امریکا کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت، بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیدیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
امریکا کی جعفر ایکسپریس ٹرین پر حملے کی مذمت، بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی سفارت خانے نے بلوچستان میں ہونے والے جعفر ایکسپریس ٹرین پرحملے کی مذمت کرتے ہوئے بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قراردے دیا۔
امریکی سفارت خانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو یرغمال بنانے کی شدید مذمت کرتے ہیں، سفارت خانے نے اپنے بیان میں بی ایل اے کو عالمی دہشت گرد گروپ قرار دیا۔امریکی سفارت خانہ نے مذمتی بیان میں کہا کہ ہم متاثرین سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، امریکہ پاکستان کا مضبوط شراکت دار رہے گا۔امریکی سفارت خانہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم اس مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
دوسری طرف چین نے بھی بلوچستان میں جعفر ایکسپریس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جعفرایکسپریس پرحملہ کرنے والے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے، تمام یرغمالیوں کو بازیاب کرا لیا گیا۔سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ کچھ شہید مسافروں کی تعداد کا تعین کیا جا رہا ہے، آپریشن انتہائی احتیاط اور مہارت سے کیا گیا، مسافروں کوانسانی شیلڈ کے طورپراستعمال کیا جا رہا تھا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس امریکی سفارت کی مذمت
پڑھیں:
ڈاکٹر عشرت العباد کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت
ایک بیان میں سابق گورنر سندھ نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور آگ میں جھونکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے جہنم رسید ہوں گے، بلوچستان کے محب وطن عوام ان ملک دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ہر اول دستہ بنیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے بلوچستان کے ضلع بولان میں مسافر ٹرین جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن دشمن عناصر اپنے عزائم کو پورا کرنے کے لئے ہر حد پھلانگ رہے ہیں، سیکورٹی ایجنسیوں کی وجہ سے انکے عزئم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، وقت آگیا ہے کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور دیگر ملک دشمنوں کے آلہ کار کبھی اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوں گے۔
ڈاکٹر عشرت العباد نے سیکورٹی اداروں نے یرغمال بنائے گئے مسافروں کو آزاد کرانے اور مسلسل آپریشن کرکے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے کی کوششوں پر خراج تحسین پیش کیا جبکہ دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے کے لئے دعائے مغفرت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو بدامنی اور آگ میں جھونکنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی، پاکستان کی سلامتی کے لئے خطرہ بننے والے جہنم رسید ہوں گے، بلوچستان کے محب وطن عوام ان ملک دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ ملکر ہر اول دستہ بنیں گے۔