گیس ٹیرف میں اضافہ ٹیکسٹائل شعبے کیلئے سنگین دھچکا ہے، پی ٹی سی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستان ٹیکسٹائل کونسل (پی ٹی سی) نے گیس ٹیرف میں اضافے کو صنعتی شعبے کےلیے سنگین دھچکا قرار دیا ہے۔
پی ٹی سی نے کیپٹو پاور پلانٹس کےلیے گیس ٹیرف میں اضافے پر بیان دیا اور کہا کہ گیس ٹیرف میں 16 اعشاریہ 7 فیصد اضافہ ہوا۔
صنعتی شعبے کیلئے گیس ٹیرف میں اضافہ منظوراقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبے کےلیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا گیا۔
پی ٹی سی اعلامیے کے مطابق گیس ٹیرف میں اضافہ ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے سنگین دھچکا ہے، ہمارا شعبہ پاکستانی برآمدات کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ٹیکسٹائل سیکٹر پہلے ہی بڑھتے پیداواری اخراجات اور عالمی مسابقت کے دباؤ کا شکار ہے، توانائی کے اخراجات میں اچانک اضافہ ٹیکسٹائل برآمدات کو شدید متاثر کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی سی
پڑھیں:
ٹیکسٹائل کی صنعت رواں رکھنا ضروری ہے، پٹیاسہیل پاشا
فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے ملک کی اقتصادی ترقی و معاشی استحکام کیلئے گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی کی اپیل کی ہے۔ پٹیا کے قائد سہیل پاشانے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ملکی معیشت میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی صنعتی پیداوار کا 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری سے حاصل ہوتا ہے جبکہ ملک میں 40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کیلئے 50 فیصد قیمتی زرمبادلہ کمانے والی یہ صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں دواں رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیساتھ ترجیحی سلوک کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو برآمدی پالیسی کے مطابق مراعات دی جائیں۔