جعفر ایکسپریس پر حملے کرنیوالے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا :ڈی جی آئی ایس پی آر
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کرنے اور مسافروں کو یرغمال بنانے والے تمام دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کا کہنا تھا کہ بولان میں 11 مارچ کو دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنایا، دہشتگردوں نے ریلوے ٹریک کو نشانہ بنا کر جعفر ایکسپریس کو روکا۔ تمام 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، کلیئرنس آپریشن کے دوران کسی مسافر کو نقصان نہیں پہنچا۔ سیکیورٹی فورسز کے نشانہ بازوں نے خودکش بمباروں کو ہلاک کیا۔
ناشتے میں 50 گرام اخروٹ کھانے سے کیا فائدہ ہوتا ہے؟ نوجوانوں پر ہونے والی نئی تحقیق میں دلچسپ انکشاف
"جنگ " کے مطابق ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں نے یرغمالیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا، دہشتگرد افغانستان میں اپنے سہولت کاروں سے رابطے میں تھے۔ دوران آپریشن ایف سی کے 4 جوان شہید ہوئے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
جعفر ایکسپریس حملہ،سیکیورٹی فورسز نے 13دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا ،متعدد زخمی،دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیم
لاہور ( طیبہ بخاری سے )کوئٹہ سے پشاور جانے والے جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں نے حملہ کرکے مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا ۔ جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے کلیئرنس آپریشن شروع کردیاتھا ۔ کچھ دیر قبل 80 یرغمال مسافروں کو سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں سے رہا کروا لیا تھا ۔ اب تازہ ترین اطلاعات کے مطابق جعفر ایکسپریس حملہ میں 13 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے باعث دہشت گرد چھوٹی ٹولیوں میں تقسیمہو چکے ہیں جبکہ سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
”سی ایم ایجوکیشن کارڈ“جاری کرنے کا اعلان، ہر سال 2 ملین بچوں کی انرولمنٹ کا ہدف, تعلیم کی کوالٹی بہتر بنانے پر انویسٹمنٹ کررہے ہیں : مریم نواز
سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ زخمی مسافروں کو قریبی ہسپتال میں منتقل کر دیا گیاہے اورسیکیورٹی فورسز کی اضافی نفری علاقے میں آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
مزید :