ایران کے جوہری معاملے پر چین روس ایران اجلاس ،بیجنگ میں ہو گا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر بیجنگ میں چین روس ایران اجلاس جمعہ کے روز منعقد ہو گا ۔
بدھ کے ورزانہوں نے بتایا کہ چین کے نائب وزیر خارجہ ما ژاؤ شو اس اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی شرکت کریں گے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
دفتر خارجہ نے پاکستانی سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کردی
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہےکہ سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے، وزارت خارجہ اس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
لاس اینجلس ایئرپورٹ پر سینئر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخل ہونے سے روک دیا گیا تھا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے اس معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ نے اس واقعے کی تحقیقات کی ہے جس سے یہ معلوم ہوا کہ پاکستانی سفارتکار نجی دورے پر امریکا جارہے تھے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دفتر خارجہ کی جانب سے اس معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں اور معاملے کی مکمل جانچ پڑتال کی جارہی ہے لہٰذا قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے۔
سفارتکار ماضی میں امریکا تعیناتی کے دوران مبینہ طور پر امریکا میں انتظامی بدعنوانی میں ملوث رہے تھے، ان شکایات کی بنیاد پر پاکستانی سفارتکار کو امریکا میں داخلے سے روکا گیا۔