غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نادہندگا ن سے ٹیکس وصول کریں گے، ایف بی آر محصولات سے متعلق مقدمات جلد نمٹانے کے اقدامات کرے، وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایف بی آر کو ہدایت کی ہے کہ عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات کوجلد سے جلد نمٹانے کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں،تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نادہندگا ن سے ٹیکس وصول کریں گے۔جمعہ کو وزیراعظم آفس کےمیڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز کے امور پر جائزہ اجلاس سےخطاب کرتےہوئے عدالتوں میں زیر التوا محصولات کے مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے کہاکہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نمٹانے کے لئے فوری اقدامات کرے۔ وزیراعظم نے اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات اور پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد پرتعینات کرنے کی بھی ہدایت کی۔(جاری ہے)
انہوں نے حکم دیا کہ اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلنٹ کو تعینات کر کے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں۔
اس کام میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم نے کہاکہ اللہ کے فضل و کرم سے ایف بی آر اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے۔ حال ہی میں کراچی میں فیس لیس اسسمنٹ نظام کا اجراء کیا۔ جدید خودکار نظام سے کرپشن کا خاتمہ اور کسٹمز کلیئرنس کیلئے درکار وقت میں خاطر خواہ کمی آئی۔ ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کریں گے۔ٹیکس نا دہندگان سے ٹیکس وصول کریں گے نہ کہ غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالیں۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ان لینڈ ریونیو اپیلیٹ ٹریبیونلز کی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیرِاعظم نے اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، اٹارنی جنرل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: جلد نمٹانے کریں گے ایف بی
پڑھیں:
پیٹرول کی قیمت میں اضافہواپس لیا جائے، سردار عبدالرحیم
کراچی (اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ( جی ڈی اے ) کے اطلات سیکرٹری سردار عبدالر حیم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں ریلیف دینے
کے بجائے عوام کو مزید مہنگائی کی دلدل میں ڈال دیا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ قیمتوں میں حالیہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ کرپٹ اور نااہل حکومت کے نیب زدہ وزرا اپنی کرپشن کا بوجھ عوام پر ڈال رہے ہیں، اتحادی حکومت نے اپنی شاہ خرچیاں اور عیاشیاں کم کرنے کے بجائے عوام پر مہنگائی کا پہاڑ گرایا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھا کر عوام سے روٹی کا نوالہ چھینا جارہا ہے۔ سردار عبدالر حیم کا کہنا تھا کہ یہ مہنگائی کا طوفان کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کو بہا لے جائے گا۔