2025-01-27@04:22:45 GMT
تلاش کی گنتی: 26

«ٹیکسٹائل ملز»:

    ملک کی معروف ٹیکنالوجی درسگاہ این ای ڈی یونیورسٹی کی فارغ التحصیل طالبہ نے پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کا سب سے بڑا مسئلہ مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی بروئے کار لاتے ہوئے حل کردیا۔ ٹیکسٹائل مصنوعات کی تیاری سے قبل کپڑے کے معیار اور نقائص کی نشاندہی مصنوعی ذہانت پر مشتمل سسٹم کے ذریعے ممکن ہوگی جس سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کے ویسٹیج پر ہونے والے کروڑوں روپے سالانہ کے اخراجات میں کمی لائی جاسکے گی اور کپڑے سے ملبوسات کی تیاری اور ایکسپورٹ شدہ مصنوعات میں خامی کی صورت میں کنسائمنٹ مسترد ہونے کا خدشہ تقریبا ختم ہوجائے گا۔ این ای ڈی کی فارغ التحصیل آٹو میشن اینڈ اپلی کیشن انجینئر، اے آئی ڈیولپر صبوحی عارف نے مصنوعی ذہانت ٹیکنالوجی...
    پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے گیس ٹیرف میں اضافے کو صنعتی شعبے کےلیے سنگین دھچکا قرار دیا ہے۔پی ٹی سی نے کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے گیس ٹیرف میں اضافے پر بیان دیا اور کہا کہ گیس ٹیرف میں 16 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا۔ صنعتی شعبے کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ منظوراقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کےلیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا گیا۔ پی ٹی سی اعلامیے کے مطابق گیس ٹیرف میں اضافہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے سنگین دھچکا ہے، ہمارا شعبہ پاکستانی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔اعلامیے کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی بڑھتے پیداواری اخراجات اور عالمی مسابقت کے دباؤ کا شکار ہے، توانائی کے اخراجات میں اچانک اضافہ ٹیکسٹائل...
    اسلام آباد/ فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ آن لائن) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلوصارفین کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کیلیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی، اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کیلیے گیس کے نرخ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیے گئے۔ دوسری جانب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملکبھر میں 33فیصد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہوچکے ہیں، صرف پنجاب میں 147 ٹیکسٹائل ملز بند ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) لیاقت کالونی کے رہائشیوں نے ٹائون چیئرمین پریٹ آباد عدنان رشید کی جانب سے فلاحی پلاٹ کی زمین پر قبضے کی کوشش اور پلاٹ پر ٹیکسی اسٹینڈ قائم کیے جانے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاج کرکے نعرے بازی کی۔ اس موقع پر سید احمد رضا شاہ اور شاہد نا تولی سمیت دیگر رہائشیوں نے الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمین عدنان رشید نے لیاقت کالونی میں واقع فلاحی پلاٹ پر قبضہ کرنے کے لیے ٹیکسی ا سٹینڈ قائم کر کے وہاں پر اپنا اسٹارٹر مقرر کر دیا، ٹائون چیئرمین کا یہ عمل سرکاری پلاٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش ہے لیکن علاقے کے لوگ ٹائون چیئرمین کی اس...
    فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے ملک کی اقتصادی ترقی و معاشی استحکام کیلئے گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی کی اپیل کی ہے۔ پٹیا کے قائد سہیل پاشانے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ملکی معیشت میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی صنعتی پیداوار کا 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری سے حاصل ہوتا ہے جبکہ ملک میں 40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کیلئے 50 فیصد قیمتی زرمبادلہ کمانے والی یہ صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں دواں رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیساتھ ترجیحی سلوک کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو برآمدی...
    کراچی(کامرس رپورٹر) خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کو 3 ماہ کے دوران 13.7ملین روپے خسارہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق 30 جون 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کیلئے خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کا خسارہ 13.7 ملین روپے رہا ہے جبکہ دوسری جانب 30 جون 2023 کو ختم ہونے والے 3 ماہ کے دوران کمپنی کو 329 ملین روپے منافع حاصل ہوا تھا۔اس طرح 2023 کی دوسری سہ ماہی میں منافع کی بجائے 2024 کے اسی عرصہ کے دوران خالد سراج ٹیکسٹائل ملز کو خسارہ کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
    لاہور ( مانیٹرنگ ڈ یسک ) ملک میں مہنگی بجلی و کاروباری مشکلات کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات کی وجہ سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہو چکے ہیں، یعنی پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 اب بند ہوچکی ہیں، ان میں سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں صوبے میں 147 ٹیکسٹائل ملز بندش کا شکار ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوئی ہیں تو خیبرپختونخوا میں 6 ملز بند ہو چکی ہیں، شہروں کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو قصور میں سب سے زیادہ 47 اور ملتان میں...
    کراچی: مضبوط کاروبار، تجارت اور برآمدات کے ذریعے معاشی نمو کو تیز کرنے کے لیے، ایکسپورٹرز، صنعت کاروں اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (KCCI) نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ایک پرو بزنس اسٹرٹیجک ٹیکسٹائل پالیسی فریم ورک (STPF) تشکیل دے، اور ایک ٹیکسٹائل اور اپیرل پالیسی بنائے، پالیسی کے فوری نفاذ اور عملدرآمد کیلیے ایکسپورٹ سیکٹر کو ترجیح دی جائے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پالیسی میں پائیدار، قابل عمل، اور عملی اقدامات شامل ہونے چاہئیں، کیونکہ پچھلی 2020-2025 کی پالیسیوں میں بیان کردہ بہت سے اقدامات پر عمل نہیں کیا جاسکا ہے۔ کے سی سی آئی کے صدر محمد جاوید بلوانی اور پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی...
    کراچی: ٹیکسٹائل سیکٹر کی کارکردگی بڑھتی ہوئی خام مال قیمتوں اور زائد پیداواری لاگت کے باوجود بہتر ہونے لگی ۔ زرائع کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل ایکسپورٹس ایک سال میں 6فیصد بڑھ کر دسمبر 2024 میں 1ارب 50 کروڑ ڈالر رہی۔ رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں ریڈی میڈ گارمنٹس سالانہ 20فیصد اور ماہانہ 9فیصد اضافے سے 35کروڑ 70لاکھ ڈالر رہی، اسی طرح نٹ ویئر گارمنٹس کی برآمدات 7فیصد بڑھ کر 39کروڑ 10لاکھ ڈالر رہی۔ ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق بیڈ وئیر گارمنٹس کی برآمدات 13فیصد بڑھ کر 25 کروڑ 60 لاکھ ڈالر رہی، تولیہ مصنوعات کی برآمدات 1فیصد اضافے سے 8کروڑ 80لاکھ ڈالر رہی۔ مالی سال 2025 کی پہلی ششماہی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )جولائی تا دسمبر مالی سال 2024-25کی پہلی ششماہی میں ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات میں 9.67 فیصد اضافہ ہوا ہے ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ٹیکسٹائل برآمدات میں اگست میں 13 فیصد، ستمبر میں 17.92 فیصد، اکتوبر میں 13.11 فیصد، نومبر میں 10.81 فیصد اور دسمبر میں 5.55 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم مالی سال کے پہلے مہینے جولائی میں برآمدات میں 3.09 فیصد کمی واقع ہوئی.(جاری ہے) تجارتی ماہرین کے مطابق رواں مالی سال میں سخت ٹیکس اقدامات کے نفاذ کی وجہ سے اس شعبے کو علاقائی حریفوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے لیے سخت جدوجہد کرنا پڑے گی تاہم بنگلہ دیش...
    جرمنی (کامرس رپورٹر)اب تک کی سب سے بڑی پاکستانی نمائش، جس میں 275 نمائش کنندگان نے ہیئم ٹیکسٹائل فرینکفرٹ جرمنی میں پاکستانی ٹیکسٹائل کی نمائندگی کی۔ 65 ممالک کے 3000 سے زائد نمائش کنندگان میں سے پاکستان تیسرے نمبر پر رہا جہاں سب سے زیادہ نمائش کنندگان تھے۔ ان نمائش کنندگان نے گھریلو ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی ایک شاندار رینج پیش کی، جن میں بیڈ شیٹس، تولیے، کچن لائنین، اور ڈیکور ایٹو فیبریکس شامل تھیں، جنہوں نے عالمی خریداروں اور صنعت کے رہنماؤں کی اہم توجہ حاصل کی۔روایتی منڈیوں سے آگے کی توسیع پاکستانی نمائش کنندگان کا ہیئم ٹیکسٹائل 2025 میں شرکت کا ایک اہم مقصد اپنی مارکیٹ کی رسائی کو روایتی یورپی گاہکوں تک محدود رکھنے سے آگے بڑھانا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جنوری ۔2025 )کپاس کی پیداوار میں کمی کے باوجود گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے رواں مالی سال 2024-25 کی پہلی سہ ماہی کے دوران مضبوط کارکردگی کا مظاہرہ کیا ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 18 اکتوبر 2024 تک کپاس کی پیداوار میں 48 فیصد کی زبردست کمی کی اطلاع دی. اس عرصے کے دوران جننگ فیکٹریوں کو صرف 3.1 ملین گانٹھوں کے بیج موصول ہوئے جو پچھلے سال کی اسی مدت میں 5.99 ملین گانٹھوں کے مقابلے میں زبردست کمی ہے اس کمی سے مقامی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کی توقع ہے معیشت پر اضافی دبا ﺅپڑے گا...
    جرمنی (کامرس ڈیسک)جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میںپاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل ہوگئی۔دنیا بھر کے 3ہزار سے زائد ایگزی بیوٹرز میں سے زیادہ تر پاکستانی پویلین میں پہنچ گئے۔نمائش میں پاکستان کے ایکسپورٹرز کی ریکارڈ تعداد نمائش میں شرکت میں حصہ لے رہی ہے پاکستانی پویلین غیر ملکیوں میں توجہ مرکز بناہواہے۔گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش میں روا ں سال پاکستان کی نمایا ں موجودگی نے ملکی برآمدات بڑھانے کے واضح امکانات ظاہر کردیئے ہیں۔ وفاقی وزارت تجارت نے نمائش کی اہمیت کے پیش نظر وسیع و عریض قومی پویلین بھی قائم کیا ہے جس میں 64 چھوٹی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔قومی پویلین کا افتتاح فرینکفرٹ میں...
    فرینک فورٹ :پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اس نمائش کا آغاز ہوگیا، 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان ہیم ٹیکسٹائل 2025 کا حصہ ہیں جب کہ  پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے  اعتبار سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر موجود ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔ وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے   بڑے فوائد سمیٹنے کے لیے قومی پویلین بنایا گیا ہے اور64 چھوٹی کمپنیاں اس کا...
    FRANKFURT: پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں عالمی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کر رہا ہے، جہاں دنیا کے سب سے بڑے ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان شرکت کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں شروع ہونے والی اس نمائش میں 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں اور پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے لحاظ سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر شریک ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔ وفاقی وزارت تجارت نے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کرنے کے لیے ایک قومی پویلین قائم کیا ہے، جس میں 64 چھوٹی...
    کراچی(کامرس رپورٹر)میسے فرینکفرٹ کے زیرانتظام ٹیکسٹائل سیکٹر کی چاروزہ مقبول ترین عالمی نمائش”ہیم ٹیکسٹائل2025 ” 14جنوری سے 17 جنوری تک فرینکفرٹ میں شروع ہوگی۔ نمائش کے حوالے سے افتتاحی پریس کانفرنس 14 جنوری کو ہال نمبر12 میں ہوگی۔ پریس کانفرنس سے مینجنگ ڈائریکٹر میسے فرینکفرٹDetlef Braun،ڈیزائنر اور آرکیٹیکٹPatricia Urquiolaاورڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، ٹیکسٹائلزاینڈ ٹیکسٹائل ٹیکنالوجیز،میسے فرینکفرٹ Ivonne Seifertخطاب کریں گے۔واضح رہے کہ رواں سال پاکستان سے ہیم ٹیکسٹائل نمائش میں ریکارڈ تعداد میں ایگزی بیوٹرز شریک ہونگے اور پاکستانی کمپنیوں کے تمام اسٹال ہال نمبر8 اورہال نمبر9میں ہونگے۔
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ اسحق ڈار سے ٹیکسٹائل پارک سے وابستہ گروپ سے ملاقات کررہا ہے
    اسلام آباد: وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ زرائع  کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری  اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات  اور  پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلینٹ کو تعینات کرکے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس کام میں تاخیر کسی صورت...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات جلد سے جلد نمٹانے کے لیے فوری اقدامات کرے، ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کریں گے، ٹیکس نا دہندگان سے ٹیکس وصول کریں گے نہ کہ غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹربیونلز کی اصلاحات پر پیشرفت سے متعلق اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم دے دیا ۔  وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز  کے امور پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ان لینڈ رینیو اپیلیٹ ٹریبیونلز کی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیرِاعظم نے اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی.  دھند چھا گئی ، موٹروے بند شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نبٹائے جانے کے لیے فوری  اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو...
    وزیراعظم کی عدالتوں میں زیرالتوا ٹیکس کیسز کو جلد از جلد نمٹانے ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 10 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات کوجلد سے جلد نمٹانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نادہندگا ن سے ٹیکس وصول کریں گے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئے عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے...
    اسلام آباد: وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ٹیکس مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے عدالتوں میں رکے ہوئے محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹائے جانے کے لیے فوری  اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات  اور  پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے، اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلینٹ کو تعینات کرکے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں۔  وزیراعظم نے کہا کہ اس کام میں...
۱