صنعتوں کے لیے گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
اسلام آباد/ فیصل آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ آن لائن) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے گھریلوصارفین کیلیے گیس کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ صنعتی شعبے کیلیے نرخ میں اضافے کی منظوری دے دی، اجلاس میں کیپٹو پاور پلانٹس کیلیے گیس کے نرخ 3 ہزار روپے سے بڑھا کر 3 ہزار 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کر دیے گئے۔ دوسری جانب بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کے باعث ملک
بھر میں 33فیصد ٹیکسٹائل یونٹس بند ہوچکے ہیں، صرف پنجاب میں 147 ٹیکسٹائل ملز بند ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں وزارت پیٹرولیم کی جانب سے صنعتی شعبے (کیپٹو پاور) اور غیر محفوظ گھریلو صارفین کیلیے گیس ٹیرف میں اضافے کی تجویز پر غور کیا گیا۔ ای سی سی نے گھریلو صارفین کیلیے گیس نرخوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ نہ ڈالا جائے۔ اجلاس میں ای سی سی نے توانائی کے شعبے کی بہتری کیلیے گرڈ ٹرانزیشن لیوی نافذ کرنے کی ہدایت کی تاکہ توانائی کے شعبے کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ دوسری جانب بجلی اور گیس مہنگی ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں میں 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 ٹیکسٹائل ملز بند ہوگئیں، سب سے زیادہ ٹیکسٹائل ملز پنجاب میں بند ہوئیں، صرف فیصل آباد میں ستارہ، جوبلی، فائیو اسٹار، فردوس، اتحاد سمیت 31 ٹیکسٹائل یونٹ اور درجنوںچھوٹے پرنٹنگ یونٹ بند ہونے سے لاکھوں محنت کش بے روزگار ہوچکے ہیں۔ پنجاب میں 147 ٹیکسٹائل ملز، سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوچکیں جبکہ پختونخوا میں 6 ملز بند ہوئیں۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹیکسٹائل ملز کیلیے گیس
پڑھیں:
پاک بنگلا دوستی کو مزید مستحکم کرنے کیلیے کامران سعید عثمانی کا تاریخی اقدامات کا اعلان
پاک بنگلا دوستی الائنس کے چئیرمین کامران سعید عثمانی نے دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان برادرانہ اور دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے اس اہم بیان میں کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تعلقات کے نئے باب کا آغاز کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے مندرجہ ذیل اقدامات کا اعلان کیا۔
بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان
کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے بنگلا دیشی طالبعلموں کو تعلیمی اسکالرشپ دینے کا اعلان کیا، تاکہ نوجوان نسل کے درمیان ہم آہنگی بڑھائی جا سکے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز
پاک بنگلا دوستی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کامران سعید عثمانی نے دونوں ممالک کے درمیان ویزہ پالیسی ختم کرنے کی تجویز پیش کی، تاکہ دونوں ممالک کے شہریوں کی آزادی کے ساتھ آمد و رفت ممکن ہو سکے۔
پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بس سروس کے آغاز کا فیصلہ
کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان بذریعہ روڈ بس سروس شروع کرنے کا اہم فیصلہ کیا، جو دونوں ممالک کے عوام کے درمیان روابط کو مزید مضبوط کرے گا۔
پاکستان بنگلا دیش ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور
کامران سعید عثمانی نے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ملٹری الائنس کے قیام کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ دونوں ممالک کے دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
قیام پاکستان میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا
کامران سعید عثمانی نے پاکستان کی تشکیل میں بنگالیوں کے کردار کو سراہا اور ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔