اسلام آباد:

آسٹریلیا کے ہائی کمشنر برائے پاکستان نیل ہاکنز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نیل ہاکنز نے کہا کہ ہم بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملے اور اسے یرغمال بنائے جانے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

آسٹریلوی ہائی کمشنر نے کہا کہ ہماری ہمدردیاں متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ آسٹریلیا اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

مزید پڑھیں؛ جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد اور 4 جوان شہید، تمام 33 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرلیا جہاں فوج کے 4 جوانوں سمیت 21 مسافر شہید ہوئے جبکہ تمام 33 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا کہ دہشت گردوں نے 11 مارچ کو تقریباً ایک بجے کے قریب بولان کے علاقے اوسی پور میں ریلوے ٹریک دھماکے سے اڑا دیا اور جعفر ایکسپریس کو روکا، ریلوے حکام کے مطابق اس ٹرین میں 440 افراد سوار تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ آبادی سے دور دشوار گزار ہے، دہشت گردوں نے پہلے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پر

پڑھیں:

دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہیں، حنیف عباسی

فائل فوٹو۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے جعفر ایکسپریس حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیر ریلوے نے کہا دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ 

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی، ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کےلیے پوری قوم متحد ہے۔

یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک

حنیف عباسی نے کہا کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے بلوچستان سمیت پورے پاکستان کی ایک ایک انچ جگہ کی حفاظت کر رہے ہیں۔ 

وزیر ریلوے نے کہا کہ بلوچستان کے غیور عوام ایسے شر پسندوں کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں، سیکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس ملنے پر شکر گزار ہیں۔ 

انھوں نے کہا کہ دہشت گرد کیفر کردار تک پہنچیں گے، کسی مجرم کو چھوڑا نہیں جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • دہشتگردوں کا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، اقوام متحدہ کی سخت مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ آپریشن مکمل، 21 افراد شہید ہوئے، تمام دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر
  • دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہیں، حنیف عباسی
  • ڈاکٹر عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
  • سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
  • اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پرحملے کی شدید مذمت
  • دہشت گردوں کا بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر حملہ، اقوام متحدہ کی سخت مذمت
  • جعفر ایکسپریس حملہ، بلاول بھٹو سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ کی شدید مذمت
  • صدر اور وزیراعظم کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت