کوسٹل ہائی وے پر دہشت گردوں کا حملہ،درجنوں گیس بائوزرنذرآتش
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
کوسٹل ہائی وے بزی ٹاپ کے مقام پر مسلح دہشت گردوں نے گاڑیوں پر حملہ کر دیا، مسلح افراد نے ناکہ بندی کرتے ہوئے ایک درجن سے زائد گیس بائوزر جلا دیئے۔تفصیلات کے مطابق مسلح دہشت گردوں نے کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے مقام پر ناکہ لگاکر گاڑیوں کو روکا، اس دوران پولیس موبائل کو بھی نذر آتش کر دیا گیا۔دہشت گردوں نے پسنی اور اورماڑہ کے درمیان کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کر رکھی تھی، جنہوں نے نے ایک درجن سے زائد گیس بائوزر جلادیئے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر فورسز کی بھاری نفری کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔واقعہ کے بعد مسلح دہشتگرد فرار ہوگئے، جب کہ کوسٹل ہائی وے پر عارضی طور پر معطل ٹریفک بحال ہوگیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان میں تخریب کاری میں ملوث ہلاک افغان دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی
—فائل فوٹوپاکستان میں دہشت گردی و تخریب کاری میں ملوث ہلاک افغان دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 28 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے غلام خان کلے میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہلاک دہشت گردوں میں مذکورہ افغان دہشت گرد بھی شامل تھے۔
ایک ہلاک افغان دہشت گرد کا نام مجیب الرحمٰن عرف منصور ولد مرزا خان تھا، دہشت گرد مجیب افغان گاؤں دندار ضلع چک صوبہ میدان وردک کا رہائشی تھا۔
یہ بھی پڑھیے پاکستان پر حملہ آور ایک اور افغان دہشت گرد بے نقابسیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مجیب افغانستان کی نیشنل ملٹری اکیڈمی کی تیسری بٹالین کا کمانڈر تھا۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ 30 جنوری کو دہشت گرد بدرالدین ولد مولوی غلام محمد کو ڈی آئی خان میں دورانِ آپریشن ہلاک کیا گیا۔
دہشت گرد بدرالدین افغان فوج میں لیفٹیننٹ اور صوبہ باغدیس کے ڈپٹی گورنر کا بیٹا تھا۔