ہیم ٹیکسٹائل میں پاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل
اشاعت کی تاریخ: 16th, January 2025 GMT
جرمنی (کامرس ڈیسک)جرمنی کے تجارتی شہر فرینکفرٹ میں گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی سب سے بڑی عالمی نمائش ہیم ٹیکسٹائل میںپاکستانی ایگزی بیوٹرزکو کامیابی حاصل ہوگئی۔دنیا بھر کے 3ہزار سے زائد ایگزی بیوٹرز میں سے زیادہ تر پاکستانی پویلین میں پہنچ گئے۔نمائش میں پاکستان کے ایکسپورٹرز کی ریکارڈ تعداد نمائش میں شرکت میں حصہ لے رہی ہے پاکستانی پویلین غیر ملکیوں میں توجہ مرکز بناہواہے۔گھریلو ٹیکسٹائل مصنوعات کی عالمی نمائش میں روا ں سال پاکستان کی نمایا ں موجودگی نے ملکی برآمدات بڑھانے کے واضح امکانات ظاہر کردیئے ہیں۔ وفاقی وزارت تجارت نے نمائش کی اہمیت کے پیش نظر وسیع و عریض قومی پویلین بھی قائم کیا ہے جس میں 64 چھوٹی کمپنیاں بھی شامل ہیں۔قومی پویلین کا افتتاح فرینکفرٹ میں تعینات پاکستانی قونصل جنرل شفاعت احمد کلیم نے کیا۔اس موقع پر قونصل جنرل شفاعت کلیم کا کہنا تھا کہ نمائش میں بڑے پیمانے پر شرکت سے پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافے کی توقع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے سال تقریباً2008 ایگزی بیوٹرز آئے تھے 270سے زائد پاکستان سے تھے اور اس سال بھی 274سے زائد ایگزی بیوٹرز آئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنرمند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا
ڈیڑھ لاکھ سے زائد پاکستانی تربیت یافتہ ہنر مند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا، تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں سے متعلق لائحہ عمل جلد ترتیب دیا جائے گا۔
یہ اتفاق بیلاروس کے صدر اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایوان آزادی میں دو طرفہ ملاقات کے دوران کیا گیا۔
پاکستان اور بیلاروس میں زرعی شعبے اور مشینری کی تیاری سے متعلق مشترکہ کام پر بھی اتفاق کیا گیا، دونوں ممالک کے درمیان الیکٹرک گاڑیوں، بسوں کی تیاری اور غذائی تحفظ کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
دونوں رہنماؤں نے دفاعی تعاون اور بزنس ٹو بزنس تعاون بڑھانے کا اعادہ کیا اور تجارت، سرمایہ کاری و علاقائی امور سمیت مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم اور بیلاروس کے صدر کی ملاقات کے دوران تعلقات کے تمام پہلوؤں میں حالیہ مثبت پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا گیا۔