دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, March 2025 GMT
دارالعلوم حقانیہ دھماکا: نادرا میں خودکش حملہ آور کا ریکارڈ نہ ملا، تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 March, 2025 سب نیوز
پشاور (آئی پی ایس )دارالعلوم حقانیہ نوشہرہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔پولیس کے مطابق نادرا میں خودکش حملہ آور سے متعلق کوئی ریکارڈ نہیں مل سکا تاہم تفتیشی ٹیم ہر زاویے سے تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کا دائرہ کار افغان مہاجر کیمپوں تک وسیع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 28 فروری کو نوشہرہ کے دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے بعد خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں مولانا حامد الحق سمیت 8 نمازی شہید اور 18 زخمی ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: دارالعلوم حقانیہ
پڑھیں:
املاک تباہ کرنا اور اپنے بھائیوں پر حملہ کرنا درست نہیں، طاہر اشرفی
پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین مولانا طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی معاونت کرنے والی کمپنیوں کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، لیکن اپنے ملک کی املاک تباہ کرنا اور اپنے بھائیوں پر حملہ کرنا درست نہیں۔
ایک بیان میں طاہر اشرفی نے کہا کہ لوگوں کو صہیونی معاونت کرنے والی کمپنیوں کے بائیکاٹ پر قائل کرنا چاہیے۔
طاہر اشرفی نے کہا کہ مسلمان بھائیوں کی املاک پر حملہ نہ کیا جائے نہ ایسی جگہوں پر جانے والوں پر حملہ کیا جائے، اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام اپنا فرض پورا کریں۔