وزیراعظم کی آج کوئٹہ آمد، جعفر ایکسپریس حملے بارے بریفنگ دی جائے گی
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچیں گے۔
وزیراعظم امن و امان کی صورتحال پر اجلاس کی صدارت کریں گے، جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے پر بریفنگ دی جائے گی، دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے اہم فیصلے بھی کئے جائیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے رابطہ کیا، وزیراعلیٰ نے دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا، وزیراعظم نے شہدا کے خاندانوں سے اظہار افسوس کیا اور کہا پوری قوم اس بزدلانہ حملے اور معصوم جانوں کے ضیاع پر صدمے میں ہے۔
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین بھی ان لائن فراڈ کا نشانہ بن گئی
محمد شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ اس قسم کے بزدلانہ حملے پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے، درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف کوئٹہ روانہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہو گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزراء اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی کوئٹہ گئے ہیں۔
دہشتگردوں نے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے، ڈی جی آئی ایس پی آر
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کوئٹہ میں امن و امان کی صورتِ حال پر اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزیرِ اعظم کو جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے اور ریسکیو آپریشن سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں بلوچستان میں قیامِ امن اور دہشت گردوں سے نمٹنے کے لیے اہم فیصلے بھی کیے جائیں گے۔