سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کی جعفر ایکسپریس پر دہشتگردانہ حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرس کی جانب سے پاکستان میں مسافر ٹرین پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی گئی ہے۔سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ یرغمالی بنانے کے کسی بھی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ٹرین کے مسافر یرغمالی بنانے کی صورتِحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ یو این کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے مطالبہ کیا ہے کہ یرغمالیوں کو فوراً رہا کیا جائے۔ یاد رہے کہ کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر گزشتہ روز بولان میں دہشت گردوں کے حملے کے بعد سے اب تک سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: یرغمالی بنانے سیکریٹری جنرل کی مذمت
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملہ، بلاول بھٹو سمیت چاروں وزرائے اعلیٰ کی شدید مذمت
بازیاب مسافروں کو لے کر ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچی - فوٹو: اسکرین گریببولان میں جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت وزرائے اعلیٰ بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد پاکستان کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردوں کا معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ عمل ہے، بلوچستان حکومت کا فوری ایمرجنسی کا نفاذ موجودہ صورتحال سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کرے گا، ٹرین میں موجود مسافروں کے تحفظ کیلیے دعاگو ہوں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بولان پاس، ڈھاڈر کے مقام پر دہشتگردوں نے جعفر ایکسپریس پر حملہ کر کے معصوم شہریوں کو ٹارگٹ کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ بزدلانہ دہشت گردی ہے، حملہ آوروں کو عبرتناک انجام تک پہنچائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ خون بہانے والوں کو زمین پر جگہ نہیں ملے گی، دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیا جائے گا، بلوچستان میں ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کو نیست و نابود کردیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جعفر ایکسپریس کے نہتے مسافروں پر حملہ کرنے والے انسانیت سے عاری ہیں، دل کی گہرائیوں سے ہر مسافر کی خیریت کےلیے دعاگو ہوں۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور دہشت گردوں کی طرف سے مسافروں کو یرغمال بنانے پر تشویش کا اظہار کیا۔
سیکیورٹی فورسز کے بازیاب کرائے گئے 104 مسافر وں کو لے کر مال ٹرین مچھ ریلوے اسٹیشن پہنچ گئی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ بےگناہ مسافروں کو نشانہ بنانا اور ان کی جانوں کو خطرے میں ڈالنا بزدلانا فعل ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے واقعے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے مسافروں کی بحفاظت واپسی کے لیے دعا گو ہیں، دہشتگرد انسانیت کے کھلے دشمن ہیں۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جعفر ایکسپریس پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم اور بےگناہ لوگوں کو شہید کرنا انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ثابت قدم رہے گی۔