قیصر کھوکھر:  حکومت نے اضلاع میں کام کرنے والے اٹارنی کی تنخواہ کو پراسیکیوٹرز کے برابر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ کی جانب سے اٹارنی کا نان پریکٹیسنگ الاؤنس بھی منظور کر لیا ہے، جس کے تحت اٹارنی کو ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ بطور الاؤنس ملے گی۔

اضلاع کے اٹارنی، اسسٹنٹ اٹارنی اور ڈسٹرکٹ اٹارنی کا مطالبہ منظور کرتے ہوئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ اب تمام اٹارنی کو پراسیکیوٹرز کے برابر تنخواہ ملے گی۔ 

پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل افتخار احمد سروہی انتقال کر گئے


 
 
 
 

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بلوچستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے، ثناء اللہ زہری

اپنے بیان میں سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے بلوچستان پہلے سے پسماندگی کا شکار ہے، یہاں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے کہا ہے کہ صوبے کے نوجوانوں میں إحساس محرومی پیدا ہو رہی ہے۔ بلوچستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایس بی کے امیدواروں کے ساتھ گفت و شنید کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے ان کے مطالبات تسلیم کئے جائیں۔ یہ بات انہوں نے ایس بی کے امیدواروں کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پریس کلب میں پولیس کا دھاوا بولنا اور اساتذہ کی گرفتاری قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار اساتذہ کو رہا کرکے ان کے تمام مطالبات منظور کئے جائیں۔

ثناء اللہ زہری نے کہا کہ شارٹ لسٹ امیدواروں کی گرفتاری ناقابل قبول ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے ان کے حق میں جب فیصلہ دے چکی ہے تو انہیں تسلیم کیا جائے۔ اس طرح کے اقدامات سے نوجوانوں میں احساس محرومی بڑھے گی۔ حکومت کو چاہئے کہ ایس بی کے امیدواروں کے ساتھ بیٹھ کر معاملات کو حل کرے۔ بلوچستان پہلے سے پسماندگی کا شکار ہے، یہاں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے۔ ایس بی کے امیدواروں نے اپنے حقوق کے لئے پرامن احتجاج کیا ہے تو احتجاج کرنا ان کا جمہوری حق ہے۔ پولیس کے ذریعے انہیں گرفتار کرنا اچھا عمل نہیں ہے۔ حکومت کو چاہئے کہ ایس بی کے امیدواروں کے مطالبات کو سنجیدگی سے لے اور انہیں تسلیم کیا جائے۔ گرفتار تمام افراد کو رہا کرکے بات چیت کا عمل شروع کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف کے وفاقی کابینہ ارکان کو قلمدان سونپنے سے قبل صلاح مشورے
  • حکومت کا سینیٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ
  • الیکٹرک اسکوٹی بنانے والے چینی صنعت کاروں کی شرجیل میمن سے ملاقات
  • پنجاب  پولیس میں بھرتیاں ، خواہشمند افراد کیلئےبڑی خوشخبری
  • پیکا ایکٹ کیخلاف درخواست؛ اٹارنی جنرل آف پاکستان معاونت کیلیے عدالت طلب
  • پولیس کیلئے 700 روپے ماہانہ یونیفارم الاؤنس دینے کی منظوری
  • بلوچستان میں روزگار کے مواقع نہ ہونے کے برابر ہے، ثناء اللہ زہری
  • پی ٹی وی اینکرز، ہوسٹ اور تجزیہ کار ماہانہ کتنی تنخواہ لے رہے ہیں؟
  • سندھ ؛پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے والے اسلحہ دکانداروں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ