اسلام آباد:

امریکی سفارت خانہ نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملوں کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ امریکا بی ایل اے کو پہلے ہی عالمی دہشت گرد گروپ قرار دے چکا ہے۔

اپنے بیان میں امریکن سفارت خانے نے کہا ہے کہ ‎ہم جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے اور بلوچستان کے ضلع کچھی میں مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اس حملے کی ذمہ داری بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) نے قبول کی ہے جسے امریکا نے ایک عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے۔

امریکی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ہم متاثرین، ان کے اہل خانہ اور اس خوفناک واقعے سے متاثر ہونے والے تمام افراد سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، پاکستانی عوام کو تشدد اور خوف سے آزاد زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ امریکا پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا تاکہ وہ اپنے تمام شہریوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بناسکے، ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے والے تمام دہشتگرد جہنم واصل کردیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے، جبکہ کارروائی کے دوران ایف سی کے چار جوان شہید ہوئے۔ 

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر ایکسپریس کو روکا۔

جعفر ایکسپریس حملے کے 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے، طلال چوہدری

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس پر کل 70 سے 80 دہشتگردوں نے حملہ کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں نے ٹرین کے 21 مسافروں کو شہید کیا، دہشت گردوں نے 21 مسافروں کو سیکیورٹی فورسز کے آپریشن سے قبل شہید کیا۔


ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کل شام تک سو سے زائد مسافروں کو بازیاب کروایا گیا تھا، آج شام تک تمام مغوی مسافروں کو بازیاب کروایا گیا، مسافروں کی وجہ سے انتہائی احتیاط کے ساتھ کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ تاریخ میں لکھا جائے گا بلوچوں نے نہتوں کا قتل عام کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں نے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن میں آرمی، ایف سی، ایس ایس جی اور ایئر فورس نے حصہ لیا۔ دوران آپریشن ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز دہشتگردوں نے کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو ڈھاڈر کے مقام پر نشانہ بنایا اور مسافروں کو یرغمال بنالیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا، نیدرلینڈز، یورپی یونین کی جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت
  • جعفر ایکسپریس ٹرین دہشت گرد حملہ پر روسی سفارت خانے کی شدید مذمت
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے والے تمام دہشتگرد جہنم واصل کردیے، ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ایران کی جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت، دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کو تعاون کی پیشکش
  • جعفر ایکسپریس حملہ : اقوام متحدہ، چین اور امریکا کی مذمت
  • ٹرین حملے کی مذمت؛ چین کا پاکستان کیساتھ سیکیورٹی تعاون مزید مستحکم کرنے کا عزم
  • امریکا کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت، بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیدیا
  • بی ایل اے عالمی دہشتگرد گروپ، مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ ہیں،امریکہ
  • چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ڈھاڈر میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگرد حملے کی مذمت