہیں‘ ہے۔دیکھا جائے تو بھارتی عدالت ٹھیک ہی کہتی ہے، ہندو دائیں بازو کے لیے کسی کو ’پاکستانی‘ کہنے کا مطلب ہے کہ وہ سچے محب وطن نہیں، اور راہول گاندھی کو پاکستانی کہا گیا، لہٰذا سختی سے کہا جائے تو یہ کوئی...
    حسن علی: عید الفطر کے بعد حکومت مخالف تحریک ،جماعت اسلامی نے تیاریوں کا آغاز کردیا، مہنگی بجلی ،مہنگا پیٹرول اور مہنگائی کی لہر حکومتی اقدامات نا منظور تحریک شروع کی جائے گی۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے تحریک کا روڈ میپ دے دیا، رمضان المبارک میں ڈویژنل اور ضلعی سطع پر افطاریوں کا اہتمام کیا جائے گا، متحرک ممبران کی فہرستیں بنانے اور تحریک کے لیے عوامی رابطہ مہم چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔روڈ میپ کے مطابق جماعت اسلامی کی تحریک چار مرحلوں میں شروع کی جائے گی، پہلے مرحلے میں جماعت اسلامی کی جانب سے سٹریٹ پاور کا مظاہرہ کیا جائے گا، دوسرے مرحلے میں ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں احتجاج ہوگا۔تحریک کے تیسرے مرحلے میں...
    فاران یامین: داتا دربار انتظامیہ نے نشے کے عادی افراد کو دربار کے سامنے فٹ پاتھ پر جمع ہونے سے روکنے کے لیے ایک مؤثر قدم اٹھایا ہے۔ انتظامیہ نے فٹ پاتھ پر جنگلہ لگانا شروع کر دیا ہے تاکہ نشے کے عادی افراد کو وہاں سونے سے روکا جا سکے۔ داتا دربار کے سامنے فٹ پاتھ گزشتہ کئی ماہ سے نشے کے عادی افراد کا مستقل ٹھکانہ بن چکا تھا جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ شہریوں کی شکایات کے بعد انتظامیہ نے اس مسئلے کا حل نکالنے کے لیے جنگلہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے جس سے ان افراد کو فٹ پاتھ پر سونے سے روکا جا سکے گا۔ واٹس ایپ نے...
    بنوں(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا بنوں کینٹ پر بزدلانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا ہےافطار کے وقت جب بازار میں رش تھا، دہشت گردوں نے بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرانے کی کوشش کی۔سیکیورٹی ذرائع کی جانب سے فراہم کر دہ معلومات کے مطابق حملے میں 9 معصوم شہری شہید جبکہ 16 افراد زخمی ہو گئے دہشت گردوں نے ایک بارود سے بھری گاڑی بازار کے قریب دھماکے سے اڑا دی، جس کے نتیجے میں شہریوں کی شہادت کے ساتھ ساتھ ایک قریبی مسجد بھی شہید ہو گئی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد...
    PANAMA: ہانگ کانگ کی کمپنی سی کے ہچیسن ہولڈنگز نے پاناما کینال کے دو اہم بندرگاہوں میں اپنی اکثریتی حصص امریکی سرمایہ کاری فرم بلیک راک کے زیر قیادت ایک گروپ کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق یہ معاہدہ 22.8 بلین ڈالر (17.8 بلین پاؤنڈ) مالیت کا ہے، اور اس میں دنیا بھر کے 23 ممالک میں 43 بندرگاہیں شامل ہیں، جن میں پاناما کینال کے دونوں ٹرمینلز بھی شامل ہیں۔ یہ معاہدہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسلسل شکایات کے بعد سامنے آیا ہے، جنہوں نے پاناما کینال پر چینی کنٹرول کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ امریکہ کو اس اہم...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کینٹ میں خوارج کا حملہ ناکام بنانے اور دہشت گردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بنوں کے کینٹ ایریا میں افطار سے چند لمحوں قبل خوارج گروہ نے دو خود کش حملے کیے، دھماکے کی نوعیت اس قدر شدید تھی کہ مسجد اور اطراف کے مکانات کی چھتیں منہدم ہوگئیں۔ سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ چھتیں منہدم ہونے کے نتیجے میں 15 افراد شہید ہوئے جن میں بچے بھی شامل ہیں جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ شہید ہونے والے روزے دار اور نمازی تھے۔ مزید پڑھیں: بنوں کینٹ پردہشتگردانہ...
    بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کی اور حملہ ناکام بناتے ہوئے 6 خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔ اس حوالے سے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ افطار کے بعد دہشت گردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، فورسز کی بروقت کارروائی سے دہشت گرد گھبراگئے، بارود سے لدی گاڑیاں دیوار سے ٹکرا دیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائی، مختلف انٹری پوائنٹس پر سیکیورٹی عملے نے 6 خارجیوں کو ہلاک کیا۔سیکیورٹی اہلکاروں نے انٹری پوائنٹس پر دیگر دہشت گردوں کو بھی گھیرلیا، بارود سے بھری...
    بنوں ( ڈیلی پاکستان آن لائن )بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔ 6 خوارج جہنم واصل کردیئے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔  دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو جہنم واصل کردیا جبکہ باقی خارجی دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے۔...
    سٹی 42: بنوں کینٹ پر سیکورٹی فورسز نے   فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنا دیا  ، چھ خوارجیوں کو جنہم واصل کردیا گیا  سیکیورٹی ذرائع  کے مطابق آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کارروائی سے  بنوں کینٹ کے باہر   گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی،  چھ خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے ،  شائقین کرکٹ...
    بنوں(ویب ڈیسک ) بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خارجیوں کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 خوارج کومختلف انٹری پوائنٹس پر موجود چوکس سیکیورٹی عملہ نے جہنم واصل کر دیا اور باقی ماندا دہشت گردوں کو محصور کر لیا گیا ہے ۔...
    علامتی فوٹو بنوں کینٹ پر فتنہ الخوارج کا دہشت گردی کا حملہ ناکام بنادیا گیا ہے۔  6 خوارج جہنم واصل کردیے گئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے بنوں کینٹ میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ دہشت گردوں نے بارود سے لدی 2 گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، خوارج نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے باعث گاڑیاں گھبراہٹ میں دیوار سے ٹکرائیں۔ بنوں کینٹ میں دہشتگردوں کا حملہ ناکامدہشت گردوں کی بنوں کینٹ میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ آج افطار کے بعد دہشتگردوں نے بنوں کینٹ میں داخل ہونے کی ناکام کوشش کی۔ مختلف انٹری پوائنٹس پر موجود سیکیورٹی عملے نے 6 خوارج کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے کہا ہے کہ رواں برس جنوری میں طے پانے والی غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے لیے اسرائیل کا مطالبہ ہے کہ غزہ کو 'مکمل طور پر غیر مسلح‘ کیا جائے اور حماس کو وہاں سے نکالا جائے۔ اسرائیل کا غزہ کو اشیائے صرف کی ترسیل کی معطلی کا اعلان اقوام متحدہ اور عرب ممالک کی امداد روکنے پر اسرائیل کی مزمت یروشلم میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سار کا کہنا تھا، ''ہمارا دوسرے مرحلے پر اتفاق رائے نہیں ہے۔ ہم غزہ کو مکمل طور پر غیر مسلح کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں، حماس اور اسلامی جہاد کو...
    اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کے چیئرمین سینیٹر فیصل واوڈا نے پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ اور فروخت کا معاملہ ایک بار پھر کمیٹی کے اجلاس میں اٹھا دیا۔ منگل کو ہونے والے اجلاس کے دوران فیصل واوڈا نے اس حوالے سے کاغذات پیش کیے اور بورڈ ممبران سے سخت سوالات کیے جبکہ انہوں نے کہا کہ اگر اراضی کی الاٹمنٹ درست تھی تو اس کی فروخت 72 گھنٹوں میں منسوخ کیوں کی گئی؟۔ کمیٹی نے پورٹس کی لیز پر دی گئی تمام اراضی کو فریز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ اجلاس میں فیصل واوڈا نے اخبارات کے تراشوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پورٹ قاسم کی 500 ایکڑ اراضی...
    5 ہزار ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا گیا، بڑی تعداد میں ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ میں 5 ہزار گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف سامنے آیا ، جس کے بعد محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کو نوکری سے نکالنے کا فیصلہ کرلیا۔وزیرتعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی اور سیکریٹری تعلیم سندھ نے گھوسٹ ملازمین کو طلب کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں اساتذہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کررہےتھے تاہم ویٹنگ لسٹ میں موجود میرٹ ٹیسٹ پاس امیدواروں کو بھرتی کیا جائے گا۔یاد رہے گذشتہ سال بھی محکمہ تعلیم سندھ میں 6 ہزار 342 گھوسٹ اساتذہ کا انکشاف ہوا تھا، جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) یہ خودکش حملہ پاکستانی صوبہ بلوچستان کے ضلع قلات میں کیا گیا۔ قلات کے ڈپٹی کمشنر بلال شبیر کے مطابق، ''ایک خاتون کی طرف سے خودکش حملے میں فرنٹیئر کور کا ایک فوجی ہلاک جبکہ چار دیگر زخمی ہو گئے۔‘‘ بلوچستان: مسلح جنگجوؤں کے ساتھ ایک جھڑپ میں 18 سکیورٹی اہلکار ہلاک پاکستان: عسکریت پسندوں کی ’گوریلا کارروائیوں‘ میں اضافہ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق غربت کے شکار صوبہ بلوچستان میں کئی ایک گروپ ملک کی مرکزی حکومت کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ان گروپوں کا کہنا ہے کہ صوبے کی گیس اور دیگر معدنیات کے معاملے میں مقامی لوگوں کا استحصال کر رہی ہے۔ ایسے ہی گروپوں میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبائی کابینہ میں توسیع کی منظوری دے دی۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی موجودہ کابینہ 16 رکنی ہے  جس میں 5 معاون خصوصی بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ میں شامل ہونے والوں میں بیگم ذکیہ شاہنواز، رانا محمد اقبال، منشا اللہ بٹ، کرنل (ر) ایوب گادھی، سلمان نعیم، رانا طاہر اقبال، ملک اسد کھوکھر، ملک آصف بھا کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسامہ لغاری، یاور زمان کے نام شامل ہیں۔ ان میں سے کچھ کو وزیر اعلیٰ کا معاون خصوصی بنایا جائے گا اور بعض کو نئی وزراتیں دی جائیں گی۔  
    دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق نادرا میں خودکش حملہ آور سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا تاہم تفتیشی ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی...
    — فائل فوٹو محکمہ بورڈز و جامعات نے سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدوں پر فوری تعیناتی کے لیے انٹلیجنس کلیئرنس نہ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ میڈیا پر ان تعیناتیوں پر نکتہ چینی اور معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں جانے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچرار ایسوسی ایشن (سپلا) نے ریٹائرڈ بیوروکریٹ، یونیورسٹیز کے گریڈ 21 کے پروفیسرز اور ایچ ای سی کے ملازم کی بطور چیئرمین تعیناتیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان میں سے کسی کو بورڈ اور امتحانی امور کا کوئی تجربہ نہیں ہے۔ سندھ کے 8 تعلیمی بورڈز میں چیئرمین کے عہدے کیلئے انٹرویوز مکملچیئرمین سندھ ہائر ایجوکیشن ڈاکٹر طارق...
    —فائل فوٹو ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں سے موسمِ سرما ختم ہو چکا ہے، اب کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں سردی کی لہر آنے کا امکان نہیں ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کے باعث سرد ہوائیں ملک پر اثرانداز ہو سکتی ہیں، ملک کے شمالی اور بالائی علاقوں میں 3 سے 4 روز کے دوران سردی کی لہر اثر انداز ہو سکتی ہے۔ماہرِ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں 2 سے 3 روز کے لیے درجۂ حرارت میں کمی کا امکان ہے، شہرِ قائد میں آج رات سے 5 مارچ کے دوران رات کو...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان ترقی کر سکتا ہے مگر یہ سلسلہ روکنا ہوگا کہ جب چاہا نظام بدل دیا۔   انٹرنیشنل انجینئرز ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ انجینئرنگ کا پروفیشن دنیا کا سب سے پرانا شعبہ ہے۔ دنیا کے تمام عجوبے انجینئرز نے تیار کیے۔ قدیم دور سے آج تک ہر ایجاد کے پیچھے انجینئرز کی کوشش رہی۔ پاکستان کی ترقی کے ہر شعبے میں بھی انجینئرز کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم، شاہرات، ترقیاتی منصوبے، میزائل اور ایٹمی پروگرام کے پیچھے انجینئرز ہیں۔ آج ہم نے جہاں کامیابیوں کو دیکھنا ہے، وہیں ناکامیوں پر بھی بات کرنی ہے۔ کیا...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان اسٹیو اسمتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ہدف دیکر بھارتی ٹیم کو پریشر میں لائیں اور وکٹیں لیں۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ اسپنرز کیساتھ اٹیک کریں گے تاہم کینگروز کو پریشر میں لائیں۔ بھارت کا اسکواڈ: کپتان روہت شرما، شبمن گل، ویرات کوہلی، شریاس ایر، اکشر پٹیل، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، محمد شامی، کلدیپ یادیو اور ورون چکراورتھی آسٹریلیا کا اسکواڈ: اسٹیو اسمتھ کپتان، کوپر...
    اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ دشمن تو پاکستان کو ڈیفالٹ میں دیکھنا چاہتا ہے، آنے والے دور میں چیلنجز کا بہتر انداز میں مقابلہ کریں گے۔ اسلام آباد میں مسابقتی کمیشن آف پاکستان کے ہیڈ آفس کی سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کارپوریٹ قانون میں بہتری کی گنجائش موجود ہے، کارپوریٹ لاء اتھارٹی کو خود مختار ادارہ...
    دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی کا پہلا سیمی فائنل آج بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہونے والے اس بڑے مقابلے میں آسٹریلیا نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے موقع پر آسٹریلوی کپتان اسٹیو اسمتھ نے کہا کہ ہم نے آج کے میچ کےلیے دو تبدیلیاں کی ہیں۔بھارت کپتان روہت شرما نے کہا کہ ہم نے یہاں تین میچز کھیلے ہیں ، ہمیں اچھی کرکٹ کھیلنی ہے ، چاہے پہلے بیٹنگ کریں یا بولنگ کریں۔ ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل کل نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، جب کہ فائنل اتوار 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ بلوچستان: دہشتگردوں...
    — فائل فوٹو دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق نادرا میں خودکش حملہ آور سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، تفتیشی ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مولانا حامد الحق پر خودکش حملے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئینوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ واضح رہے کہ 28 فروری کو نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق...
    ممبئی: بالی وڈ کے معروف اداکار چنکی پانڈے نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی اچھی صحت کا راز روزانہ نہار منہ لہسن کھانا ہے۔  بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار ہر صبح جاگنے کے فوراً بعد 2 لہسن کھاتے ہیں اور ان کا ماننا ہے کہ یہ دل، خون اور مجموعی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں چنکی پانڈے نے بتایا، "اگر مجھے نہار منہ لہسن نہ ملے تو مجھے لگتا ہے کہ میں جاگا ہی نہیں! بیرون ملک سفر کے دوران اگر مجھے لہسن نہ ملے تو میری طبیعت بوجھل محسوس ہوتی ہے، اور میں کسی سے بات بھی نہیں کرتا"۔ بھارتی ماہر غذائیت ڈاکٹر انجلی تیواری کے مطابق، ہر صبح دو...
    سندھ حکومت نے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحے کے دکانداروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بیورو آف سپلائی میر شاہنواز کے مطابق صوبے بھر کے اسلحہ فروخت کرنےوالےڈیلرز کو ایک ہی قیمت مقرراور ریٹ لسٹ آویزاں کرنی پڑے گی۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی اوردکانیں سیل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈیلرز اسلحہ اور بارودی مواد جس قیمت پر فروخت کریں وہ لسٹ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کے تحت آویزاں کرنا ضروری ہے۔ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ کا سیکشن 18 کہتا ہے کہ کوئی بھی چیز فروخت کی جائے تو اس کی قیمت لکھنا لازمی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹربیورو آف سپلائی کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی احکامات پر عملدآمد...
    اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود روانہ نہ ہوسکی۔نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز نمبر پی اے 210 میں 7 گھنٹے تاخیر ہوگئی، پرواز سوا 2 بجے شیڈول تھی تاہم 7 گھنٹے گزرنے کے باوجود تاحال روانہ نہ ہوسکی۔200 کے قریب متاثرہ مسافروں نے ایئرپورٹ پردھرنا دے دیا۔ایئرلائن کا عملہ ایئرپورٹ سے غائب ہوگیا، مسافر بزرگ ، خواتین اور بچے بھی فلائٹ کی روانگی میں غیرمعمولی تاخیر کے باعث خوار ہوگئے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے بجلی نہ خریدنے کا فیصلہ خوش آئند ہے ، پاور سیکٹر میں اصلاحات بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ تھا ،توانائی شعبے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے ، حکومت گردشی قرضے کے خاتمے کیلئے جامع روڈ میپ دے۔ اپنے ایک بیان میں صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آئی پی پیز سے بات چیت کے نتیجے میں بجلی قیمتوں میں کمی آئیگی ، معیشت کی ترقی کیلئے بجلی ٹیرف میںنمایاں کمی انتہائی ضروری ہے ،توانائی کے غیر مسابقتی نرخوں کی وجہ سے انڈسٹری تباہی کے دہانے...
    کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر مسلح دہشت گردوں نے گاڑیوں پر حملہ کر دیا، مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گیس بائوزر جلا دیئے۔تفصیلات کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ناکہ لگاکر گاڑیوں کو روکا، اس دوران پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔دہشت گردوں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، جنہوں نے نے ایک درجن سے زائد گیس بائوزر  جلادیئے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد مسلح دہشتگرد فرار ہوگئے، جب کہ کوسٹل ہائی وے پر...
    لاہور(نیوزڈیسک)لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا،لاہور میں مجموعی طورپر5 لاکھ 854 طلبا وطالبات امتحانات میں شریک ہیں،لاہوربورڈ کےمطابق آج عربی، جیوگرافی کا امتحان ہورہا ہے،شام کے وقت آرٹس، ہسٹری، ووڈ ورکس کا امتحان ہوگا۔ لاہورمیں میٹرک امتحانات کے لئے 921 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں،امتحانی مراکز کےاطراف میں دفعہ 144 نافذ ہے،تمام امتحانی مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرےنصب،پہلے بارامتحانی عملہ آٹومیشن سسٹم کے تحت امتحانی عملہ تعینات ہوا۔ دوسری جانب وزیرتعلیم پنجاب راناسکندرحیات نےبوٹی مافیا کو خبردارکردیا،کہابوٹی مافیا کنٹرول کرنا مشن، کسی کو کسی کے نمبرز نہیں چھیننے دیں گے،امتحانات شفاف بنانےکیلئےموثراقدامات اٹھائے گئے ہیں، اب کوئی کسی طالبعلم کا نہ حق مارسکے گا،تمام امتحانی سینٹرز کی نگرانی کیمرے کی آنکھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مارچ 2025ء) اس ہفتے جرمنی کی مغربی ریاستوں کے بہت سے قصبوں اور شہروں کی طرح، منہائم کو بھی سالانہ کارنیوال سیزن کے آخری رنگین اور پرمسرت دن منانے والوں سے بھرا ہونا چاہیے تھا۔ اگرچہ اس کی مرکزی تقریبات اتوار کو ہوئی تھیں، لیکن منہائم کے مرکزی علاقے میں پیر کو بھی جشن کا سماں تھا، تفریح کے سامان اور کھانے پینے کی گاڑیاں شہر کے مرکزی چوراہوں پر کھڑی تھیں۔ منہائم: لوگوں پر کار چڑھ دوڑنے سے ایک شخص ہلاک، متعدد زخمی منہائم کا کارنیوال عام طور پر بدھ کا سورج طلوع ہونے سے پہلے منگل کو ختم ہوتا ہے۔ لیکن اس مرتبہ یہ قبل از وقت ختم ہو گیا،...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بدترین کارکردگی کے بعد دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان آج ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام اور مینجمنٹ کے درمیان مشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ ہیڈکوچ عاقب جاوید کی جگہ لیجنڈری کرکٹر محمد یوسف کا نام زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق ون ڈے میں محمد رضوان کپتان برقرار رہیں گے تاہم کئی بڑے ناموں کی چھٹی پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی ہے، ٹی20 میں کپتانی سنبھالنے کیلئے سلمان علی آغا اور شاداب خان کے نام بھی زیر گردش ہیں۔ مزید پڑھیں: ناقص پرفارمنس؛ اسٹار کرکٹرز کو سبق سکھانے کا فیصلہ کرلیا گیا ادھر دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں ڈومیسٹک کرکٹ کے پرفارمرز کو لاہور...
    گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مابین وائٹ ہاؤس میں ہونے والی تلخ کلامی کے بعد امریکا نے یوکرین کی امداد روکنے کا اعلان کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے اس بات کی تصدیق کی ہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو دی جانے والی امریکی امداد روک دی ہے، تاہم وائٹ ہاؤس یا پینٹاگون کی طرف سے اس فیصلے پر تاحال کوئی باضابظہ اعلان سامنے نہیں آیا ہے اور نہ ہی کوئی تفصیل فراہم کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: روس یوکرین جنگ بندی کے لیے برطانیہ اور فرانس کی تجویز کیا ہے؟ وائٹ ہاؤس ذرائع نے امداد...
    کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز کیلئے قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کا ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے سکواڈ تشکیل دیدیا ہے ۔ذرائع کے مطابق قومی ٹی ٹوینٹی ون ڈے سکواڈ کا اعلان کل متوقع ہے ، سلیکشن کمیٹی کے ممبر عاقب جاوید کی جانب سے کل پریس کانفرنس میں سکواڈ ریلیز کیئے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کا کہناہے کہ قومی ٹی ٹوینٹی سکواڈ میں بہت تبدیلیاں کی گئیں ہیں جس کا اعلان کل پریس کانفرنس کے دوران کیئے جائے گا۔ ذرائع کا کہناہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا، پاکستان کے نمایاں فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی، حارث روف کو ون ڈے اسکواڈ کا حصہ نہیں...
    اسلا م آباد‘ پشاور‘ لاہور‘ قلات (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نامہ نگار+نیوز ایجنسیاں) پاکستان میں افغانستان سے دراندازی کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ایک اور ہلاک افغان دہشت گرد کی شناخت منظر عام پر آ گئی ہے‘ 28 فروری 2025ء کو سکیورٹی فورسز کی جانب سے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا‘ ان ہلاک دہشت گردوں میں افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔ ہلاک افغان دہشتگرد کی شناخت مجیب الرحمان عرف منصور ولد مرزا خان کے نام سے ہوئی‘ جو دندارگاؤں، ضلع چک، صوبہ میدان وردک، افغانستان کا رہائشی تھا‘ دہشتگرد مجیب الرحمان افغانستان کی حضرت معاذ بن جبل نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔اس سے...
    اسلام آباد: ملکہ کوہسار مری، گلیات،وادی کاغان ناران اور آزادکشمیرکی وادی نیلم میں شدید برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے بیشتر سڑکیں بند ہو گئی ہیں، مری اور گلیات میں سیاحوں کا داخلہ بھی بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ اور امدادی ادارے پوری طرح الرٹ کر دیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر مری آغا ظہیر عباس شیرازی نے بتایا ہے کہ مری میں شدید برفباری کے باعث سیاحوں کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے،مقامی افراد کو شناختی کارڈ دیکھ کر مری جانے کی اجازت دی جا رہی ہے، سترہ میل ٹول پلازہ اور لوئر ٹوپہ سے مری ایکسپریس وے کو بند کر دیا گیا ہے اوربرف صاف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ...
    سٹی 42: وادی نیلم میں تعلیمی اداروں میں چھٹی دے دی گئی  نیلم؛ وادی نیلم میں شدید برفباری کے باعث کل تعطیل کا اعلان کردیا گیا، ڈی ای او نیلم کے مطابق  کل بروز منگل ضلع بھر میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے،نیلم: برفباری کے باعث راستوں کی بندش کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، نیلم؛ موسمی حالات کو دیکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کل کیاجائے گا، کلبھوشن کی گرفتاری کے 9 سال، پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کامیابی
    سٹی 42: مظفرآباد میں  موسلادھار بارش اور برفباری کے باعث ضلع پونچھ کے تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا فیصلہ کرلیا گیا  مظفرآباد آزاد کشمیر  خرابی موسم کے باعث ضلع پونچھ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل کل معطل رہے گا۔ کمشنر مظفرآباد نے کہا ہے کہ  شدید برفباری سے راستوں کی بندش، ضلع نیلم کے  تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے،