اسلام آباد: وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکےجعفر ایکسپریس پر گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی حاصل کی۔  وزیر اعظم محمدشہبازشریف نے سماجی میڈیا پر جعفر ایکسپریس کے حوالے سے پیغام کہاکہ  میری وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی جنہوں نے مجھے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے گھناؤنے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ پوری قوم اس گھناؤنے فعل سے شدید صدمے میں ہے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ ہے۔انہوں نے کہاکہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ میں شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحت یاب فرمائے۔انہوں نے کہاکہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

سٹی 42: وزیر اعلیٰ  بلوچستان نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کا عزم دہرایا 
 وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے، حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے،خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، دشمن سن لے! بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کر دیا جائے گا، ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، عوام خوفزدہ نہ ہوں، دشمنوں کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،سیکورٹی ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں، بچ کر کوئی نہیں جائے گا، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے،  آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا،  

ڈرگ ری ایکشن پر کارروائی ؛نرسز سراپا احتجاج

پوری قوم اپنی بہادر فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،  دہشت گردوں کی مکمل بیخ کنی کریں گے،  جعفر ایکسپریس پر حملہ قومی سلامتی پر حملہ ہے، بھرپور جواب دیا جائے گا،  بلوچستان میں دہشت گردوں کی کوئی جگہ نہیں، قومی یکجہتی سے دشمنوں کی جڑیں کاٹ کر رکھ دیں گے،

متعلقہ مضامین

  • سلمان اکرم راجا کا جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد حکومت اور تمام پارٹیوں کو ساتھ بیٹھنے کا مشورہ
  • جعفر ایکسپریس واقعہ پر بھارتی میڈیا، بی ایل اے اور پی ٹی آئی ایک زبان بول رہے تھے، عطا تارڑ
  • وزیراعظم کا وزیراعلیٰ بلوچستان رابطہ، ٹرین حملے کی صورت حال سے آگاہ
  • دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی مذمت کرتے ہیں، حنیف عباسی
  • بلوچستان: بولان پاس کے علاقہ میں دہشت گردوں کا جعفر ایکسپریس پر حملہ، درجنوں مسافر یرغمال بنا لئے، آپریشن
  • دہشتگرد بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،انجام تک پہنچائیں گے : وزیر اعظم
  • وزیراعلیٰ بلوچستان کا ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کرنے کا عزم
  • ریاست پر حملہ ناقابلِ برداشت، قاتلوں کو چن چن کر ماریں گے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
  • جعفر ایکسپریس پر حملہ دہشتگردی، ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان