کیا ایکس سروس سائبر حملے کے سبب متاثر ہوئی؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو ایک بڑی بندش کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے پاکستان اور دنیا بھر میں صارفین پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر ہوگئے۔ کمپنی مالک ایلون مسک کے دعوے کے برعکس معلوم ہوا ہے کہ یہ مسئلہ کسی سائبر حملے کا نتیجہ نہیں۔
پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بج کر 45 منٹ پر ایکس کی سروس متاثر ہونے کی اطلاع آئی تھی جس کے باعث صارفین کو پوسٹس، ٹائم لائنز اور پروفائلز لوڈ کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک نے پاکستان میں ’اسٹار لنک‘ انٹرنیٹ سروس کی لانچنگ میں حائل رکاؤٹ کی نشاندہی کردی
یہ تعطل اس وقت سامنے آیا جب مسک نے اس ڈاؤن ٹائم کو بڑے پیمانے پر سائبر حملے سے منسوب کیا جس میں مبینہ طور پر ایک بڑے مربوط گروپ یا کسی قومی ریاست نے ملوث ہونے کا دعویٰ کیا اور بعد میں کہا گیا کہ آئی پی ایڈریس یوکرین کے علاقے سے آئے تھے۔
تاہم سائبر سیکیورٹی کے ماہرین نے اس بیانیے کو رد کردیا ہے۔ وائرڈ کی ایک تفصیلی رپورٹ میں متعدد محققین کا حوالہ دیا گیا ہے جن کا کہنا ہے کہ یوکرین کو اس حملے سے جوڑنے کا کوئی واضح ثبوت نہیں ہے۔
مزید پڑھیے: ٹوئٹر کی بندش سے پاکستان کو معاشی طور پر کیا نقصانات ہوئے؟
سیکیورٹی پیشہ ور افراد نے انکشاف کیا کہ یہ مسئلہ ایکس کے بنیادی ڈھانچے کی کمزوریوں کی وجہ سے پیدا ہوسکتا ہے۔ رپورٹس سے پتا چلتا ہے کہ ایکس کے اصل سرورز کو غیر محفوظ چھوڑ دیا گیا تھا جس سے حملہ آوروں کو براہ راست نشانہ بنانے کا موقع مل گیا۔
اس کے بعد سے کمپنی نے ان سرورز کو محفوظ کر لیا ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مسک نے پلیٹ فارم کی ناکامیوں کے لیے پراسرار سائبر حملوں کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔
مزید پڑھیں: ایکس کی سروس عالمی سطح پر ڈاؤن ہونے سے صارفین کو مشکلات
گزشتہ سال ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ لائیو اسٹریمنگ میں ناکامی کے واقعے میں انہوں نے بھی اسی طرح کے دعوے کیے تھے لیکن بعد میں حقائق کی چھان بین کرنے والوں نے ان دعووں کو مسترد کر دیا تھا۔
اگرچہ ایکس نے ابھی تک باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی ہے لیکن اب تک کے شواہد سے پتا چلتا ہے کہ کوئی غیر ملکی حریف نہیں بلکہ تکنیکی غلطیاں اس بندش کا سبب تھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایکس ایکس پر حملہ ایکس پر سائبر حملہ ایکس سروس متاثر ایلون مسک ٹوئٹر.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایکس ایکس پر حملہ ایکس پر سائبر حملہ ایکس سروس متاثر ایلون مسک ٹوئٹر
پڑھیں:
ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی کا کوئی کیس نہیں لگا، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ آج بانی سے ملاقات ہوئی ہے، ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔
راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم نے پچھلے ہفتے ان کو جو کتابیں بھیجی تھیں وہ پہنچ گئیں۔ بانی کتابوں، بچوں سے بات اور سیاسی لوگوں سے ملنے کا ہمیشہ کہتے ہیں، لیکن یہ سب کچھ اڈیالہ جیل کے ایک صاحب نہیں ہونے دیتے، آج بانی پی ٹی آئی کے اصل وکلاء کو اندر نہیں جانے دیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ القادر کیس کے فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ گئے ہیں، ہائیکورٹ میں جب سے تبدیلی ہوئی بانی پی ٹی آئی کا کوئی کیس نہیں لگا۔
انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں جب تک ملک میں رول آف لاء نہیں ہو گا ملک آگے نہیں بڑھے گا، سب سے زیادہ امن ملک میں بانی پی ٹی آئی کے دور میں قائم ہوا تھا۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی کی پاکستان کو اشد ضرورت ہے وہ باہر آئیں اور ملک سنبھالیں، ملک میں اس وقت دہشت گردی بڑھ رہی ہے، بانی کہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے قانون کی بالادستی اور امن ضروری ہے۔
انھوں نے کہا کہ جب ایم این ایز اور ایم پی ایز اڈیالہ کے باہر آئیں گے ہم بھی آئیں گے، ہم چاہتے ہیں وہ لوگ بانی سے ملاقات کےلیے جائیں جن کا ان سے کام بھی ہو۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہمارے بھائی کو ریلیف ملنا چاہیے، بانی پی ٹی آئی نے لیگل امور پر سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدرکی ذمہ داری لگا دی ہے۔