فرینک فورٹ :پاکستان ہیم ٹیکسٹائل 2025 میں بین الاقوامی خریداروں کے سامنے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہا ہے، دنیا کے سب سے بڑے اس ہوم ٹیکسٹائل تجارتی میلے میں ریکارڈ نمائش کنندگان حصہ لے رہے ہیں۔

گزشتہ روز جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں اس نمائش کا آغاز ہوگیا، 130 ممالک کے 2800 نمائش کنندگان ہیم ٹیکسٹائل 2025 کا حصہ ہیں جب کہ  پاکستان نمائش کنندگان کی تعداد کے  اعتبار سے چوتھے بڑے ملک کے طور پر موجود ہے، جو اس اہم نمائش میں پاکستان کی سب سے بڑی شرکت ہے۔

وفاقی وزارت تجارت کی جانب سے اس نمائش سے پاکستان کی برآمدات کے لیے   بڑے فوائد سمیٹنے کے لیے قومی پویلین بنایا گیا ہے اور64 چھوٹی کمپنیاں اس کا حصہ ہیں۔

 یہ پویلین چین، بھارت، بنگلہ دیش اور دیگر ایشیائی ممالک کے ساتھ اپنی مسابقتی صلاحیت کو نمایاں کر رہا ہے۔

پاکستان کے قونصل جنرل فرینکفرٹ، شفاعت احمد کلیم نے نمائش کے پہلے روز قومی پویلین کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر گفتگو کےدوران ان کا کہناتھاکہ ہیم ٹیکسٹائل پاکستان کی ہوم ٹیکسٹائل برآمدات کے لیے  نہایت اہمیت کی حامل ہے اور رواں سال کی ریکارڈ شرکت سے برآمدات نمایاں طورپربڑھنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری

ویب ڈیسک : سعودی عرب نے مزید 10 ہزار پاکستانیوں کو حج کی اجازت دے دی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا سعودی وزیرِ خارجہ سے رابطہ ہوا ۔ پاکستانی وزارتِ اطلاعات کے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے عازمینِ حج کے لیے حج کوٹہ میں اضافے کی خصوصی درخواست کی، درخواست ان شہریوں کے لیے کی گئی جو مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہیں کروا سکے تھے۔

وزارتِ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی درخواست سعودی حکام نے قبول کرلی ہے اور پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں توسیع کی منظوری دی ہے۔ اب مزید 10 ہزار پاکستانی شہری حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔

گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

متعلقہ مضامین

  • اوساکا ورلڈ ایکسپو 2025 میں چائنا پویلین کا باضابطہ افتتاح
  • مارچ 2025، پاکستان کی افغانستان کیلئے برآمدت میں کمی ریکارڈ
  • پاکستانی مصنوعات کی دھوم؛ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ملکی برآمدات میں اضافہ
  • پنجاب میں غیرقانونی غیرملکیوں کے انخلا کی مہم جاری، 9 ہزارسے زائد ڈی پورٹ
  • عالمی تجارتی جنگ اور پاکستان کے لیے مواقع
  • تمام قسم کے یارن اور کپڑے کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے، چیئرمین ٹیکسٹائل ملز
  • حکومت ایکسپورٹرز کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے، ملک کے لئے سب سے زیادہ ڈالر کما نے والا ایکسپورٹر قومی ہیرو بنے گا، احسن اقبال
  • پاکستانی عازمینِ حج کیلئے خوشخبری
  • امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، اسکے ساتھ مثبت بات چیت ہوگی، وزیر خزانہ
  • اکسکلیوزیو مارچ 2025