دہشت گردی افسوسناک، دشمنوں کا ناپاک گٹھ جوڑ سمجھ چکے، قوم فوج کیساتھ ہے: سیاسی رہنما
اشاعت کی تاریخ: 13th, March 2025 GMT
لاہور؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبر نگار+ خبر نگار خصوصی+ نامہ نگار+ خصوصی نامہ نگار) سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا 'ایکس' پر بیان، جعفر ایکسپریس پر حملے اور سینکڑوں مسافروں کے اغوا کی مذمت کے بجائے عمران خان کا اپنا بچا کھچا وزن دہشت گردوں کے پلڑے میں ڈال دینا، نہایت ہی افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا تحریک انصاف نے اپنا بدصورت سیاسی چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔ جب دشمن نے معصوم پاکستانی شہریوں کو نشانہ بنایا تو پی ٹی آئی نے فوج پر الزام لگانا شروع کر دیا۔ انہوں نے کہاکہ قوم دشمنوں کے ناپاک گٹھ جوڑ کو سمجھ چکی ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا دشمن قوتیں بلوچستان میں دہشتگردی کے ذریعے ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہی ہیں۔ وزیر مملکت داخلہ سینیٹر طلال چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کا جعفر ایکسپریس حملے کے بعد فوج پر الزام تراشی کا عمل شرمناک اور ناقابل قبول ہے دشمن کے حملے پر خاموشی اور سپاہیوں کے خلاف پروپیگنڈا، یہ سیاست نہیں مادر وطن پر جان دینے والوں کے خلاف کھلی جنگ ہے ۔ڈپٹی چیئرمین سینٹ سیدال خان نے حملے کے خلاف بہادری سے لڑنے والی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیا ہے سیدال خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ شدید تشویش ہے تمام صوبوں اور طبقات کے نمائندوں کو بیٹھا کر ان کے تحفظات سنے جائیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما وسطی پنجاب کے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی نے کہا کہ اس طرح کی کارروائیاں کرنیوالے کسی رعایت کے مستحق نہیں،انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز سے کندھا ملا کے کھڑی ہے۔ رکن قومی اسمبلی علی قاسم گیلانی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا،قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کی پارلیمانی لیڈر زرتاج گل نے کہا ہے کہ دہشتگردی ہو رہی ہے جعفر ایکسپریس کا جو معاملہ ہوا ہے سب کے سامنے ہے کہ حالات خراب ہیں ہم ہمیشہ کہتے ہیں کہ ہم اپنی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں ۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا دہشت گردی کی وجوہات تلاش کرنے کیلئے سیاسی جماعتوں کو بٹھا کر غور کیا جائے ، بلوچوں، پشتونوں کے کیا مسائل ہیں، سندھی، مہاجر اور پنجابی کیا چاہتے ہیں؟ جماعت اسلامی ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے۔ حافظ نعیم الرحمن نے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، بلوچستان کے حالات پر تشویش کا اظہار، دہشت گردی واقعہ کی مذمت کی ہے۔ محرومیاں دور کرنا ہوں گی۔ اختر مینگل نے کہا کہ حکومت سے بڑے لمبے عرصے سے بلوچستان پر توجہ دینے کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، حکومت نے ہماری گزارشات کو سنجیدگی سے نہیں لیا۔ سراج الحق نے کہا ٹرین حملہ دل دہلا دینے والا واقعہ ہے، وقت آگیا کہ اس ملک کو بچانے کے لیے سیاسی جماعتوں، تمام سٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھنا ہو گاوزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا دہشت گردی بزدلانہ فعل ہے، جعفر ایکسپریس حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ملک دشمن عناصر کو شکست دینے کے لیے پوری قوم متحد ہے ۔ سکیورٹی اداروں اور حکومت بلوچستان کے بھرپور تعاون اور فوری رسپانس پر شکر گزار ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس نے کہا کہ کے خلاف
پڑھیں:
بلوچستان میں ٹرین دہشتگرد حملے میں ’را‘ ملوث ہے: رہنما سکھ فارجسٹس گرپتونت سنگھ پنوں
امریکا میں سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس نے بلوچستان میں ٹرین حملے سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔
سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ٹرین دہشت گرد حملےمیں ’را‘ ملوث ہے، عالمی ادارے بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول اور ’را‘ کےخلاف کارروائی کریں۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت خفیہ جنگی حکمتِ عملی کے بلیو پرنٹ پر عمل کر رہا ہے، مودی کا بھارت صرف علاقائی خطرہ نہیں، یہ ایک مکمل دہشت گرد حکومت ہے، مودی حکومت پُرتشدد بین الاقوامی جبر میں مصروف ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلوچستان ٹرین حملہ بھارت کے جارحانہ دفاعی نظریے کا ثبوت ہے، بھارت خفیہ دہشت گرد کارروائیوں سے پڑوسی ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، بھارت بیرونِ ملک مخالفین کے قتل، انتہا پسندی اور سرحد پار دہشت گردی میں ملوث ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ مودی نے بھارت کو ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کا عالمی مرکز بنا دیا ہے، ’را‘ کی بے قابو کارروائیاں جنوبی ایشیاء کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور ریاستی تشدد کی خطرناک عالمی مثال قائم کر رہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ بھارت کے انٹیلی جنس آپریٹس پر سفارتی اور سیکیورٹی پابندیاں لگائی جائیں، دنیا اب بھارت کی خفیہ دہشت گرد کارروائیوں پر آنکھیں بند نہیں کر سکتی۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کا احتساب نہ کیا گیا توان کا اگلا حملہ اور بھی زیادہ معصوم جانیں لے گا۔
Post Views: 1