نوشہرہ دھماکا، نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہیں مل سکا
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
— فائل فوٹو
دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔
پولیس کے مطابق نادرا میں خودکش حملہ آور سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا، تفتیشی ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نوشہرہ میں گزشتہ روز دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں ہونے والے خودکش دھماکے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔
واضح رہے کہ 28 فروری کو نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
موٹروے پر دوران ڈرائیونگ رقم گننے والا بس ڈرائیور گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی
لاہور:موٹروے ایم 2 سیال موڑ پر دوران ڈرائیونگ کرنسی نوٹ گننے والے بس ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق بس چلاتے ہوئے خطرناک اسٹنٹ کرنے والے ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بس ڈرائیور نوٹ گن رہا تھا۔
لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیور پر تھانہ لکسیاں میں ایف آئی آر درج کر لی گئی جس کے مطابق بس ڈرائیور کا خطرناک عمل روڈ یوزر کے لیے نہایت خطرناک ہو سکتا تھا۔
ترجمان کے مطابق محفوظ شاہرات اور محفوظ سفر موٹروے پولیس کی اولین ترجیح ہے۔