سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے عدالتوں میں رکی ہوئی محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد از جلد نبٹانے کا حکم دے دیا ۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا ان لینڈ ریونیو کے اپیلیٹ ٹربیونلز  کے امور پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ان لینڈ رینیو اپیلیٹ ٹریبیونلز کی اصلاحات پر پیش رفت سے آگاہ کیا، وزیرِاعظم نے اصلاحات کو معینہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت دی.

 

دھند چھا گئی ، موٹروے بند

شہباز شریف نے کہا کہ ایف بی آر محصولات کے مقدمات کے جلد سے جلد نبٹائے جانے کے لیے فوری  اقدامات کرے، اپیلیٹ ٹربیونلز ان لینڈ ریونیو میں بین الاقوامی معیار کی افرادی قوت کو مسابقتی تنخواہوں، مراعات  اور  پیشہ ورانہ ٹیلنٹ کی بنیاد تعینات کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپیلیٹ ٹربیونلز میں بہترین ٹیلینٹ کو  تعینات کر کے محصولات کے کیسز فوری حل کیے جائیں، اس کام میں تاخیر کسی صورت براشت نہیں کی جائے گی. 

  لاہور؛ 252 ٹریفک  حادثات میں 1 شخص جاں بحق ،259 زخمی 

وزیر اعظم نے کہا کہ  اللہ کے فضل و کرم سے ایف بی آر اصلاحات پر کام تیزی سے جاری ہے، حال ہی میں کراچی میں فیس لیس اسسمنٹ نظام کا اجراء کیا.  انہوں نے ک کہ جدید خودکار نظام سے کرپشن کا خاتمہ اور کسٹمز کلیئرنس کیلئے درکار وقت میں خاطر خواہ کمی آئی. ملک و قوم کی ایک ایک پائی کا تحفظ کریں گے، ٹیکس نا دہندگان سے ٹیکس وصول کریں گے نہ کہ غریب عوام پر ٹیکس کا مزید بوجھ ڈالیں.  

اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، اٹارنی جنرل اور متعلقہ اعلی حکام نے شرکت کی.

معمولی سی بات پر نوجوان کی خودکشی کی کوشش

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم

وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 January, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم دیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے محصولات اور زیر التوا کیسز پر جائزہ اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ محصولات کے تمام کیسز کو جلد سے جلد نمٹانیکے لیے اقدامات کیے جائیں، ٹیکس محصولات کے کیسز میں اچھی شہرت والے وکلا کی خدمات لی جائیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کے نظام میں تیزی سے اصلاحات نافذ کر رہے ہیں، الحمداللہ ایف بی آر میں اصلاحات کے مثبت نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے،

وزیراعظم نے محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانیکی ہدایت کی اور کہا کہ کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز بنانے والے افسران کو سزا دی جائیگی، دیانتداری اور محنت سے میرٹ پر کیسز بنانے والوں کو خصوصی انعام دیا جائے گا۔

اجلاس میں وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جولائی تا دسمبر 2024 ہائی کورٹ میں 586، سپریم کورٹ میں 637 کیسز نمٹائیگئے، مختلف عدالتوں و ٹریبیونلز میں 4.7 ٹریلین روپیکے33 ہزار 522 کیسز زیر التوا ہیں۔ وزیر اعظم نے زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ مضامین

  • تجارتی مراکز پر عالمی معیار کا کارگو نگرانی نظام بنایاجائے، وزیراعظم
  • کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل
  • ٹریکنگ کے نظام میں بہتری سے سمگلنگ میں خاطر خواہ کمی دیکھنے میں آئی ہے، وزیراعظم
  • یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کیلیے قرض کی شرح بڑھانے کی ہدایت،شہباز شریف
  • وزیراعظم کا کمزور یا غلط بنیادوں پر کیسز  بنانیوالے ایف بی آر افسران کو سزا دینےکا حکم
  • وزیراعظم کاکمزور یا غلط بنیادوں پرکیسز بنانے والے ایف بی آر افسران کو سزا دینیکا حکم
  • وزیراعظم کی محصولات سے متعلق کیسز کا فارنزک آڈٹ کروانے کی ہدایت
  • وزیراعظم شہباز شریف کا غزہ میں جنگ بندی کا خیرمقدم
  • پاکستان کی افرادی قوت کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو سہولت دینے کیلئے پر عزم ہے: وزیراعظم
  • وزیراعظم کی ہدایت :الیکٹرک وہیکلز چارجنگ اسٹیشنز کا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھایا جائے