فوٹو: پی آئی ڈی

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات اور الیریا گروپ کے 8 رکنی وفد نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زون اتھارٹی (IFZA) اور سرمایہ کاری بورڈ پاکستان کے مابین پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

متحدہ عرب امارت کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے موجودہ اسپیشل اکنامک زونز میں متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔

الیریا گروپ کا وفد بھی ملاقات میں شریک تھا، جبکہ نائب  وزیراعظم اسحاق ڈار، سمیت وفاقی وزراء احسن اقبال، عبدالعلیم خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: سرمایہ کاری پاکستان کے

پڑھیں:

اتحاد ریل ، یو اے ای اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا

ویب ڈیسک: اسپشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے  پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت ہوئی۔  

تفصیلات کےمطابق پاکستان اور متحدہ عرب امارات ( یو اے ای) کے مابین  مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، یو اے ای کی جانب سے بینکاری، کان کنی، ریلویز اور انفراسٹرکچر سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہارکیا گیا،  پاکستان ریلویز اور متحدہ عرب امارات  کی اتحاد ریل کے درمیان اہم  معاہدے کے بعد  ریلوے نیٹ ورک کی بہتری متوقع ہے۔

لاہور میں 255 ٹریفک حادثات ، ایک شخص جاں بحق ، 310 زخمی 

متحدہ عرب امارات کے ساتھ اقتصادی تعلقات میں بہتری  کے ذریعے ملک معاشی  استحکام کی جانب گامزن ہے۔ ان تمام  اقدامات کی بدولت  پاکستان کی اقتصادی ترقی، سرمایہ کاری میں اضافہ اور بنیادی ڈھانچے میں بہتری ہوگی۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی اسٹریٹجک شراکت داری تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھائے گی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت  سے  متحدہ عرب امارات کے ساتھ  اقتصادی تعلقات  کی مضبوطی ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔

رمضان المبار ک میں پانی کی کمی سے بچنے کے طریقے

 
 

متعلقہ مضامین

  • انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی متحدہ عرب امارات پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کریگی
  • ٹرمپ کا بھی شکریہ، امریکہ سے شراکت داری جاری رہے گی: وزیراعظم
  • شہباز شریف سے یو اے ای اور الیریا گروپ کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں، وزیراعظم
  • اسلام آباد میں اہم ملاقات؛ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ
  • سرمایہ کاری کیلئے ملک میں امن و امان بھی ہونا چاہیے، شبلی فراز
  • اوورسیز پاکستانی ملک میں سرمایہ کاری اور سیاحت کو فروغ دیں: محمد سلیم
  • ایس آئی ایف سی مختلف ممالک سے سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار کرنے کیلئے کوشاں
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بڑا معاہدہ طے پاگیا
  • اتحاد ریل ، یو اے ای اور پاکستان کے درمیان بڑا معاہدہ طے پا گیا