فوٹو فائل

کراچی کے علاقے گلشن حدید میں پیپلز بس سروس کے ڈرائیور اور عملے سے مبینہ طور پر لاکھوں روپے لوٹ لیے گئے۔

 گلشن حدید اسٹاپ پر پیپلز بس کے عملے کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لیے گیے، پیپلز بس سروس کے ڈرائیور شیر جان نے اپنے بیان میں کہا کہ گلشن حدید اسٹاپ پر بس کے باہر 3 لوگ بیٹھے تھے، 6 افراد گاڑی پر آئے، 2 گاڑی میں ہی بیٹھے تھے جبکہ 4  لوگ اتر کر آئے۔

جن میں سے ایک نے ماسک لگایا ہوا تھا، اسلحہ کے زور پر ہمیں بس میں لے گئے جہاں منشی اور کیشیئر بیٹھے تھے۔

شیر جان نے دعویٰ کیا کہ ملزمان تقریباً ساڑھے 11 لاکھ روپے بندوق کی نوک پر لیکر گئے، ملزمان نے اسلحے کے زور پر سیکیورٹی گارڈ سے اسلحہ، موبائل فون بھی چھینے۔

ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر رہے ہیں، واقعے کی رپورٹ درج کر کے ملزمان کو تلاش کیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: پیپلز بس

پڑھیں:

پوڈکاسٹر کا انکشاف: ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا

پاکستان کے ایک معروف پوڈکاسٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ صفِ اول کی اداکارہ ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے بھاری معاوضے کا مطالبہ کیا تھا حالیہ دنوں ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران پوڈکاسٹر نے انکشاف کیا کہ انہوں نے ہانیہ عامر کو اپنے پوڈکاسٹ میں مدعو کیا تھا لیکن اداکارہ نے شرکت کے لیے 2 ملین یعنی 20 لاکھ روپے فیس کا مطالبہ کیا انہوں نے مزید کہا کہ وہ اب تک 400 سے 500 پوڈکاسٹ کر چکے ہیں، لیکن آج تک کسی بھی فنکار کو انٹرویو کے بدلے معاوضہ ادا نہیں کیا ان کا مؤقف تھا کہ انڈسٹری کے تمام فنکار برابر ہیں اور کسی کے لیے خاص معاوضہ دینا مناسب نہیں یہ بھی حقیقت ہے کہ ہانیہ عامر نہ صرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی خاصی مقبول ہیں وہ عام طور پر انٹرویوز میں کم نظر آتی ہیں اور زیادہ تر ان کا رجحان کمرشلز ماڈلنگ اور ڈراموں کی جانب ہوتا ہے

متعلقہ مضامین

  • کراچی: ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری زخمی
  • کراچی: کورولا کار گینگ سرگرم، پیپلزبس کو یرغمال بنا کر 11 لاکھ روپے لوٹ لیا
  • کورنگی: نامعلوم افراد دکان سے 6 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے
  • 12 ارب کی عدم ادائیگی، پنجاب کے اسپتالوں میں ادویات و آلات کے بحران کا خطرہ
  • عوام کیلئےپریشان کن خبر ، ہسپتالوں میں ادویات و آلات کے بحران کا خطرہ پیدا ہوگیا
  • کراچی: پولیس وردی میں اغواء و گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ پکڑا گیا
  • پوڈکاسٹر کا انکشاف: ہانیہ عامر نے انٹرویو کے لیے 20 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا
  • اسلام آباد میں خواتین کیساتھ ڈکیتی کی ویڈیو، 10 تولہ زیورات اور 20 لاکھ نقدی چھین لی
  • دوحہ جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے ڈیڑھ لاکھ نشہ آور گولیاں برآمد