پاکستان جامع پالیسیوں کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے‘مصدق ملک
اشاعت کی تاریخ: 31st, March 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار)عالمی یوم زیرو ویسٹ کے موقع پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، مصدق مسعود ملک نے قوم سے پائیدار فضلہ انتظام کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی عالمی یوم زیرو ویسٹ ہر سال 30 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں فضلہ کے مثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پائیدار پیداوار و استعمال کے طریقوں کو فروغ دینا ہے اس سال کا موضوع "فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ کی جانب پیش رفت" ہے، جو ٹیکسٹائل صنعت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی فوری ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان میں، جہاں ٹیکسٹائل صنعت معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے، یہ مسئلہ مزید توجہ کا متقاضی ہیاپنے پیغام میں، وزیر مصدق مسعود ملک نے پاکستان کی معیشت میں ٹیکسٹائل سیکٹر کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ شعبہ جی ڈی پی میں نمایاں حصہ رکھتا ہے اور روزگار کے بے شمار مواقع فراہم کرتا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
دہشتگردوں کیساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، شرجیل میمن
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ ہمیں مل کر پاکستان کو مضبوط بنانا اور درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے، عید کے موقع پر تمام پاکستانی اپنے اختلافات بھلا دیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے افسوسناک واقعات میں بے گناہوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، افواج، سکیورٹی اداروں کے جوان وطن کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا واضح مؤقف ہے، ہم 4 اپریل کو وزیراعظم سے مطالبہ کریں گے کہ وہ واضح اعلان کریں کہ کینالز نہیں بن رہے، وزیراعظم سے اپیل کرتا ہوں کہ کینالز پروجیکٹ ختم کرنے کا اعلان کر دیں، ہم مرتے دم تک دریائے سندھ پر نہریں نہیں بننے دیں گے۔
شرجیل میمن نے کہا کہ جو لوگ ’’را‘‘ کے کہنے پر ملک کیخلاف بات کر رہے ہیں، ان سے بات کیسے ہو سکتی ہے؟۔ جو لوگ بات چیت کیلئے موجود ہیں، ان سے ضرور ہوگی، جھوٹی خبریں اور افواہیں نہ چھاپی جائیں، جس سے لوگوں کے کردار اور گھر تباہ ہو جائیں۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں ڈائیلاگ سیاسی لوگوں کے ساتھ ہونے چاہییں، دہشتگردوں کے ساتھ سختی سے نمٹنے کی ضرورت ہے، پیکا ایکٹ کے حق میں پیپلز پارٹی کبھی نہیں رہی، ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ جھوٹی اور من گھڑت اور خواہش کے مطابق خبریں نہ بنیں۔