Daily Mumtaz:
2025-03-13@10:02:14 GMT

وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے

اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT

وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے

جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے وزیر اعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے جیسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں، آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔

علاو ہ ازیں صدر مملکت نے بولان آپریشن مکمل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش جبکہ 21 شہریوں اور 4 ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، وزیراعظم

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، جعفر ایکسپریس شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جعفر ایکسپریس کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ٹیلی فون پر بات ہوئی، انہوں نے نے جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے جعفر ایکسپریس حملہ: سیکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کے خلاف آپریشن آخری مراحل میں داخل جعفر ایکسپریس حملے کے 150 سے زائد لوگوں کو بازیاب کروالیا گیا ہے، طلال چوہدری جعفر ایکسپریس حملہ:دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری، 190 یرغمالی رہا، 30 دہشتگرد ہلاک

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران درجنوں دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم اس گھناؤنے فعل اور معصوم جانوں کے ضیاع پر غمزدہ اور صدمے میں ہے۔ شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔ 

وزیراعظم نے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ شہدا کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور زخمیوں کو جلد صحتیاب فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • چینی وزیراعظم لی کیانگ آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے
  • سانحہ جعفر ایکسپریس:وزیراعظم شہبازشریف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے۔
  • وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ازبکستان کے سفیر کی ملاقات
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ وزیراعظم، آرمی چیف آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف آج بلوچستان کا دورہ اور امن وامان کے جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گے
  •  وزیر اعظم شہباز شریف نے جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر کو ملاقات کیلئے بلالیا
  • وزیراعظم کل ایک روزہ دورے پر کوئٹہ جائیں گے
  • بزدلانہ کارروائیاں پاکستان کے امن کے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتیں، وزیراعظم
  •  وزیر اعظم کاوزیراعلیٰ بلوچستان کو ٹیلی فون،جعفر ایکسپریس حملےکے حوالے سے صورتحال معلوم کی