کراچی:

کپاس کی کاشت و کھپت بڑھانے اور روئی و سوتی دھاگے کی درآمد کی بجائے کاٹن پراڈکٹس کی برآمدات میں ریکارڈ اضافے سے متعلق تجاویز پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث پورے کاٹن سیکٹر میں تشویش کی لہر پائی جارہی ہے, عیدالفطر کے بعد مزید ٹیکسٹائل اسپننگ ملیں بند ہونے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں.

جبکہ روئی، سوتی دھاگے اور خوردنی تیل کی درآمدات پر اربوں ڈالر کے قیمتی زرمبادلہ خرچ ہونے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تھرڈ پارٹی آڈٹ کے بعد متعلقہ معیار پر پورا نہ اترنے والی اور غیر فعال 392 نجی سیڈ کمپنیوں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی گئی۔

مزید پڑھیں: ٹیکسٹائل سیکٹر میں بہتری کے لیے حکومت کو تجاویز پیش

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے ایکسپریس کو بتایا کہ کچھ عرصہ قبل اسلام آباد میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب،وفاقی وزیر تجارت جام کمال احمد اور وفاقی وزیر برائے پلاننگ و اسپیشل انشی ایٹوز احسن اقبال سمیت متعلقہ وفاقی سیکرٹریز اور چیئرمین ایف بی آر سمیت اہم متعلقہ سرکاری اتھارٹیز اور اپٹما و پی سی جی اے کے اعلیٰ عہدیداروں کے درمیان ایک گرینڈ میٹنگ ہوئی.

جس میں اپٹما اور پی سی جی اے کے عہدیداروں نے بڑی تفصیل سے انہیں بتایا کہ کس طرح ای ایف ایس کے تحت اربوں ڈالر مالیتی سیلز ٹیکس فری روئی اور سوتی دھاگے کی درآمدات کے باعث نہ صرف اربوں ڈالر زر مبادلہ ملک سے باہر جارہا ہے بلکہ اس سے ملکی کاٹن انڈسٹری بھی تباہی کی طرف گامزن ہے.

اس سے پاکستان میں کپاس کی کھپت میں غیر معمولی کمی واقع ہونے سے ایک دو سال کے اندر اندر پاکستان میں کپاس کی کاشت میں بھی ریکارڈ کمی واقع ہو گی.

مزید پڑھیں: حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر سے مشاورت کے بغیر کوئی پالیسی نہیں بنائے گی، وفاقی وزیر خزانہ

لیکن اس کے باوجود وفاقی حکومت نے نہ تو ابھی تک ای ایف ایس ختم کی اور نہ ہی کاٹن ایکسپورٹ انڈسٹری کے لیے بجلی کے نرخوں میں کوئی کمی کی، جس سے خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس سے پاکستان میں کاٹن جننگ فیکٹریاں اور ٹیکسٹائل اسپننگ یونٹس آئندہ کچھ عرصے کے دوران بڑی تعداد میں بند ہو جائیں گے.

جس سے پاکستان میں سالانہ کم از کم 10رب ڈالر مالیتی خوردنی تیل، سوتی دھاگہ اور روئی درآمد کرنا پڑے گی اور اس سے ملکی معیشت بڑی حد تک کمزور ہو جائے گی۔ انھوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ سالوں کے دوران پاکستان میں نجی سیڈ کمپنیوں کو بڑی تعداد میں رجسٹرڈ کیا گیا تھا جس کے باعث بعض سیڈ کمپنیاں بیج بنانے کے بارے میں متعلقہ معیار قائم نہ رکھ سکیں تھیں ۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاکستان میں وفاقی وزیر

پڑھیں:

آذرئیجان کی پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش 

باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )آذربائیجان نے پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش کی ہے، یہ پیشکش1.2 ارب ڈالر لاگت کی سکھر حیدرآباد موٹر وے کی فنڈنگ کیلیے پاکستان کی درخواست کے جواب میں کی گئی ہے۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے حالیہ دورے کے دوران آذربائیجان کی حکومت سے 1.8 ارب ڈالر کے دو انفرااسٹرکچر منصوبوں کیلیے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔ ان میں 1.2 ارب ڈالر کی سکھر، حیدرآباد موٹر وے M-6 اور نئی حیدرآباد،کراچی موٹر وےM-9 شامل ہیں۔ 

داؤدی بوہرہ جماعت آج عید الفطر مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے

مؤخرالذکر منصوبے پر کم از کم لاگت کا تخمینہ 60 کروڑ ڈالر ہے جو نئی روٹ پر تعمیر کی جائیگی۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حکام کے مطابق، آذربائیجان کی حکومت نے موٹر ویز کے لیے فنڈز فراہم کرنے کی پاکستان کی درخواست کے جواب میں دو آپشن تجویز کئے ہیں۔

پہلے آپشن میں تجویز دی گئی ہے کہ آذربائیجان کا اسٹیٹ آئل فنڈ، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس ٹرم کیش ڈپازٹ رکھ سکتا ہے اور وفاقی حکومت موٹرویز کی تعمیر کیلیے یہ رقم نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو بطور قرض دے سکتی ہے۔

دوسرا آپشن یہ ہے کہ آذربائیجان اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سکھر، حیدرآباد موٹر وے کیلیے براہِ راست فنڈز فراہم کر سکتا ہے۔ آذربائیجان نے اس سے قبل پاکستان میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا عندیہ دیا تھا لیکن پاکستانی حکام سرمایہ کاری کیلیے ٹھوس منصوبے پیش نہیں کر سکے۔

شوال کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا 

سکھر حیدرآباد موٹروے کی کم از کم لاگت کا تخمینہ1.2ارب ڈالر ہے اور حکومت نے حال ہی میں موٹر وے کی فزیبلٹی اسٹڈی تیار کرنے کیلیے امریکی فرم اے ٹی کیرنی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

این ایچ اے حکام کے مطابق، نئی حیدرآباد،کراچی موٹروے کی تخمینہ لاگت 60 کروڑ ڈالر ہے جس میں اراضی کی قیمت شامل نہیں۔ چار ممالک، چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور کویت نے پہلے ہی پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کیلیے اسٹیٹ بینک میں مجموعی طور پر 12.7 ارب ڈالر بطور کیش ڈپازٹس جمع کرا رکھے ہیں۔

پاکستان ان قرضوں پر سود ادا کرتا ہے اور واپسی میں ناکامی کی وجہ سے یہ قرضے ہر سال رول اوور ہو جاتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آذربائیجان کی پیشکش پر مختلف پاکستانی محکموں میں اتفاق رائے نہیں ہے اور قرض کے طریقہ کار پر مختلف آراء پائی جاتی ہیں۔

بہاولپور میں تیسری جماعت کی طالبہ سے مبینہ اجتماعی زیادتی کواقعہ ، انتہائی قریبی رشتہ دار گرفتار

نائب وزیراعظم اسحق ڈار نے اس ہفتے آذربائیجان کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر بین وزارتی اجلاسوں کے ایک اور دور کی صدارت کی۔ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ انفرااسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز میں سرمایہ کاری کی تجاویز کو 3 اپریل تک حتمی شکل دی جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزارت خزانہ موٹروے کی تعمیر کیلیے آذربائیجان سے ایک ارب ڈالر کیش ڈیپازٹ لینے اور بجٹ سے اس کی ادئیگی کے حق میں نہیں ہے۔ وزارت خزانہ کا مؤقف ہے کہ این ایچ اے کو کیش ڈیپازٹ کا راستہ اختیار کرنے کے بجائے براہ راست آذربائیجان سے قرض لینا چاہیے۔

لودھراں میں دو سال قبل لاپتا ہونے والی خاتون کا معمہ حل ہو گیا 

فزیبلٹی اسٹڈی کے مطابق سکھر، حیدرآباد موٹروے پراجیکٹ کو پانچ سیکشنز میں  تقسیم کیا گیا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی ورکنگ پارٹی نے گزشتہ ماہ منصوبے کی پراجیکٹ کوالیفکیشن پروپوزل کی منظوری دی۔

بورڈ سے منظوری کے بعد پہلے فیز حیدرآباد، ٹنڈو آدم اور دوسرے فیز ٹنڈو آدم، نواب شاہ کیلئے پرائیویٹ، پبلک پارٹنرشپ کے تحت بولی کا عمل شروع ہو جائیگا۔ اسلامی ترقیاتی بینک نے ان دونوں منصوبوں کیلئے فنڈ دینے کا عندیہ دیا ہے لیکن حتمی فیصلہ بینک اگلے ماہ اپنے مشن کے دورہ پاکستان کے بعد کرے گا۔

اسلام آباد کے گھر سے چینی خاتون کی لاش برآمد 

آذربائیجان نے اپنے دوسرے آپشن کے طور پر سکھر حیدرآباد موٹر وے کے باقی تین سیکشنز کیلیے فنڈ دینے کا عندیہ دیا ہے۔ اگر حکومت M-6 موٹروے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر کرتی ہے تو اسے مکمل ہونے میں ڈھائی سال کا وقت لگے گا۔

لیکن اگر اس منصوبے کو پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام سے فنڈ کیا جاتا ہے تو، این ایچ اے حکام کے مطابق محدود وسائل کی وجہ سے اس کی مدت کہیں زیادہ ہو جائے گی۔

کراچی، حیدرآباد موٹر وے چھ لین پر مشتمل ہوگی، اس منصوبے کا مقصد سفرکا دورانیہ کم کرنا، سڑک کی حفاظت کو بہتر بنانا، اور صنعتی اور تجارتی ترقی کو سپورٹ کرنا ہے۔ این ایچ اے نے اس موٹر وے کی فزیبلٹی اسٹڈی اور تفصیلی ڈیزائن کیلیے نیسپاک کی خدمات حاصل کی ہیں۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • وزیرِاعظم کی ہدایت پر میانمار زلزلہ زدگان کے لیے امداد روانہ، 70 ٹن سامان بھیجاجا رہا ہے، طارق فضل
  • پاکستان نے میانمار کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا
  • اپوزیشن چاہتی ہے وفاقی حکومت گرائی جائے، ہم گیم کامیاب نہیں ہونے دینگے، مراد علی شاہ
  • وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ کی مسلمانوں کو عید الفطر کی مبارکباد
  •  پاکستان جامع پالیسیوں کے ذریعے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرعزم ہے‘مصدق ملک
  • آذرئیجان کی پاکستان کو کیش ڈپازٹ کی شکل میں ایک ارب ڈالر سے زائد قرض کی پیشکش 
  • آذربائیجان کی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کیش ڈپازٹ کی پیشکش
  • خراب اے ٹی ایم یا کرنسی نہ ہونے پر متعلقہ بینک کو کتنا جرمانہ ہوسکتا ہے؟
  • آذربائیجان کی ایک ارب ڈالر کیش ڈپازٹ کی پیشکش