2025-03-13@10:54:12 GMT
تلاش کی گنتی: 2660
«ٹرین حملے»:
اسلام آباد: ایم کیو ایم کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا دوبارہ جائزہ لینے کی ضرورت ہے، وزیراعظم سانحہ جعفر ایکسپریس پر اے پی سی بلائیں جو قومی ایجنڈا طے کرے۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم بلوچستان واقعہ کی شدید مذمت کرتی ہے، تمام سیاسی جماعتیں صرف مذمت تک نہ رہیں عملی طورپر دہشت گردی کے خلاف متفقہ لائحہ عمل سامنے لائیں، سیکیورٹی فورسز کے شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی نظام میں جو کمی ہے اسے دور کرنا چاہیے، ہمیں مل کر دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل سامنے لانا ہوگا، صدر پاکستان کے خطاب پر بات...
محمد فاروق—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے رکنِ سندھ اسمبلی محمد فاروق نے کہا ہے کہ سندھ کو پانی کم ملے گا تو کراچی کو بھی کم پانی ملے گا۔انہوں نے سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ دن قبل مشترکہ اجلاس میں صدر زرداری نے اپنی پوزیشن واضح کی، جولائی 2024ء میں گرین پاکستان اینی شیٹیو کی صدر زرداری نے تعریف کی اور توثیق کی، گرین پاکستان اینی شیٹیو منصوبے کے تحت ہی یہ 6 کینال نکالی جا رہی ہیں۔رکنِ جماعتِ اسلامی نے کہا ہے کہ چولستان کینال سندھ کی زندگی اور موت کا سوال ہے، یہ صوبوں کی لڑائی نہیں پاکستان اور فیڈریشن کا معاملہ ہے، ماہرین کے مطابق 6 کینالز کا یہ منصوبہ...
افتخار عالم---فائل فوٹو ایم کیوایم کے ایم پی اے اور پارلیمانی لیڈر افتخار عالم نے کہا ہے کہ وفاق کینالز کے معاملے پر اسٹیک ہولڈرز کی بات سنے ان کے تحفظات دور کرے، جن قوتوں نے فیصلہ کرنا ہے وہ صوبوں کی بات سنیں۔سندھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں افتخار عالم نے کہا کہ کچھ مسائل ایسے ہوتے ہیں جن پر تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لینا چاہیے، عجلت میں ایسا کام نہ کیا جائے کہ صوبوں میں احساسِ محرومی اور بدگمانی پیدا ہو۔ صدر آصف زرداری نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی: جام خان شوروپیپلز پارٹی کے رہنما جام خان شورو نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری نے کسی کینال کی منظوری نہیں دی، پیپلز پارٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس پر حملے کیخلاف متفقہ قرار داد منظور کر لی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں قرار داد وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا۔قراداد کے متن کے مطابق جعفر ایکسپریس واقعے اور تمام دہشت گرد واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ ایوان میں پیش کردہ قراردار کے متن میں کہا گیا کہ قومی سلامتی سے متصادم نظریات کو پھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، ملک کو عدم استحکام کا شکار کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے اضافہ قرارداد میں...
جعفر ایکسپریس کے ڈرائیور امجد یاسین نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہم بولان پہنچے تو ٹرین کے انجن کے تلے خوفناک دھماکا ہوا، جس سے فیول ٹینک پھٹ گیا۔ میں نے ایمرجنسی بریک لگائی جس سے اچانک ٹرین رکنے کی وجہ سے پچھلی 4 بوگیاں بھی ڈی ریل ہو گئیں۔ امجد یاسین نے کہا کہ ٹرین کے رکتے ہی پہاڑوں سے دہشتگرد اترے اور انہوں نے قتل و غارت مچا دی اور ٹرین کے انجن پر راکٹ لانچر مارے گئے۔ اسی دوران ایک گولی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر آئی اور میری کمر کو چھو کر گزر گئی۔ مزید پڑھیں:جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک، 21 مسافر اور...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کے فیصلے کا سخت نوٹس لے لیا ہے پی سی بی ترجمان کے مطابق چیئرمین نے کھلاڑیوں کے معاوضے کم کرنے کے فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے واضح ہدایت دی ہے کہ کسی بھی کرکٹر کی میچ فیس میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی اس سلسلے میں انہوں نے فوری طور پر ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی کو ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے محسن نقوی نے نیشنل ٹی 20 میں کھیلنے والے کھلاڑیوں کے معاوضے کم کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ان کا کہنا...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے۔ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بہادر محافظوں نے بڑے سانحے سے ملک کو بچا لیا اور 33 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر کے جعفر ایکسپریس کے تمام یرغمالیوں کو رہا کروا لیا،انہوں نے کہا کہ دورانِ آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ملتی جلتی زبان بولتے رہے، افغانستان سے بھی سوشل میڈیا پر ایسی ہی زبان بولی جاتی رہی، ہم پر لازم ہے کہ سیاسی مفادات سے بالا تر ہو کر قومی وحدت کا مظاہرہ کریں۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ...
انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں یقینا غیر ملکی عناصر ملوث ہیں، ایسے اقدامات سے دشمن پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے جس میں وہ بری طرح ناکام ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس حملے پر مدینہ منورہ سے اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں کا حملہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ رمضان المبارک میں نہتے مرد، خواتین اور بچوں پر اس طرح کا واقعہ بلوچ روایات کے صریحا خلاف ہے۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں یقینا غیر ملکی عناصر ملوث ہیں۔ سابق وزیراعظم نے مزید کہا کہ اہل کشمیر کی جانب...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے نیشنل ٹی20 ٹورنامنٹ میں ڈومیسٹک کرکٹرز کی میچ فیس میں کمی کا نوٹس لے لیتے ہوئے فیصلہ روکنے کا حکم دیا ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرّم نیازی کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے تمام کھلاڑیوں کی ادائیگیوں میں کمی کا فیصلہ روک دیں۔ کہا کہ فوری طور پر کھلاڑیوں کے میچ فیس کا جامع جائزہ لیا جائے۔ مزید پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کی فائنل تقریب، پی سی بی کو نمائندگی کیوں نہ دی گئی، معاملہ آئی سی سی میں اٹھانے کا فیصلہ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے اہم فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی کی میچ فیس کو ایک لاکھ...
ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستانیوں پر امریکی سفری پابندیوں کے حوالے سے باتوں کو قیاس آرائیاں قرار دیدیا۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کی باتیں محض میڈیا پر قیاس آرائیاں ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے اپنے شہریوں پر پابندی کا نوٹس لیا ہے اور پاکستان امریکا سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکا میں پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی کے حوالے سےکچھ بھی آفیشل نہیں ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہےکہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور اس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ دفتر خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس دہشتگردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، جعفر ایکسپریس پر حملہ بھی بیرون ملک بیٹھی قیادت نے کروایا اور جعفر ایکسپریس ٹرین دہشتگردی کے پیچھے بھارت ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں حالیہ دہشتگردی میں ملوث دہشتگرد افغانستان میں اپنے ساتھیوں سے رابطے میں تھے، اس واقعہ کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے، دہشتگردوں کی افغانستان میں محفوظ پناہ گاہیں ہیں، پاکستان...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں افغانستان کی سرزمین استعمال ہوئی ہے، جبکہ اس واقعے کے دوران ٹریس شدہ کالز میں افغانستان سے رابطوں کا سراغ ملا ہے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان سرحد پار سے دہشت گردی کا شکار ہے ، جعفر ایکسپریس پر حملے میں ملوث دہشت گردوں کے بیرون ممالک رابطے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستانی حکومت کثیر الجہتی حکمت عملی پر گامزن ہے، ہم نے ابھی جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گردی پر ریسکیو آپریشن مکمل کیا ہے، ماضی میں بھی ہم ایسے واقعات کی مکمل تفصیلات افغانستان کے ساتھ شئیر کرتے رہتے...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا لیکن جس طرح سے پی ٹی آئی اس معاملے پر پروپیگنڈا کیا، وہ انتہائی شرمناک ہے۔ قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ 3 روز سے جعفر ایکسپریس کا معاملہ شروع ہوا اور جس طرح سے ہماری افواج نے تمام دہشت گردوں سے نمٹا، وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم سنگ میل ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 3 دنوں میں جو دہشت گردی کے واقعات ہوئے، اس کو جسطرح سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا نے بیان کیا، کہا گیا...
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کی امریکا داخلے پر پابندی کے حوالے سے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ہمارا سفارتخانہ امریکی حکام سے رابطے میں ہے اور فی الحال ایسی کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران جعفر ایکسپریس ہائی جیکنگ معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے نے کہا کہ ٹرین پر حملہ بہت بڑی کارروائی تھی۔ جعفر ایکسپریس کے معاملے پر ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ اس بارے میں سفارتی سطح پر کیا اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے میں ملوث لوگ بیرون ملک سے آپریٹ کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے تمام 33 دہشت...
آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز (Neil Hawkins)نے کہا ہے کہ ہم بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور اسے یرغمال بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آسٹریلیا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس ریسکیو آپریشن کے دوران پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک زبان بولتے رہے، خواجہ آصف سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں نیل ہاکنز (Neil Hawkins)نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ The Australian Government condemns the attack and hijacking of the #JaffarExpress Train in Balochistan province in Pakistan. We offer our deepest sympathies to all those affected. Australia stands with Pakistan at this difficult time. #Bolan...
اسلام آباد(رضوان عباسی سے) دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کو پاکستان دشمن عناصر کی سازش قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ ملک سے باہر موجود دہشت گردوں کا منصوبہ تھا۔ انہوں نے افغان حکومت پر زور دیا کہ وہ اس حملے کے ذمہ دار عناصر کے خلاف فوری کارروائی کرے اور پاکستان کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث قوتیں ملک کے امن کو تباہ کرنا چاہتی ہیں، مگر پاکستان ان مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سمیت عالمی برادری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کی ہے، جو اس بات کا...
سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔ امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول اوررا کے خلاف کارروائی کریں۔ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمت عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کررہا ہے۔ مودی سرکار ایک مکمل...
بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے ، اگلاحملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے، سکھ خالصتان رہنما WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملے میں را ملوث ہے۔ اگلا حملہ زیادہ جانیں لے سکتا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں ٹرین حملے کی ذمہ دار بھارت کی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی را ہے۔ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا تو اگلا حملہ زیادہ معصوم جانیں لے سکتا ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے...
امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت...
اسلام آباد: آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نیل ہاکنز نے کہا کہ ہم بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور اسے یرغمال بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آسٹریلیا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے...
جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔ علاو ہ ازیں صدر مملکت نے بولان آپریشن مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش جبکہ 21 شہریوں اور 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔ Post Views: 1
امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔ سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔ گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ...
نیویارک، اسلام آباد(آئی این پی)اقوام متحدہ اور ایران کی جانب سے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترجمان سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن ڈوجارک نے کہا ہے کہ شہریوں کے خلاف حملے ناقابل قبول ہیں، حادثے سے متعلق صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، معصوم مسافروں کو یرغمال بنانے کی خبر پر افسوس ہوا، مسافروں کی رہائی جلد ممکن بنائی جائے۔ دوسری جانب ایران نے بھی پاکستان میں مسافر ٹرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران مسافروں کے خلاف دہشت گرد کارروائی کی سختی سے مذمت کرتا ہے، شہریوں کو نشانہ بنانا خوفناک ہے، ایرانی حکومت معصوم شہریوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ لاہور...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)جعفرایکسپریس پر کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسزنے ایک کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 200قریب قیمتی جانوں کو بچالیاجب کہ اس دوران 30دہشت گردمارے گئے ہیں،اس واقعہ کی گونج پارلیمنٹ کے ایوانوں سے ہوتی ہوئی واشنگٹن اور بیجنگ تک جاپہنچی ہے،بیرونی مداخلت اور دہشت گردوں کی مدد کے نتیجے میں یہ واقعہ رونماہوا،بلوچستان کا مسئلہ آج کا نہیں سیاسی اختلاف رائے اورحقوق نہ ملنے کی باتیں 1960سے کی جاتی رہی ہیں لیکن اس طرح کے حالات پرویزمشرف کے دورکے بعد دوسری بار پیداہوئے ہیں،پرویزمشرف کے دورمیں جب نواب اکبربگٹی کا واقعہ پیش آیاتو بلوچستان کے اندرسے آوازیں اٹھیں جنہیں سیاسی انداز میں دبانے کے لیے پہلے پیپلزپارٹی کیدورحکومت میں آغاز حقوق بلوچستان پیکج کے...
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔ وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔ ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے...
بنگلا دیش(نیوز ڈیسک)بنگلا دیشی کرکٹر محمود اللہ ریاض نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔محمود اللہ جو حال ہی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں بنگلا دیشی اسکواڈ کا حصہ تھے اور ٹیم کے گروپ اسٹیج سے باہر ہونے کے بعد انہوں نے بدھ کو سوشل میڈیا پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنے ریٹائرمنٹ کے پیغام میں محمود اللہ نے ساتھی کھلاڑیوں، کوچز، مداحوں اور اہلخانہ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے کیریئر کے دوران ان کا ساتھ دیا۔انہوں نے لکھا کہ میں نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے بنگلا دیش کرکٹ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ یاد رہے کہ محمود اللہ نے 2007 میں انٹرنیشنل ڈیبیو...
کیلیفورنیا (نیوز ڈیسک)کیلیفورنیا میں صبح سویرے آدھے گھنٹے کے دوران زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔امریکی میڈیا کے مطابق کلیفورنیا میں صبح سویرے زلزلے کے دو جھٹکے محسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ 7 بج کر 45 منٹ پر آیا، دونوں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.5 سے 3.2 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے سان فرانسسکو کے باہر 2.5 شدت کے پہلے زلزلے کا پتہ لگایا، جو الامو کے تین میل سے بھی کم فاصلے پر تھا۔زلزلے کا مرکز چار قصبوں میں بکھرے ہوئے 100,000 سے زیادہ آبادی والے علاقے میں تھا۔ دوسرا زلزلہ بحر الکاہل میں پیٹرولیا سے 47 میل مغرب...
جعفر ایکسپریس حملے میں زخمی ہونے والے 29 افراد کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق 16 زخمیوں کو سی ایم ایچ اور 13 کو سول اسپتال لایا گیا ہے، زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ریلوے پولیس کے مطابق حملے میں شہید افراد میں ریلوے پولیس اہلکار شمروز بھی شامل ہے۔ زخمیوں کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے ان کی بھرپور مدد کی۔ واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس کے یرغمالی مسافر بازیاب ہوگئے اور تمام 33 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے۔ مزید پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن مکمل، تمام دہشتگرد ہلاک،...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گرد جنہم واصل اور عبرت کا نشان بن گئے ہیں۔ پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے بیان میں بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ آوردہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ بے گناہ مسافروں اور معصوم بچوں اور عورتوں کو ڈھال بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے۔ جنہم واصل ہونے والے دہشتگرد نشان عبرت بن چکے ہیں۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوں۔
کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 15/A ٹھنڈی سڑک پر مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ڈاکو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، گرفتار ملزمان سے اسلحہ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔ ترجمان کراچی پولیس کے مطابق، گرفتار ملزمان میں ایک کی شناخت نصیر احمد ولد نیاز محمد کے طور پر کی گئی، جو زخمی حالت میں تھا اور اسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ دوسرے ملزم کی شناخت عبدالرحمان ولد شیراز احمد کے نام سے ہوئی، پولیس کے مطابق، دونوں ملزمان کے قبضے سے ایک تیس بور پستول، گولیاں،...
صاحبو اس میں کوئی کلام نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ کسی ایک حکومت کا بگاڑا نہیں بلکہ ہر ایک نے اس میں حصہ ڈالا ہے، خاص کر جنرل پرویز مشریف کے دور سے جو خرابیاں پیدا ہوئیں، ان کا تیر بہدف علاج کوئی نہ ڈھونڈ سکا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ وہاں حالات جس قدر بگڑگئے ہیں، ان کا کوئی ایک سادہ حل ممکن نہیں، بیک وقت کئی پہلوؤں پر کام کرنا ہوگا۔ یہ بھی درست کہ بلوچستان میں بہت سے مسائل جینوئن ہیں، وہ دور کرنے ہوں گے، لوگوں کی محرومیاں، شکایات کو سننا ہوگا، ان کا حل نکالنا ہوگا، وہاں روزگار کے مواقع ہوں، معیشت ترقی کرے، خوشحالی آئے، عام آدمی کی زندگی میں آسانی ہو تو...
لاہور؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا 'ایکس' پر بیان، جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا، نہایت ہی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا تحریک انصاف نے اپنا بدصورت سیاسی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ جب دشمن نے معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا تو پی ٹی آئی نے فوج پر الزام لگانا شروع کر دیا۔ انہوں نے...
لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ ایک آزاد اور خود مختار ملک میں ایک ایسی ٹرین جس میں 400 سے زیادہ مسافر ہوں اور اس کو یرغمال بنا لیا جائے، کڈنیپ کر لیا جائے، ہائی جیک کر لیا جائے، یہ کوئی چھوٹا واقعہ نہیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب ہم کہتے ہیں کہ دشمن کر رہے ہیں، ہینڈلرز باہر سے کر رہے ہیں تو دشمن اور ہینڈلرز اس وقت کوئی کارروائی کرنے کی پوزیشن میں ہوتے ہیں جب آپ کمزور ہو جاتے ہیں۔ تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کا صرف ایک پیج پر آنا مسئلے کا حل نہیں ہے، ان کا...
یہ لوگ پاکستان کے مختلف شہروں سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ہیں پاسپورٹ فوری طور پر بلاک یا منسوخ کرکے رپورٹ کریں، ڈائریکٹر ایف آئی اے ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کردیاہے۔ افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی سمگلنگ میں ملوث 84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی...
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نکتہ اعتراض پرریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش پی ٹی آئی ارکان کے احتجاج کرنے پر، پریذائڈنگ آفیسر نے وقفہ سوالات شروع کرادیا قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کو جعفر ایکسپریس حملے پر بولنے کی اجازت نہیں ملی جس پر پی ٹی آئی نے احتجاج کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے نکتہ اعتراض پر بلوچستان میں ریل گاڑی پر دہشت گرد حملے پر بولنے کی کوشش کی تاہم عبدالقادر پٹیل نے بولنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ صدارتی خطاب پر بحث کے دوران بلوچستان کی صورتحال...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوامی خدمت اور نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ نیشنل پارٹی ٹرین حادثے کی مذمت کرتی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے بلوچستان کو سیاسی طور پر ڈیل نہیں کیا، بلوچستان میں کانفیڈنس بلڈنگ کی ضرورت ہے۔ بلوچستان میں کرپشن کا بازار گرم ہے ،عوامی خدمت اور نوجوانوں کو...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی ہے تو یہ ان کا آپشن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی دور کے فیصلے کی قیمت آج ادا کی جا رہی ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز قربانیاں دے رہی ہیں، دہشت گردی کیخلاف جنگ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی حکومت کوئی اور راستہ ڈھونڈتی...
اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین...
فوٹو فائل کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیور اور عملے سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔ گلشن حدید اسٹاپ پر پیپلز بس کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گیے، پیپلز بس سروس کے ڈرائیور شیر جان نے اپنے بیان میں کہا کہ گلشن حدید اسٹاپ پر بس کے باہر 3 لوگ بیٹھے تھے، 6 افراد گاڑی پر آئے، 2 گاڑی میں ہی بیٹھے تھے جبکہ 4 لوگ اتر کر آئے۔جن میں سے ایک نے ماسک لگایا ہوا تھا، اسلحہ کے زور پر ہمیں بس میں لے گئے جہاں منشی اور کیشیئر بیٹھے تھے۔شیر جان نے دعویٰ کیا کہ ملزمان تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے بندوق کی نوک پر...
چینی وزارت خارجہ کے بیان میں اس واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے تعاون کی پیشکش کی گئی ہے تاکہ ایسے اس قسم کے حملوں کا مقابلہ کیا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ چین نے بلوچستان کے علاقے میں ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے اور مسافروں کو یرغمال بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹرین حملے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔ بیان میں پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی خواہش...
امریکا اور چین کے بعد ایران نے بھی بلوچستان کے علاقے میں ٹرین پر حملے اور مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بے گناہ شہریوں کے جانوں کے نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی ترجمان نے پاکستانی حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران دہشت گردی کی کارروائی کے خاتمے اور متاثرہ افراد کی حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا کہ مسافر بردار ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی ہے۔ یہ خبر بھی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردی کے واقعے کے بعد حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ دے دیا۔اپنے بیان میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ اس واقعے کے بعد قوم کے پاس اکٹھے ہونے کے سوا کوئی آپشن نہیں، اس وقت ہمیں سیاست سے اوپر اٹھنا ہے، مل بیٹھ کر ملک کو اس مشکل سے نکالنا ہے، پی ٹی آئی اس میں اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بانی اور پی ٹی آئی کی جانب سے بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آگ لگی ہوئی ہے، اپنے جوانوں کے ساتھ...
امریکا، نیدرلینڈز اور یورپی یونین نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔ امریکی سفارتخانے نے اپنے بیان میں کہا کہ حملے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی جسے امریکا نے عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔سفارتخانے نے کہا کہ متاثرین، ان کے اہلخانہ اور واقعے سے متاثرہ تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے، امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا تاکہ شہریوں کی حفاظت اور سلامتی یقینی بنائی جاسکے۔ مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔دوسری جانب سفارتخانہ نیدرلینڈز نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان...
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، اگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو ان سے بات چیت کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں...
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر ایکسپریس کو روکا۔ جعفر ایکسپریس حملے کے 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے، طلال چوہدریجیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر ایکسپریس کو روکا۔ تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک...

بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے، عرفان صدیقی
بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے...
اسلام آباد: امریکی سفارت خانہ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا بی ایل اے کو پہلے ہی عالمی دہشت گرد گروپ قرار دے چکا ہے۔ اپنے بیان میں امریکن سفارت خانے نے کہا ہے کہ ہم جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے جسے امریکا نے ایک عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔ امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا...
جعفر ایکسپریس حملے پر پوری قوم صدمے میں ہے، وزیراعظم کا وزیراعلی بلوچستان سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر پوری قوم شدید صدمے میں ہے اور اس حوالے سے وزیراعلی بلوچستان سے بات کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابھی میری وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی بلوچستان نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے گھنانے حملے کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس گھناونے فعل...
ایران نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کو تعاون کی پیش کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل، یرغمالیوں کی بڑی تعداد بازیاب، تمام دہشتگرد ہلاک ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہاکہ کوئٹہ میں مسافر ٹرین پر دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہیں، ایران ہر قسم کی دہشتگردی کے خلاف ہے۔ ترجمان نے کہاکہ دہشتگرد حملے پر پاکستانی حکومت اور عوام سے گہری ہمدردی ہے، دہشتگردی کے خاتمے کے لیے ایران پاکستان کی معاونت کرنے کے لیے تیار ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع بولان میں کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے پر پوری قوم شدید صدمے میں ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سے بات کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ابھی میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے دہشت گردی کے گھناؤنے حملے کے تازہ ترین حالات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے میں ہے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غم زدہ ہے، ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکےجعفر ایکسپریس پر گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔ وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے سماجی میڈیا پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام کہاکہ میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی جنہوں نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے میں ہے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ میں شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان...
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت میں جنونی شخص نے مٹن کری بنانے سے انکار پر بیوی کو قتل کر دیا۔ انڈین میڈیا کے مطابق بدھ کے روز تلنگانہ کے محبوب آباد میں ایک شخص نے اپنی بیوی کو اس وقت وحشیانہ حملہ کر کے ہلاک کر دیا جب اس نے مبینہ طور پر مٹن کا سالن پکانے سے انکار کر دیا۔ اس خاتون کی شناخت 35 سالہ ملوت کلاوتی کے طور پر کی گئی ہے۔ اس کی ماں نے دعویٰ کیا کہ کلاوتی کو رات گئے لڑائی کے دوران اس کے شوہر نے پیٹا اور مار ڈالا۔ اس نے کہا کہ جھگڑا تشدد میں بدل گیا جس کے نتیجے میں کلاوتی کی المناک موت ہو گئی۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کرنے اور...
اقوام متحدہ، امریکا اور چین نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔ ایکس پر جاری ایک بیان میں امریکی سفارتخانے نے کہا ہے کہ ’ہم جعفر ایکسپریس پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس واقعہ کے بعد بولان ایکسپریس کی سروسز معطل امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے، جسے امریکا نے ایک عالمی دہشتگرد گروپ قرار دیا ہے۔ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ سفارتخانے کا مزید...
بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکا ہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگ معصوم اور نہتے لوگوں کا خون بہا رہے ہیں، کب تک پاکستان توڑنے کی باتیں برداشت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست، حکومت اب بھی صبر سے کام لے رہی ہے، حکومت سب کچھ کرنے کو تیار ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ معصوم نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا جاتا ہے، ان کیمرہ بریفنگ میں کئی بار بتا چکا ہوں وہ لوگ ڈائیلاگ کیلئے تیار نہیں۔...
امریکا کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت، بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی سفارت خانے نے بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس ٹرین پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قراردے دیا۔امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سفارت خانے نے اپنے بیان میں بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا۔امریکی سفارت خانہ نے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، امریکہ پاکستان کا مضبوط...
سکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دوران کلیئرنیس آپریشن انتہائی اختیاط اور مہارت کا مظاہرہ کیا گیا اور معصوم جانیں بچائی گئیں تاہم پہلے سے دہشتگردوں کی بربریت کا نشانہ بننے والے کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر بولان میں دہشتگردوں کے حملے کے بعد سکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق موقع پر موجود تمام دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل ہو گیا اور بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بازیاب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 مارچ 2025ء) سکیورٹی حکام کا کہنا ہےکہ اب تک ڈیڑھ سو سے زائد مسافروں کو بازیاب کرایا جا چکا ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ یرغمالی مسافروں کو بچانے کے لیے حکومت کیا کر رہی ہے؟ کوئٹہ میں تعینات ایک سینئر سکیورٹی اہلکار تیمور حبیب نے انکشاف کیا ہے کہ اس حملے میں ملوث بعض عسکریت پسند براہ راست افغانستان میں اپنے ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں رہے ہیں، جس کے ٹھوس شواہد حاصل کیےگئے ہیں۔ ڈوئچے ویلے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ''یرغمالی مسافروں کی بازیابی کے لیے موثر کارروائی کی جارہی ہے۔ اس ریسکیو آپریشن میں فورسز کو فضائی معاونت بھی حاصل ہے۔ یرغمالیوں...
فائل فوٹو۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کےلیے پوری قوم متحد ہے۔ یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...
فوٹو: اے ایف پی بولان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن آخری مراحل میں داخل ہوگیا، بڑی تعداد میں یرغمال بنائے گئے مسافروں کو بازیاب کروالیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں یرغمال مسافروں بشمول عورتوں اور بچوں کو بازیاب کروالیا گیا، بازیاب کروائے گئے بچوں اور خواتین کو انسانی شیلڈ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔اس سے قبل عورتوں اور بچوں سمیت 190 یرغمالی رہا کروائے گئے اور 30 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں ہیں، خودکش بمباروں نے عورتوں اور بچوں کو ڈھال بنایا ہوا ہے،...
دہشتگردی کے واقعات کے اعتبار سے سال 2024 ملک کے لیے کافی ہولناک تھا لیکن رواں برس کے ابتدائی مہینوں میں بھی کئی دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ عام تصور یہ ہے کہ دہشتگردی کا تعلق مذہب سے ہے اور ایسی تنظمیں جو مذہب کی من مانی تشریحات مسلط کرنا چاہتی ہیں وہی دہشتگردی کے پیچھے کارفرما ہوتی ہیں۔ لیکن پھر سوال یہ ہے کہ اس طرح کی مذہبی تنظیمیں مقدس مہینوں کا احترام ملحوظ خاطر کیوں نہیں رکھتیں۔ بلکہ دیکھنے میں آیا ہے کہ رمضان کے مبارک اور مقدس مہینے میں پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ایک تاثر یہ ہے کہ اِس مہینے میں چونکہ لوگوں کے اجتماعات ہوتے ہیں تو دہشتگردوں کو اپنے ٹارگٹ...
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو ایک بڑی بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوگئے۔ کمپنی مالک ایلون مسک کے دعوے کے برعکس معلوم ہوا ہے کہ یہ مسئلہ کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں۔ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ایکس کی سروس متاثر ہونے کی اطلاع آئی تھی جس کے باعث صارفین کو پوسٹس، ٹائم لائنز اور پروفائلز لوڈ کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے پاکستان میں ’اسٹار لنک‘ انٹرنیٹ سروس کی لانچنگ میں حائل رکاؤٹ کی نشاندہی کردی یہ تعطل اس وقت سامنے آیا جب مسک نے اس ڈاؤن ٹائم...
ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور آگ میں جھونکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے جہنم رسید ہوں گے، بلوچستان کے محب وطن عوام ان ملک دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ہر اول دستہ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے ہر حد پھلانگ رہے ہیں، سیکورٹی ایجنسیوں کی وجہ سے انکے عزئم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وقت آگیا ہے...
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین کے بارے میں فیصلے امریکا نہیں ماسکو کرے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماریا ذاخارووا کا کہنا ہے کہ روس اور یوکرین کے تنازع کے حوالے سے فیصلے روس خود کرے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روس نے یوکرین کی جانب سے 30 روز جنگ بندی اور پائیدار امن کے لیے امریکی تجویز تسلیم کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل ظاہر کر دیا۔ روسی وزارت خارجہ کی...
کولاج فوٹو: فائل وزیر مملکت طلال چوہدری نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس میں دہشتگردوں سے ابھی تک 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروایا گیا ہے، آپریشن بہت احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے تاکہ مغویوں کو بچایا جاسکے، امید ہے جلد دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل ہوجائے گا۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشتگردوں نے حملہ کیا۔ جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرین میں سرکاری...
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی تازہ ون ڈے رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق ون ڈے انٹرنیشنل میں بلے بازوں کی فہرست میں بھارتی کھلاڑی شبمن گل کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پاکستان کے بابر اعظم بھی دوسری پورزیشن پر برقرار ہیں۔ بھارتی کپتان روہت شرما فائنل میں بہترین اننگز کھیل کر دو درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے۔ ون ڈے میں بولرز کی رینکنگ میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں، نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر 6 درجے کی چھلانگ لگا کر دوسرے نمبر پر پہنچ گئے، بھارتی اسپنر کلدیپ یادو 3 درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر...
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نعیم الحق کیس فائل ہونے سے پہلے انتقال کر گئے تھے، مرحوم شخص کے خلاف کیس کیسے قابل سماعت ہوسکتا ہے؟ درخواست گزار کے حاصل کردہ یکطرفہ فیصلے کی شفافیت پر بھی سوال اٹھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کی ضلعی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکز انصاف ہاؤس کو 24 مارچ تک خالی کرانے سے روک دیا ہے، ارسلان خالد نے کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کی تھی۔ تفصیلات کے مطابق رینٹ کنٹرولر کورٹ نے انصاف ہاؤس کے کرائے کی ادائیگی سے متعلق درخواست پر مختصر حکم جاری کردیا، عدالت نے انصاف ہاؤس کے 3 کمرے مالک کے حوالے کر دیئے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے...
ذرائع کا بتانا ہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں کرکٹرزکو کم معاوضہ ملےگا، کرکٹرزکی میچ فیس 30 ہزارروپےکم کر دی گئی ہے۔ کرکٹرزکوپہلےمیچ فیس40 ہزار روپے ملتی تھی، اب10ہزار روپےملےگی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ذرائع کے مطابق گزشتہ سیزن کےمقابلےمیں ٹورنامنٹس کی تعداد بڑھائی گئی ہے ،ٹورنامنٹس کی تعدادبڑھنےکی وجہ سےنیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کی میچ فیس کم ہوئی۔ ذرائع پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹرز کوگزشتہ سیزن کےمقابلےمیں مجموعی طور پر زیادہ معاوضہ مل رہا ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ جمعہ سےشروع ہوگا جس میں 16ریجنزکی 18 ٹیمیں حصہ لیں گی۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے تازہ ترین ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔ بھارتی بلے باز شبمن گل کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ بابر اعظم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ رینکنگ کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما نے دو درجے ترقی پا کر تیسری پوزیشن حاصل کر لی، جبکہ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسن چوتھے اور ویرات کوہلی پانچویں نمبر پر ہیں۔ بولرز میں سری لنکا کے مہیش تھیکشانہ پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر شاندار کارکردگی کے بعد چھٹے سے دوسرے نمبر پر آ گئے۔ بھارتی اسپنر کلدیپ یادیو نے تین درجے ترقی کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ جنوبی افریقہ کے کیشو مہراج چوتھے اور نامیبیا کے برنارڈ...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر بیجنگ میں چین روس ایران اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہو گا ۔ بدھ کے ورزانہوں نے بتایا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو اس اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی شرکت کریں گے۔ Post Views: 1
غزہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 مارچ ۔2025 ) اسرائیلی آبادکاروں نے اسلحہ کے زور پر وادی اردن میں بدو برادری کی15سو بھیڑیں اٹھاکرلے گئے وادی اردن میں یہ حالیہ سب سے بڑے واقعات میں سے ایک ہے جس میں علاقے میں بدوﺅں پر حملہ کیا گیا اور انہیں ہراساں کیا گیا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق غزہ کی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے علاقے میں اس طرح کے حملوں میں اضافہ ہوا ہے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے زیر قبضہ مغربی کنارے کے شہر جیریکو کے شمال میں عین العوجا کے قریب ہونے والے واقعے کی شدت اس سے کہیں زیادہ ہے متاثرہ عرب بدوہانی زاید نے بتایا کہ یہ اب تک کا سب...
جعفر ایکسپریس حملہ،بھارت کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا بھی پروپیگنڈا مہم میں مصروف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بھارتی میڈیا کے ساتھ پی ٹی آئی سوشل میڈیا پر بھی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے۔بھارتی میڈیا حسب روایت جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق سفید جھوٹ اور بے بنیاد پروپیگنڈا پھیلانے میں مصروف ہے۔ بلوچستان میں حملے کے بعدپاکستان دشمن عناصر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاونٹس کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا پھیلانے میں بھارت کے ساتھ شامل ہو گئے ہیں۔دہشت گردی کے افسوس ناک واقعے کے بعد بھارتی میڈیا آپے سے باہر ہوگیا کیوں کہ بغیر تصدیق کے معلومات پھیلانا بھارتی میڈیا کا پرانا وتیرہ ہے...
جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں نے مذمت کی ہے اور دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمرایوب کا بیان: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان میں بی ایل اے نے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو یرغمال بنایا۔ ہم بی ایل اے کے اس حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ آج وقفہ سوالات مؤخر کرتے اور اس واقعے پر بات کرتے۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بلوچستان واقعہ انٹیلیجنس کی ناکامی ہے۔ بلوچستان پر بات ہورہی ہے اور حکومتی اراکین گپ شپ کررہے ہیں۔ پچاس سو دہشت گرد اکٹھے کیسے ہوتے ہیں؟ دہشتگردوں کو کس نے...
انڈین ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلٰی اور تلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے صدر چندرابابو نائیڈو نے لوگوں کو زیادہ بچے پیدا کرنے کی ترغیب دی ہے جبکہ وجیا نگرم سے پارٹی کے رکن اسمبلی کالیسیٹی اپالا نائیڈو نے تیسرا بچہ پیدا کرنے والی خواتین کو فی کس 50 ہزار انڈین روپے دینے کی پیشکش کی ہے اور جو خاتون لڑکے کو جنم دے گی اسے ایک گائے بھی دی جائے گی۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ اپنی تنخواہ سے یہ نقد انعام دیں گے۔ ان کی یہ پیشکش سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ٹی ڈی پی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے اس اعلان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا۔ ان کے مطابق خواتین نے...
اپنے بیان میں صوبائی امیر کاشف سعید شیخ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور حکمرانوں کی جانب سے ہر مسئلے کا حل طاقت کے استعمال سے کرنے کے نتیجے میں آج ملک شدید سیاسی، معاشی اور سیکورٹی مسائل کا شکار ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے، سول اور سیکورٹی اہلکاروں کو یرغمال بنانے سمیت درجنوں افراد کی ہلاکت کے واقعے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران ٹولہ، سیکورٹی ادارے عوام کو ”سب ٹھیک ہے“ کی خبریں سناتے رہے، لیکن بلوچستان اور کے پی دہشتگردی کی آگ میں جل رہے ہیں، معصوم اور بے گناہ لوگوں کو دہشتگردی کا نشانہ...
ویب ڈیسک : وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسپریس واقعے میں ملوث عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچانے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ نے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے سے متعلق بریفنگ دی ۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ حملہ ناقابلِ برداشت ہے، دہشتگردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، دہشتگرد ایک انچ پر بھی قابض نہیں رہ سکتے، دہشتگردانہ کارروائی کا مقصد پرتشدد ماحول کا تاثر قائم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کی کنفیوژن سے نکل کر دہشتگردی کے خلاف جنگ سے لڑنا ہوگا، دشمن عناصر بلوچستان کے امن کو تباہ نہیں کرسکتے انہیں...
راو دلشاحسین: وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنر مند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیس منٹ کا ٹارگٹ دے دیا, وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبارفنانس لون دینے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہنر مند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا، نجی اشتراک سے دوردراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ٹرانس جینڈر کے لئے سکل ڈویلپمنٹ کا پروگرام”پہچان“ جاری، 1600ٹرانس جینڈر کی ٹریننگ، ٹیکسٹائل، میک اپ اور بیگ سٹیج پروڈکشن ٹریننگ حاصل کرنے والے ٹرانس جینڈر کو 8ہزار روپے ماہانہ دیا جارہا ہے۔پنجاب میں پلگ اینڈ پلے کال سنٹرز کے قیام کی منظوری دی...
---فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کر لیے گئے۔کے پی کابینہ نے جوڈیشل آفیسرز ویلفیئر فنڈ کے قیام کے لیے ڈرافٹ بل کی منظوری دے دی، ریگی ماڈل ٹاؤن میں جوڈیشل اکیڈمی کے لیے درکار اراضی کا فنڈ بھی منظور کر لیا۔کے پی محتسب سیکریٹریٹ میں پوسٹوں کی تخلیق کے لیے پابندی میں نرمی اور ایبٹ آباد پبلک اسکول میں آڈیٹوریم بنانے کے لیے فنڈ کی منظوری دے دی گئی۔ خیبرپختونخوا کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاسوزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کا اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی کابینہ نے طالب علموں کے اسٹارٹ اپ ایوارڈ...
سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملٹری کورٹس کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ہم مرکزی فیصلے سے اتفاق بھی کرلیں تو اپنی رائے الگ سے دے سکتے ہیں،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ شروع میں سپریم کورٹ میں بنچ 9رکنی تشکیل دیا گیا تھا،بعد میں بنچ کم ہوتے ہوتے 5رکنی رہا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹس کیس پر سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ خواجہ صاحب! جواب الجواب مختصر ہوتے ہیں،عدالت نے کہاکہ جو پوائنٹس پہلے کور نہیں کر سکے اور مخالف وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے اس پر معاونت کریں،خواجہ...
— فائل فوٹو ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی ہیومن اسمگلنگ افتخار احمد خان نے پاکستان سے ملائشیا انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ایجنٹوں کے خلاف فوری کاروائی کا حکم جاری کیا ہے۔ افتخار احمد خان نے کراچی، لاہور، ملتان، گوجرانوالہ، فیصل آباد، حیدرآباد، اسلام آباد، پشاور، کوہاٹ اور کوئٹہ کے ڈائریکٹرز ایف آئی اے کو مراسلہ جاری کیا ہے۔ — جنگ فوٹو مراسلے میں پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 ٹریول ایجنٹوں کے خلاف فوری، سخت کارروائی کرنے اور تفصیلی رپورٹ 24 گھنٹے میں ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر پہنچانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے کے مطابق پاکستان سے کوالالمپور کے راستے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 84 انسانی اسمگلرز کی نشاندہی پاکستان ہائی کمیشن نے...
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ کی شدید مذمت کی ہے اور یرغمال بنائے گئے افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفان دوجارک کے مطابق گوتریس نے واضح کیا کہ شہریوں پر حملے ناقابل قبول ہیں اور عالمی برادری کو ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔ منگل کے روز بلوچستان میں مبینہ بلوچ مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کیا۔ یہ ٹرین کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی اور اس میں تقریباً...
سائبر کرائم، قتل اور جعلسازی میں ملوث 71 پاکستانیوں کو 13 ممالک سے بےدخل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ 15 پاکستانیوں کو بحرین، جنوبی افریقہ، یمن، سعودیہ، قبرص، آذربائیجان نے بےدخل کردیا۔ بیرون ملک سے بے دخل 2 پاکستانی کراچی پہنچنے پر انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: 8 ممالک سے درجنوں پاکستانی بے دخل، واپسی پر گرفتار دوسری طرف بحرین پہنچنے والے 5 پاکستانیوں کو امیگریشن نے انٹری سے انکار کرکے واپس بھیج دیا ہے۔ امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں غیر قانونی داخلے اور جعلسازی میں ملوث ایک پاکستانی کو بھی بےدخل کردیا گیا جبکہ عراق میں زائد المیعاد قیام اور غیرقانونی داخلے پر4 پاکستانی بے دخل کیے...
— فائل فوٹو محکمۂ داخلہ پنجاب نے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ سے آگاہی کے حوالے سے مراسلہ بھیج دیا۔اس مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ’گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ سے آگاہی بچوں کے نصاب میں شامل کی جائے، بچوں کو ذاتی حفاظت کے بارے میں تعلیم دینا وقت کی ضرورت ہے۔مراسلے کے مطابق ابتدائی کلاسز کے سلیبس میں گُڈ ٹچ بیڈ ٹچ کے بارے میں آگاہی کو شامل کیا جائے، درست تعلیم اور آگاہی کے بعد بچے نامناسب رویے کو پہچان کر رپورٹ کر سکتے ہیں، والدین اور اساتذہ بچوں کو بتائیں کہ گھر اور باہر نامناسب رویے کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔ اسکول میں بچیوں سے زیادتی، ملزم کینٹین میں طالبات کو زیادتی کا نشانہ...
سیکیورٹی فورسز کے بازیاب کروائے گئے 104 مسافروں کو لے کر مال بردار ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز نے جعفر ایکسپریس کے 104 مسافروں کو دہشت گردوں سے باحفاظت بازیاب کروایا۔ ذرائع کے مطابق بازیاب کروائے جانے والوں میں 58 مرد، 31 عورتیں اور 15 بچے شامل ہیں جبکہ آپریشن میں 16 دہشت گرد مارے جاچکے ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 17 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے، دہشت گرد اپنے بیرون ملک ہینڈلرز سے بذریعہ سیٹلائٹ فون رابطے میں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم دہشت گردوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا، دہشت گردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔ Post Views: 1
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ترکمانستان میں پاکستان کے سفیر احسن واگن کو لاس اینجلس ایئرپورٹ سے واپس بھجوانے کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور وزارت خارجہ نے اس واقعہ کے بارے میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار جو وزیر خارجہ بھی ہیں اور سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کو تمام متعلقہ تفصیلات سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی حکام کی اس معاملے کو امریکی حکام کے ساتھ اٹھانے کے بارے میں بھی پشرفت کا آغاز ہوگیا ہے تاکہ مکمل اور مصدقہ وجوہات کا علم ہونے پر سفارتی سطح پر اس معاملے کو حل کیا جاسکے۔ دریں اثناء وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس واقعہ کے حوالے...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کیویز سے مقابلے کیلئے نیوزی لینڈ روانہ ہوگئی۔ قومی کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ لاہور سے نیوزی لینڈ روانہ ہوا،ٹیم براستہ دبئی نیوزی لینڈ پہنچے گی۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 16 مارچ سے کرائسٹ چرچ میں شروع ہوگی۔ 16 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ: سلمان علی آغا (کپتان)، شاداب خان (نائب کپتان)، عباس آفریدی، عبدالصمد، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن نواز، عرفان خان نیازی، جہانداد خان، خوشدل شاہ، محمد علی، محمد حارث، عمیر بن یوسف، شاہین شاہ آفریدی، سفیان مقیم اور عثمان خان ہیں۔پاکستان ٹیم...
YORKSHIRE: دو روز قبل شمالی سمندر میں دو بحری جہازوں کے درمیان ہونے والے حادثے کے بعد کارگو شپ کے کپتان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پرتگالی پرچم بردار شپ "سولونگ" اور امریکی پرچم بردار آئل ٹینکر "اسٹینا امیکلیٹ" پیر کی صبح مشرقی یارکشائر کے ساحل کے قریب آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ ہمبر سائیڈ پولیس نے بتایا کہ کارگو شپ کے 59 سالہ کپتان کو سنگین غفلت کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ٹرانسپورٹ سیکرٹری ہیڈی ایلکزانڈر نے کہا کہ ابھی تک کارگو شپ سے دھواں اٹھ رہا ہے مگر دونوں جہازوں کے فی الحال ڈوبنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ جرمن کمپنی ایرنسٹ رس، جو سولونگ کی مالک ہے، نے برطانوی میڈیا کو تصدیق...