2025-04-15@06:05:31 GMT
تلاش کی گنتی: 170
«نیپرا کے»:

لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صارف کی درخواست مسترد، نیپرا ممبر کا فیصلے کیخلاف اختلافی نوٹ
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھاڑی (نیپرا) نے لاکھوں روپے ریویو فیس ادا نہ کرنے پر کراچی کے صنعتی صارف کی درخواست مسترد کر دی۔کراچی کے صنعتی صارف نے کے الیکٹرک کے جنریشن ٹیرف کے خلاف نیپرا میں ازسرنو جائزہ لینے کی درخواست دی، نیپرا نے اپنے فیصلے میں درخواست مسترد کر دی۔نیپرا نے 22 اکتوبر 2024 کو کےالیکٹرک کے جنریشن ٹیرف پر فیصلہ جاری کیا تھا، جس کے خلاف صنعتی صارف نے 24 نومبر 2024 کو ریویو درخواست دائر کی تھی۔نیپرا کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست دہندہ کےالیکٹرک جنریشن ٹیرف معاملے میں پارٹی نہیں ہے، درخواست دہندہ نے 9 لاکھ 34 ہزار 722 روپے فیس بھی جمع نہیں کرائی تاہم صارف نے درخواست کے ساتھ عام صارف...
عدالت نے خلیل الرحمان کو ہنی ٹریپ کرکے تاوان مانگنے والے ملزمان کو سزائیں سنا دیں WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے معروف پاکستانی ڈرامہ نگار اور مصنف خلیل الرحمان قمر کو کوہنی ٹریپ کرنے اور اغوا برائے تاوان کے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے تین ملزمان کو سات، سات سال قید کی سزا سنا دی۔تفصیلات کے مطابق عدالت کے جج ارشد جاوید نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ مجرمان آمنہ عروج، ممنون حیدر اور زیشان تاوان مانگنے کے جرم میں سزا کے مستحق پائے گئے ہیں۔ عدالت نے تینوں کو سات، سات سال قید کی سزا سنائی، جبکہ مقدمے میں شامل دیگر ملزمان کو ناکافی شواہد...
نیٹ فلکس کی نئی تھرلر فلم جیول تھیف، دی ہیسٹ بیگنز کا پہلا گانا ’جادو‘ ریلیز ہوتے ہی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ گانے میں سیف علی خان، جے دیپ اہلاوت اور نکیتا دتہ کی شاندار پرفارمنس نے اسٹیج کو روشن کر دیا، لیکن جس چیز نے سب کو چونکا دیا وہ تھا جے دیپ اہلاوت کا شاندار رقص۔ عام طور پر سنجیدہ کرداروں میں نظر آنے والے جے دیپ اہلاوت نے اس بار اپنے منفرد ڈانس اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ گانے کے ایک کلپ میں انہیں بےحد اعتماد اور زبردست ہم آہنگی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا، اور کئی مواقع پر وہ سیف اور نکیتا کو بھی پیچھے چھوڑتے نظر آئے۔...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اپریل2025ء)لاہور ہائیکورٹ میں موٹروے گینگ ریپ کیس میں دو مجرمان کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کل( پیر) کے روز ہو گی ۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورجسٹس طارق سلیم شیخ پرمشتمل دو رکنی بنچ سزائے موت کے قیدیوں عابد ملہی اور شفقت بگا کی سزا کے خلاف اپیلیں پر سماعت کرے گا۔(جاری ہے) تھانہ گجر پورہ میں9 ستمبر2020 کو وقوعہ کا مقدمہ درج کیا گیا، مجرمان کے خلاف زیر دفعہ365 اے،392، 7 اے ٹی اے، زیردفعہ427 سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا، انسدادِ دہشتگردی کورٹ نمبر ون نے دونوں مجرمان کو20 مارچ 2021 کو زیادتی کے جرم میں سزائے موت کا حکم...
سانتو ڈومنگو: ڈومینیکن ریپبلک کے دارالحکومت میں واقع مشہور نائٹ کلب جیٹ سیٹ میں چھت گرنے سے کم از کم 221 افراد جاں بحق ہو گئے، یہ حادثہ ملک کی حالیہ تاریخ کا بدترین المیہ قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ افسوسناک واقعہ منگل کی صبح پیش آیا جب کلب میں سینکڑوں افراد موجود تھے۔ معروف مرینگے گلوکار روبی پیریز اس وقت اسٹیج پر پرفارم کر رہے تھے جب اچانک چھت گر گئی، وہ بھی اس حادثے میں جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ٹیم کے سربراہ خوان مانوئل مینڈیز نے میڈیا کو بتایا کہ اب تک 189 افراد کو زندہ نکالا گیا ہے جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ امدادی کارروائیاں دو دن تک جاری رہیں جن...
ملک بھر کے لیے پیٹرولیم لیوی کی مد بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مزید 11 آئی پی پیز ٹیرف میں کمی پر تیار، کیا بجلی کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے؟ نیپرا نے بجلی ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ سستی کرنےکی حکومتی درخواست منظور کرلی ہے۔ اتھارٹی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر 4 اپریل کو سماعت کی تھی۔ نیپرا نے بجلی سستی کرنےکا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔ مزید پڑھیے: وزیراعظم کا قوم سے خطاب آج، شہباز شریف بجلی کی قیمت کتنی کم کریں گے؟ نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے ہوگا۔ نیپرا کا کہنا ہےکہ بجلی کی قیمت میں کمی...
اسلام آباد:کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک اور ریلیف کی منظوری دے دی گئی۔نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دے دی ہے. جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔حکومت کی جانب سے ٹیرف ڈیفرینشل سبسڈی بڑھانے کے لیے نیپرا سے درخواست کی گئی تھی .جس پر نیپرا نے 4 اپریل کو سماعت کی تھی ۔بجلی کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا اطلاق اپریل سے جون تک 3 ماہ کے لیے ہوگا ۔ سرکاری ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین بھی اس ریلیف سے مستفید ہوں گے۔نوٹی فکیشن کے مطابق لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کو سبسڈی دی جائے گی۔
وفاقی حکومت کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کرلیا ہے۔نیپرا میں جمع کرائی گئی درخواست انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) اور سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی مشترکہ ہے. جس میں بجلی ٹیرف میں کمی کے لیے درخواست دی گئی ہے۔درخواست گزاروں میں بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس شامل ہیں جن میں چنیوٹ پاور، جے ڈی ڈبلیو ملز یونٹ ٹو، یونٹ تھری، المعیز انڈسٹریز، چنار انرجی، تھل انڈسٹریز، حمزہ شوگر ملز، آر وائی کے ملز اور شاہ تاج شوگر ملز شامل ہیں۔اس کے علاوہ 2002 کی پاور پالیسی کے تحت قائم ہونے والے دو آئی پی پیز، اٹک جین اور فاؤنڈیشن پاور کمپنی نے بھی...
نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف” غلط نسخے کے تحت غلط دوا لینا” ہے،چین بیجنگ :ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن نے جنیوا میں اشیاء کی تجارت سے متعلق کونسل کا پہلا سالانہ اجلاس منعقد کیا۔ چین نے امریکہ کی جانب سے اٹھائے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف” کے اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ امریکہ ڈبلیو ٹی او کے قوانین پر سختی سے عمل کرے اور عالمی معیشت اور کثیر الجہتی تجارتی نظام پر منفی اثرات سے گریز کرے۔ چینی فریق نے کہا کہ نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “غلط نسخے کے تحت غلط دوا لینے” کے مترادف ہے، جس سے نہ صرف تجارتی عدم توازن کا مسئلہ حل نہیں ہو پائے گا بلکہ خود امریکہ کو...
---فائل فوٹو مہنگی آئی پی پیز سے بجلی کے ٹیرف میں کمی سے متعلق ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے۔وفاقی حکومت کے ساتھ نظرِ ثانی معاہدوں کے بعد مزید 11 آئی پی پیز نے نیپرا سے رجوع کر لیا۔ٹیرف میں کمی کے لیے آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے نیپرا میں مشترکہ درخواست دائر کر دی۔درخواست بیگاس پر چلنے والے 9 پاور پلانٹس کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے، درخواست 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے 2 آئی پی پیز نے بھی دائر کی۔ کے الیکٹرک کی نیپرا سے بجلی سستی کرنے کی درخواستکراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری2025ء کی ماہانہ...
اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور خواجہ سراؤں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو...
اسلام آباد: وفاقی پولیس کے جوان خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے لگے۔ وفاقی پولیس کے جوان بھی ہنی ٹریپ کے دھندے میں ملوث نکلے۔ خواتین اور ہیجڑوں کے ذریعے شہریوں کو پھنسانے اور پیسے لینے میں ملوث ڈولفن اسکواڈ کے 2 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا۔ دونوں اہلکاروں نے رابعہ نور نامی لڑکی کو ہنی ٹریپ کے لیے ہائر کیا۔ ملزمان رابعہ نورنامی خاتون کے ذریعے ہنی ٹریپ کر کے شہریوں سے موبائل اور نقدی چھین لیتے تھے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس کے مطابق ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار راجہ جمشید اور رفیق خاتون سے رابطے میں نکلے، جس کے بعد تھانہ شالیمار پولیس نے خاتون کو بھی گرفتار کر لیا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے کے الیکٹرک نے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی۔ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ماہ فروری کے لیے جمع کروائی گئی ہے۔ درخواست کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی سے کراچی کے صارفین کو 6 ارب 66 کروڑ روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 16 اپریل کو سماعت کرے گا۔ پی آئی اے 21 سال کے بعد نفع بخش ادارہ بن گئی، وزیر دفاع
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک (KE) کے واجب الادا واجبات اب حیران کن حد تک 76 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ کمپنی نے ایک بار پھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے اضافی 8.131 ارب روپے کے نقصانات کی منظوری کی درخواست کی ہے، جو یا تو وفاقی حکومت پر یا پہلے سے مشکلات کا شکار بجلی صارفین پر بوجھ ڈالاجائےگا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ تازہ مطالبہ اپنی پچھلی 67.902 ارب روپے کی ناقابلِ وصول بلنگ کی مد میں کیا ہے جو کہ ملٹی ایئر ٹیرف (MYT) مدت 2017 سے 2023 کے لیے تھے۔نیپرا نے اس سے قبل دسمبر 2024 میں کے الیکٹرک کی 67.9 ارب...
ویب ڈیسک: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 6 روپے 62 پیسے سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے فروری کے فیول چارجز کی مد میں درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں دائر کر دی، نیپرا اتھارٹی 16 اپریل کو کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت کرے گی۔ جولائی 2023 تا فروری 2025 کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ کی منظوری کے لیے بھی درخواست نیپرا کو دی گئی ہے۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں کے الیکٹرک کی جانب سے دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کے ای کی 13.9 ارب روپے کی فیول لاگت ایڈجسٹمنٹ زیر التوا ہے۔ نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر کہا ہے کہ...

امریکا کے نام نہاد ” ریسیپروکل ٹیرف “کو یقیناً عالمی برادری کی طرف سے مخالفت کا سامنا کرنا پڑے گا، چینی وزارت خارجہ
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس کی سماعت میں گواہان نے ملزمہ آمنہ عروج اور دیگر ملزمان کے خلاف اپنے بیانات قلمبند کروا دیے ہیں کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی جہاں جج ارشد جاوید نے کیس پر سماعت کی اس موقع پر آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 10 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا جبکہ برضمانت ملزم یاسر بھی خود حاضری کے لیے عدالت میں پیش ہوا مقدمے کے فریقین کے وکلاء نے حتمی بحث کے لیے عدالت میں دلائل دیے ڈپٹی پراسیکوٹر عبد الجبار ڈوگر نے کیس پر اپنے حتمی دلائل دیے اور ملزمان کی سزا کی استدعا کی تفتیشی افسر نے بھی کہا...
راولپنڈی: پنجاب پولیس کے جوان ہنی ٹریپ اور شارٹ ٹرم اغوا برائے تاوان میں ملوث نکلے اور اس حوالے سے ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی۔ تھانہ سنگجانی کی حدود میں راولپنڈی پولیس کے اہلکاروں نے ساتھی خاتون کی مدد سے دو افراد کو اغوا کیا جن میں ایک عورت اور تین مرد شامل ہیں۔ ایف آئی آر کے مطابق اغوا کاروں نے دو شہریوں مزائن اور ملوک کو اغوا کیا، اغواکار عورت کے ذریعے شہریوں کو بلا کر اغوا کر لیتے تھے۔ اغوا کاروں میں ملزم شاہد اقبال گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار زائد عثمان اور آفاق طارق طاہر جبکہ اغوا کاروں کی ساتھی نادیہ بھی فرار ہوگئی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس...
کراچی کے علاقے کورنگی ڈیڑھ نمبر پر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئی۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق تین فائر ٹینڈر آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کا بتانا ہے کہ گودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ رپورٹس کے مطابق آگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ Post Views: 1
بیجنگ : چین کے چھ چیمبرز آف کامرس نے اپنے اپنے بیان میں امریکہ کی جانب سے عائد کیے گئے ” ریسیپروکل ٹیرف “کی سختی سے مخالفت کی اور چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے گئے جوابی اقدامات کی حمایت کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز چائنا چیمبر آف کامرس آف امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ آف فوڈ سٹاک، دیسی پیداوار اور جانوروں کی ذیلی مصنوعات (سی ایف این اے) چین کی خوراک اور زرعی پیداوار کی درآمد اور برآمد کی صنعت کی جانب سے امریکی حکومت کے تجارتی تحفظ پسندانہ طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور قومی مفادات اور کاروباری اداروں کے حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لیے چینی حکومت کی جانب سے اٹھائے جانے والے تمام جوابی...
برطانوی اداکار اور کامیڈین رسل برانڈ پر ریپ اور جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کر دیئے گئے۔ لندن کی میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق یہ الزامات مختلف ادوار میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق ہیں۔ رسل برانڈ نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے تمام تعلقات باہمی رضامندی سے تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق رسل برانڈ پر دو مرتبہ جنسی زیادتی، ایک بار زبردستی جنسی عمل اور ایک بار جنسی حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ یہ الزامات چار مختلف خواتین کی جانب سے سامنے آئے ہیں، جنہوں نے پولیس سے رجوع کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں، اور متاثرہ خواتین یا معلومات رکھنے والے...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء)کراچی کو بجلی فراہم کرنے والے ادارے کے الیکٹرک نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں فروری2025ء کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی۔(جاری ہے) کے الیکٹرک ذرائع کے مطابق کراچی کے لیے ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے ماہ فروری کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 6 روپے 62 پیسیفی یونٹ کمی مانگی ہے۔کے الیکٹرک کی درخواست کیمطابق اس کمی سے 6 ارب 66 کروڑ 20 لاکھ روپے بنتے ہیں۔نیپرا نے کے الیکٹرک کی فروری کی درخواست پر ابھی سماعت کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے بجلی صارفین کو ایک اور بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صارفین کیلئے بجلی 6 روپے 62 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت میں یہ کمی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوگی۔ ماہ فروری کے ایف سی اے کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے، جس پر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سماعت کی تاریخ کا اعلان کرے گی۔ نیپرا قیمتوں میں کمی سے متعلق فیصلہ سماعت کے بعد کرے گی۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختارکا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے تک بجلی صارفین کو مختلف ایڈجسٹمنٹس میں پانچ روپے تین پیسے فی یونٹ کا فوری ریلیف ملے گا۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے ایک روپے اکہتر پیسے سستی کرنے پر نیپرا نے سماعت مکمل کر لی۔ نیپرا اتھارٹی اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی، پاور ڈویژن کے حکام کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال بہتر رہنے تک انشااللہ صارفین کو ریلیف ملتا رہے گا، اس وقت سالانہ ری بیسنگ نہیں ہوسکتی اس لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ریلیف دیا جا رہا ہے۔سماعت کے دوران پاورڈویژن حکام کا کہنا تھا کہ تین ماہ میں پٹرولیم لیوی کی مد میں اٹھاون ارب سترکروڑکی وصولیوں...
اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کے مطابق کراچی کے صارفین کیلیے فی یونٹ قیمت تین روپے 2 پیسے کم کی گئی ہے جبکہ دیگر علاقوں کیلیے بجلی ایک روپے 90 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق یہ کمی اکتوبر تا دسمبر 2025 کی مد میں کی گئی ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکڑک سمیت تمام ڈسکوز صارفین پر اپریل سے جون 2025 یعنی تین ماہ کیلیے ہوگا جس سے صارفین کو 56 ارب 38 کروڑ روپے...
حیدر آباد: بھارت کے شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن خاتون سیاح کو کار کے اندر 24 سالہ شہری نے مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنایا تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 22 سالہ جرمن سیاح کو 24 سالہ ملزم نے کار کے اندر ریپ کا نشانہ بنایا، جس کی کار کرایے پر لی گئی تھی تاہم ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف ریپ کی دفعات عائد کردی گئی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ پہاڑی شریف کے علاقے میں مامیڈی پالی کے قریب پیش آیا اور جب جرمن سیاح ملزم کی کار میں سفر کر رہی تھیں اور عید کے دوران شہر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ )کے ترجمان نے کہا ہے کہ جعلی، غیر معیاری اور غیر رجسٹرڈ ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے، جعلی ادویات کے خاتمہ سے محفوظ اور موثر ادویات کی فراہمی کو یقینی بنارہے ہیں ۔ ترجمان ڈریپ کی جانب سے ہفتہ کو جاری تفصیلات کے مطابق ڈریپ نے صوبائی صحت حکام کے ساتھ مل کر کامیاب کارروائیاں کی ہیں۔ اس حوالہ سے سی ای او ڈریپ نے کہا ہے کہ بھاری مقدار میں غیر قانونی ادویات کو قبضہ میں لیکر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں غیر قانونی طور پر یوروگرافن 76 فیصد انجکشن...
کورنگی، ملیرکی ضلعی عدالتیں اور جوڈیشل اکیڈمی کی تعمیرات من پسند ٹھیکیداروں کے حوالے میسرز جویا اور میسرز یاور کو سیپرا کی ویب سائٹ اوراشتہار شائع کیے بغیر ٹھیکے دے دیے گئے محکمہ ورکس اینڈ سروسز نے 8 ارب روپے کے ٹھیکوں میں سیپرا قواعد کی دھجیاں اڑادیں، اشتہار جاری کرنے کیے بغیر ہی ٹھیکے من پسند ٹھیکیداروں کو جاری کر دیے، وزیراعلیٰ سندھ کو انکوائری کی سفارش۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی میں 5ارب روپے کی لاگت سے عدالت کی تعمیر ہونی ہے ، ملیر ضلع عدالت میں بار روم، بار کی لائبریری اور 10اضافی عدالتی کمرے ایک ارب 22 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونگے ، باتھ آئی لینڈ میں جوڈیشل اکیڈمی کی...
وفاقی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرادی۔ یہ بھی پڑھیں عوام کے لیے ریلیف: آئی ایم ایف نے حکومت کو بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دے دی وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت ایک روپے 71 پیسے فی یونٹ کم کرنے کے لیے درخواست نیپرا میں جمع کرائی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی ٹیرف سبسڈی میں اضافے کے ذریعے کی جائے گی، نیپرا اتھارٹی 4 اپریل کو حکومتی درخواست پر سماعت کرےگی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے کے الیکٹرک سمیت تمام کمپنیوں پر کمی کا اطلاق کرنے کی درخواست کی گئی ہے، اور اس کا اطلاق اپریل سے جون 2025 کے لیے کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔...
اسلام آباد: بجلی کی قیمت میں کمی سے متعلق نیپرا میں عوامی سماعت مکمل ہوگئی تاہم کراچی کے صارفین محروم رہیں گے۔ ڈسکوز کے فروری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیپرا ہیڈ کوارٹر میں چیئرمین کی زیر صدارت عوامی سماعت ہوئی۔ سی پی پی اے نے ایف سی اے کی مد میں 30 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ نیپرا کے مطابق سی پی پی اے کی جانب سے مسلسل 8 ماہ سے ایف سی اے کی مد میں کمی کی درخواست کی گئی۔ کمی کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، پروٹیکٹڈ صارفین، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا جبکہ کے الیکٹرک صارفین پر بھی...
معاہدوں پر نظر ثانی کیلئے حکومت کی 29 انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کے ساتھ بات چیت مکمل ہوگئی ہے اور آئندہ ہفتوں میں مزید آئی پی پیز کے ساتھ بھی معاہدے ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور 7 آئی پی پیز کی ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، آئی پی پیز نے ابنارمل پرافٹ پرنیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے تحقیقات کو بند کرنے کی درخواست کی۔ سی پی پی اے نے کہا کہ فیول اور آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکورکرلی گئی، فیول اورآپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں بچت کو حکومت کے ساتھ شئیرکیاجائے گا۔ نمائندہ نشاط پاور نے نیپرا سے استدعا کی کہ...

آئی پی پیز کے ٹیرف نظرثانی کی درخواست پر سماعت مکمل، صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا؟ نیپرا فیصلہ کرے گی
نیپرا میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) اور سات انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) کی ٹیرف میں نظرثانی سے متعلق درخواست پر سماعت مکمل ہو گئی۔ صارفین کو کتنا ریلیف ملے گا۔ نیپرا اتھارٹی اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔ سماعت کے دوران آئی پی پیز نے نیپرا سے نارمل پرافٹ پر تحقیقات بند کرنے کی درخواست کی، جبکہ سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا کہ آپریشن اینڈ مینٹیننس کی مد میں آئی پی پیز سے رقم ریکور کر لی گئی اور اس مد میں ہونے والی بچت کو حکومت کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ نشاط پاور کے نمائندے نے نیپرا سے استدعا کی کہ ان کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے بڑی خبر ہے کہ حکومت پاکستان سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا۔ مہنگی بجلی کے ستائے پاکستانی شہریوں کے لیے اچھی خبر آ گئی ہے کہ حکومت سے نظر ثانی معاہدوں کے بعد آئی پی پیز نے بجلی سستی کرنے کے لیے نیپرا سے رجوع کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سی پی پی اے اور 7 آئی پی پیز کی درخواست پر نیپرا میں کل سماعت ہو گی۔ درخواست 2002 کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے جمع کرائی ہے۔ درخواست دائر کرنے والوں میں نشاط چونیاں پاور، نشاط پاور، نارووال انرجی لمیٹڈ، لبرٹی...
بھارت کے اسٹار ہاکی اولمپئنز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔ بھارتی ہاکی ٹیم کے اولمپئن 30 سالہ مندیپ سنگھ اور ویمنز ٹیم کی اولمپئن 27 سالہ اودیتا دوہن کی شادی جالندھر میں ہوئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مندیپ اور اودیتا کا ہاکی کا جنون کی حد تک شوق انہیں ایک دوسرے کے قریب لایا۔ دونوں کی دوستی کے چرچے 5 برس سے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا کے دنوں میں لگنے والے کیمپس کے دوران ان کی دوستی بڑھ گئی تھی۔ مندیپ سنگھ اولمپک گیمز میں لگاتار برانز میڈل جیتنے والی بھارتی ہاکی ٹیم کا حصہ ہیں جبکہ اودیتا دوہن ٹوکیو اولمپکس میں چوتھی پوزیشن حاصل کرنے والی ویمن ہاکی ٹیم کا حصہ تھیں۔ مندیپ سنگھ 260...
BENGALURU: بھارت کی ریاست کرناٹکا کے وزیر پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) ستیش جارکی ہولی نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت میں گزشتہ 20 برسوں کے دوران 48 اراکین اسمبلی ہنی ٹریپ کا نشانہ بنے ہیں اور ان کو بھی نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی گئی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرناٹکا کے پی ڈبلیو ڈی وزیر ستیش جارکی ہولی نے بتایا کہ وزیراعلیٰ سیدارامایہ کے قریبی تصور کیے جانے والے کے این راجنانا کو دو مرتبہ نشانہ بنایا گیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعے کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کے احکامات دیے جائیں گے کیونکہ حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارتی (بی جے پی) نے بھی تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔ کے این راجنانا نے...
کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 4.84روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان، نیپرا نے فیصلہ محفوظ کرلیا nepra WhatsAppFacebookTwitter 0 20 March, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز)کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے، نیپرا اتھارٹی نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کر کے فیصلہ محفوظ کرلیا، منظوری کی صورت میں 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔کے الیکٹرک کی بجلی 4 روپے 84 پیسے سستی کرنے کی درخواست پر نیپرا اتھارٹی میں سماعت ہوئی، کراچی کے صارفین بھی مہنگی بجلی خریداری میں ہاتھ ہولا رکھنے لگے گروتھ 8 فیصد کم ہو گئی ۔دوران سماعت کے الیکٹرک حکام...
پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران...
پاک بحریہ کے جہاز اصلت ریجنل نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔ مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈئیر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی حکام، سفارت کاروں، پاکستان کے ہائی کمشنر اور مختلف ممالک...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاک بحریہ کے جہاز اصلت نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ مالدیپ میں قیام کے...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک بحریہ کے جہاز" اصلت "نے ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا ۔مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں،ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی...
آئی پی پیز کے ٹیرف میں کمی سے متعلق درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی، نیپرا اتھارٹی درخواست پر 24 مارچ کو سماعت کرے گی۔ 7 آئی پی پیز اور سی پی پی اے نے ٹیرف پر نظرِ ثانی کے لیے مشترکہ درخواستیں دائر کیں۔ یہ درخواستیں 2002ء کی پاور پالیسی کے تحت لگنے والے آئی پی پیز نے دائر کی ہیں۔ نیپرا میں سماعت کے دوران روپے اور ڈالر کی قدر کے فرق کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی اور ٹیک اینڈ پے سسٹم کے تحت ادائیگیوں کے طریقہ کار کا جائزہ لیا جائے گا۔ Post Views: 1

ریپ یا شادی کے بغیر بچوں کی پیدائش، کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت کی ذمہ داری بائیولوجیکل والد پر ہوگی۔ عدالت عالیہ لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس احمد ندیم ارشد نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے خلاف شہری محمد افضل کی درخواست پر تحریری حکم جاری کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں کرکٹر بابراعظم پرمبینہ جنسی زیادتی کا مقدمہ، جج نے نیا حکم جاری کردیا عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ جو شخص بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے اس کے اخراجات کی ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔ عدالت نے فیصلے میں کہاکہ یہ بائیولوجیکل والد کی اخلاقی ذمہ داری بھی ہے کہ وہ اپنے ناجائز بچے کے اخراجات اٹھائے اور...
لاہور ہائیکورٹ نے ریپ یا شادی کے بغیر پیدا ہونے والے بچوں کی کفالت بائیولوجیکل (حیاتیاتی) والد کی ذمہ داری قرار دے دی۔ اس حوالے سے عدالت عالیہ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ہائیکورٹ نے بچی کے خرچے کے دعوے سے متعلق کیس دوبارہ ٹرائل کورٹ کو ریمانڈ کر دیا۔ عدالت عالیہ کے فیصلے کے مطابق تمام فریقین کو ٹرائل کورٹ کے روبرو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔ عدالتی فیصلے مطابق جو بچی کے پیدا ہونے کا ذمہ دار ہے وہی اس کے اخراجات کا بھی ذمہ دار ہے، ریکارڈ کے مطابق 2020 میں درخواستگزار نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی۔عدالتی فیصلے مطابق درخواستگزار کے خلاف زیادتی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج...
کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے 84 پیسے کمی کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کیلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق درخواست کے نتیجے میں کراچی کے صارفین کو 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ درخواست پر نیپرا میں 20 مارچ 2025 کو سماعت ہوگی اور پھر اس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔ ترجمان کے...
اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ کے الیکڑک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کروائی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے بجلی صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا 20 مارچ کو کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، وفاقی وزیر مصطفے کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وفاقی وزیر صحت سید مصطفے کمال نے کہا ہے کہ جعلی ادویات کے خاتمے کے لئے صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی تشکیل دی جائے گی، انسانی جانوں کو لاحق خطرات سے ہمیں ہر حال میں بچانا ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کا دورہ کرنے کے دوران کیا ۔سی ای او ڈریپ کی وفاقی وزیر کو ادارے کے فنکشنز کارکردگی اور درپیش چیلنجز بارے بریفننگ دی۔وزیر صحت کی سربراہی میں ڈریپ کے افسران کا اجلاس ہوا ۔وزیر صحت سید مصطفے کمال نے کہا کہ ہمارے فیصلوں کے اثرات براہ راست انسانی زندگیوں پر اثرانداز ہوتے ہیں ۔ہمارے فیصلوں...
گوگل میپس کے صارفین کو آج کل ایک عجیب مشکل کا سامنا ہے کیونکہ ان کی ٹائم لائنز پراسرار طور پر غائب ہو رہی ہیں۔ابھی یہ معلوم نہیں کہ اس مسئلے کا حل کیا ہے اور یہ بھی واضح نہیں کہ ٹائم لائن مستقل طور پر غائب ہوگئی ہے یا یہ کوئی عارضی مسئلہ ہے۔پہلے تو خیال کیا جا رہا تھا کہ ایسا گوگل میپس میں ہونے والی ایک بڑی تبدیلی کی وجہ سے ہو رہا ہے یعنی کمپنی کی جانب سے گوگل میپس ٹائم لائن کو کلاؤڈ سرورز سے صارفین کی ڈیوائسز میں منتقل کیا جا رہا ہے۔اس تبدیلی کے تحت اگر صارفین طے شدہ تاریخ تک نئی سیٹنگز میں تبدیلیاں نہ کریں تو ان کی تمام ٹریول ہسٹری...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11 مارچ 2025)آئی ایم ایف نے حکومت کی جانب سے بجلی نرخوں میں کمی کے پلان پرگرین سگنل دیدیا، پاکستانی حکام نے عالمی مالیاتی ادارے کو بجلی کی قیمت کم کرنے پر راضی کرلیا،عالمی مالیاتی فنڈ نے بجلی سستی کرنے کی حکومتی تجویز مان لی، میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کے بنیادی نرخوں میں 1 سے 2 روپے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نیپرا اور وزارت توانائی کو نرخوں میں کمی کا اختیار مل گیا۔ پاکستانی حکام نے بجلی کا ریٹ 2 روپے فی یونٹ کم کرنے پر آئی ایم ایف کو راضی کرلیا ہے جب کہ بجلی کا بنیادی ٹیرف ڈیڑھ سے 2 روپے تک سستا کرنے پر آئی...
بھارت میں ہر 16 منٹ میں ایک عورت ریپ جیسے گھناؤنے جرم کا شکار بنتی ہے جس سے بھارت مقامی اور سیاح خواتین کے لیے غیر محفوظ ترین ملک بن گیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن پر بھی بھارت میں ظلم و زیادتی نہ تھم سکی اور مودی کے بھارت میں خواتین کے گینگ ریپ کا ایک اور واقعہ منظر عام پر آگیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کے بعد نرس بھی زیادتی کا شکار بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹکا میں اسرائیلی خاتون سیاح اور ان کی میزبان اجتماعی زیادتی کا شکار ہوگئیں اور حملہ آورں کی جانب سے غیر ملکی سیاح کے ساتھ آنے والے مرد کو بھی قتل کر دیا...
سڈنی: آسٹریلیا کی عدالت نے بھارتی کمیونٹی لیڈر بلیش دھانکھر کو متعدد خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور سنگین جرائم میں ملوث پائے جانے پر 40 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بلیش دھانکھر نے نوکری کے جعلی اشتہارات کا استعمال کرتے ہوئے جنوبی کوریا کی پانچ خواتین کو نشہ آور دوائیں دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ 43 سالہ دھانکھر، جو ہریانہ سے تعلق رکھتا ہے، بھارتی بی جے پی کے سیٹلائٹ گروپ کے بانی اور ہندو کونسل آف آسٹریلیا کے ترجمان کے طور پر بھی سرگرم تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ دھانکھر اپنے متاثرین کو درجہ بندی کرتا تھا اور مستقبل کی جنسی تسکین کے لیے زیادتی کے مناظر ریکارڈ کرتا...
مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا گیا 5 روپے یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3 روپے کا ریلیف ملا نیپرا نے مسلسل دوسرے ماہ بھی کراچی کو ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں مکمل ریلیف نہیں دیا،نیپرا نے کراچی کو مسلسل دوسرے ماہ ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے مکمل ریلیف سے محروم کردیا، کے الیکٹرک کی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست پر کراچی کے شہریوں کو 3 روپے فی یونٹ ریلیف دیا گیا۔ نیپرا نے گزشتہ روز کے الیکٹرک صارفین کے لیے 3 روپیفی یونٹ کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا یہ نوٹی فکیشن دسمبر 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت...
علامتی تصویر۔ اینٹی ریپ ایکٹ (انسداد آبرو ریزی قانون) کے تحت پنجاب کے ضلع لودھراں میں پہلا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت خاتون اور اسکی بیٹی پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق دنیاپور میں خاتون نے دو افراد پر بیٹی سے ریپ کا الزام عائد کیا تھا، خاتون اور اس کی بیٹی دونوں عدالت میں واقعے سے مکر گئیں۔پولیس کے مطابق پولیس نے دونوں ماں بیٹی کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔
امرتسر(نیوز ڈیسک) پنجابی موسیقی کے مشہور گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جسے صارفین کی جانب سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔ گلوکار سدھو موسے والا آج بھی لاکھوں مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ان کے چھوٹے بھائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، سدھو موسے والا کے چچا صاحب پرتاپ سنگھ سدھو نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھا شُبھدیپ اپنے والد بلکور سدھو کے ساتھ ایک ٹریکٹر پر موجود ہے۔ بچہ ہنستے ہوئے اپنے والد اور دیگر اہلِ خانہ کی طرف دیکھ رہا ہے، جو اس کے اردگرد کھڑے ہیں۔ یہ منظر سدھو موسے والا کے...
MADHYA PRADESH: بھارت کی ریاست مدھیاپردیش کے علاقے ٹیکام گڑھ میں 15 سالہ لڑکی کو مسلسل ریپ کا نشانہ بنانے اور کسی قسم کی شکایت کی صورت میں قابل اعتراض تصاویر جاری کرنے کی دھمکیاں دینے کے الزام میں دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ مدھیا پردیش کے علاقے ٹیکام گڑھ میں مبینہ طور پر 15 سالہ لڑکی کا مسلسل ریپ کرنے اور اس حوالے سے کسی کو آگاہ کرنے کی صورت میں قابل اعتراض تصاویر پھیلانے کی دھمکیوں پر دو افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ کوٹوالی پولیس اسٹیشن کے عہدیدار پنکج شرما نے بتایا کہ شکایت کے مطابق لڑکی کو...
جنوبی افریقہ(نیوز ڈیسک)دنیا کے سب سے معمر سابق ٹیسٹ کرکٹر رون ڈریپر 98 سال اور 63 دن کی عمر میں جنوبی افریقا میں انتقال کر گئے۔رون ڈریپر کا انتقال منگل کے روز گیکیبرہا کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم میں ہوا، ان کے اہل خانہ نے آج ان کے انتقال کی تصدیق کی۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق رون ڈریپر ایک ٹاپ آرڈر بلے باز اور جز وقتی وکٹ کیپر تھے، انہوں نے 1950 میں آسٹریلیا کے خلاف جنوبی افریقا کی جانب سے 2 ٹیسٹ میچز کھیلے تھے۔ان کے انتقال کے بعد آسٹریلیا کے نیل ہاروی اب 96 سال کی عمر کے ساتھ سب سے معمر ٹیسٹ کرکٹر بن گئے ہیں جو بقید حیات ہیں۔ رون ڈریپر 24 دسمبر 1926 کو پیدا...
پاکستان بھر میں ریپ، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات اور سزا سے متعلق غیر سرکاری تنظیم نے 2024ء کی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں تشویشناک اضافہ ہوا جبکہ سزا کی شرح انتہائی کم ہے۔غیر سرکاری تنظیم نے ملک کے چاروں صوبوں اور دارالحکومت اسلام آباد میں ریپ، گھریلو تشدد اور غیرت کے نام پر قتل کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان بھر میں صنفی بنیاد پر تشدد کے 32 ہزار 617 کیسز رپورٹ ہوئے اور ان معاملات میں سزا کی شرح انتہائی مایوس کن رہی۔غیر سرکاری تنظیم کی رپورٹ کے...
اسلام آ باد: بجلی کی سرکاری تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے بجلی ایک ماہ کے لیے دو روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر نیپرا میں سماعت اب سے کچھ ہی دیر بعد ہوگی۔ سی پی پی اے نے درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی ہے۔ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ دو روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔ نیپرا سماعت کے بعد اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کرے گی۔
اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا نے کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ نیپرا نے کے الیکڑک کی دسمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت، کے الیکٹرک نے پانچ ارب کے بقایا ایڈجسٹمنٹس مانگنے کی درخواست کی۔ کے الیکٹرک نے موقف اپنایا کہ پارشل لوڈ، اوپن سائیکل اور اسٹارٹ اپ کاسٹ کی مد میں پانچ ارب روپے کے بقایاجات ہیں، ہمیں اس مد میں یہ پانچ ارب روپے دیے جائیں۔ کے الیکڑک صارفین نے اس اقدام کی بھرپور مخالفت کی۔ صارف نے کہا کہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کا مکمل ریلیف...

نیپرا کی دسمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کے تحت 4.95 روپے فی یونٹ ریلیف کی درخواست پر عوامی سماعت مکمل
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 26 فروری 2025 کو کے-الیکٹرک کی جانب سے دسمبر 2024 کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (FCA) کے حوالے سے جمع کرائی گئی درخواست پر عوامی سماعت مکمل کر لی ہے، جس میں صارفین کے لیے 4.95 روپے فی یونٹ ریلیف کی استدعا کی گئی تھی۔ عوامی سماعت کے بعد، نیپرا فیصلہ جاری کرے گی، جس کے مطابق رقم اور مدت کا تعین کیا جائے گا۔ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کا انحصار بجلی پیدا کرنے کے لیے استعمال ہونے والے ایندھن کی عالمی منڈی میں قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور جنریشن مکس میں ہونے والی تبدیلیوں پر ہوتا ہے۔ یہ اخراجات نیپرا کی جانچ پڑتال اور منظوری کے بعد صارفین کے بلوں میں شامل کیے...
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کےالیکٹرک کے دسمبر کے ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) کے حوالے سے عوامی سماعت مکمل کرلی۔نیپرا کا کہنا ہے کہ کےالیکٹرک نے ایف سی اے کی مد میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔کےالیکٹرک کا کہنا ہے کہ نومبر کا ایف سی اے 1روپے 23 پیسے فی یونٹ کمی کے ساتھ چارج کیا گیا تھا، دسمبر کا ایف سی اے اکتوبر کی نسبت مزید 3 روپے 72 پیسے فی یونٹ کم چارج کیا جائے گا۔کےالیکٹرک کا مزید کہنا ہے کہ اطلاق کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن، گھریلو 300 یونٹ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان سنگل ونڈو (PSW) اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (DRAP) نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران باضابطہ طور پر ڈریپ کلیرنس گیٹ وے کا اجراء کیا۔عالمی ادارہِ صحت (WHO) کے نمائندہ، ڈاکٹر لو ڈاپنگ نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں شرکت کی جس میں مختلف حکومتی اداروں، بین الاقوامی ڈویلپمنٹ پارٹنرز، اور فارماسیوٹیکل انڈسٹری کے نمائندے بھی شریک تھے۔ ڈریپ کلیرنس گیٹ وے ایک جدید ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کا مقصد ریگولیٹری کمپلائنس کو آسان بنانا، غیرموئثر طریقوں کا خاتمہ، اور فارماسیوٹیکل سپلائی چین میں براہِ راست شفافیت فراہم کرنا ہے۔ انتظامی تاخیر کو کم کر کے اور ضروری ادویات کی کلیرنس کو تیز کر کے، یہ اقدام نہ صرف زندگی بچانے والی...
اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کے لیے نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت آج کرے گا۔ منظوری کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ مزید پڑھیں؛ کراچی کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان کے الیکٹرک نے کمی کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کر رکھی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی دسمبر 2024 کے ایف سی اے کی مد میں متوقع ہے۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔
تنازعات پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد کی جانب سے گاڑیوں کی سنیپ چینکنگ کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر لیاقت لہڑی کی گاڑی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں صوبائی وزیر کی گاڑی روک کر مسلح افراد لیاقت لہڑی کے محافظوں کے اسلحے لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے تنازعات پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے...
—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کے والد عامر شجاع کا کہنا ہے کہ ارمغان میرے بیٹے کا دوست نہیں تھا، ارمغان نے قتل کے روز مصطفیٰ کو ٹریپ کیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو انہوں نے کہا کہ میرے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کیا گیا ہے، کسی طور پر ملزم کو سزا دلوائے بغیر نہیں رہ سکتا۔تفتیش سے مطمئن ہوں، آج قبر کشائی کر کے نمونے لے لیے گئے ہیں۔ مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی، لاش سے نمونے حاصل، سرد خانے منتقلنوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے۔ عامر شجاع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ حکام سے اپیل ہے کہ میرے بیٹے کے قاتل کو سزا دلوائی جائے۔واضح رہے کہ نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی ہے جس...
اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ ججز سنیارٹی کے معاملے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 5 ججز نے سینئر وکلا منیر اے ملک اور بیرسٹر صلاح الدین کی خدمات حاصل کر لی ہیں، جس کے بعد سنیارٹی کے خلاف ریپریزنٹیشن مسترد کرنے کا فیصلہ آئندہ دنوں میں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق نے 5 ججز کی سنیارٹی ریپریزنٹیشن مسترد کر دی تھی ۔ اب سینئر وکلا کی خدمات حاصل کرنے کے بعد ہائیکورٹ کے 5 ججز کی جانب سے ریپریزنٹیشن...
کراچی(کامرس رپورٹر) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے میسرز میپ رائس ملز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی 100 فیصد شیئر ہولڈنگ کے حصول کی منظوری دے دی ہے۔اینگرو ایکسیمپ ایگرو پروڈکٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ ایک رجسٹرڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی ہے جو مختلف خام، تیار شدہ اور پراسیس شدہ خوراکی مصنوعات، بشمول زرعی اور کاشتکاری مصنوعات اور مشینری کی پیداوار، تیاری اور تجارت کے کاروبار سیء منسلک ہے۔ کمیشن کے تجزیے کے مطابق پروڈکٹ مارکیٹ کو باسمتی اور نان باسمتی چاول کی درجہ بندی میں تقسیم کیا گیا۔ میسرز میپ رائس ملز کا مارکیٹ شیئر پہلے ہی کم ہے اور یہ ٹرانزیکشن مکمل ہونے کے بعد بھی ، معمولی اضافے کے ساتھ کم ہی رہے گا۔کمیشن کے...
کراچی(نیوز ڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے اچھی خبر، بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔ کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی درخواست ماہانہ فیول کاسٹ کی مد میں جمع کرائی گئی، منظوری کی صورت میں کراچی کے شہریوں کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا میں کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت ہوگی۔
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے۔کے الیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ میں کمی کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی ( نیپرا) میں دائر کردی۔ درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین کو 4 ارب 94 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی۔ نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔ نیپرا اتھارٹی درخواست پر سماعت کے بعد حتمی فیصلہ کرے گی۔ ملک کے مختلف حصوں میں طوفانی بارشیں،محکمہ موسمیات نےنوید سنادی
کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کی درخواست کی ہے یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ بنتا ہے تاہم کراچی کے تمام صارفین کو یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت منتقل نہیں کی جاتی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت کرے گی۔
اسلام آباد: کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت کراچی کے صارفین کے لیے 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کیلئے درخواست نیپرا کو جمع کرا دی ۔ میڈیا ذرائع کے کہنا ہے کہ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے کراچی کے صارفین کو 4 روپے 95 پیسے فی یونٹ ریفنڈ کرنے کی درخواست کی ہے یہ مجموعی ریفنڈ 4 ارب 94 کروڑ بنتا ہے تاہم کراچی کے تمام صارفین کو یہ رقم واپس نہیں ہوگی۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو یہ سہولت منتقل نہیں کی جاتی۔ نیپرا کے الیکٹرک کی درخواست پر 26 فروری کو سماعت...
پیرس: فرانس میں ایک سابق سرجن جوئل لی سکورنیک پر 25 سال کے دوران تقریباً تین سو مریضوں، جن میں زیادہ تر بچے شامل ہیں، ان کے ریپ اور جنسی حملوں کا سنگین الزام عائد کیا گیا ہے۔ 74 سالہ جوئل لی سکورنیک پر 111 ریپ اور 189 جنسی حملوں کے الزامات ہیں، جن میں سے 256 متاثرین کی عمر 15 سال سے کم ہے۔ یہ کیس 24 فروری کو عدالت میں پیش ہوگا، جس کی سماعت عوامی سطح پر ہوگی، تاہم بچوں کے بیانات بند دروازوں کے پیچھے ریکارڈ کیے جائیں گے۔ تفتیش میں ہولناک انکشافات سامنے آئیں ہیں جس کے مطابق ملزم نے 1989 سے 2014 کے دوران مختلف اسپتالوں میں مریضوں کو نشانہ بنایا۔ ملزم کے گھر...
کراچی: (کامرس رپورٹر)صدر پاکستان بزنس فورم (کراچی چیپٹر ) ملک خدا بخش نے نیپرا کے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جاسکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی توقعات سے بہت کم ہے کیونکہ کراچی کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چیئرمین نیپرا اور ارکان کی تنخواہوں میں 3گنا اضافہ کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ سے ابھی تنخواہ میں اضافے کی منظوری نہیں لی گئی۔ اضافے سے چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق نیپراارکان کی مجموعی تنخوا 29لاکھ 50ہزار تک پہنچ گئی۔ ریگولیٹری باڈیز کے چیئرپرسن ،ارکان کی تنخواہیں ایم پی ون سکیل کے برابرہوتی ہے۔ ایم پی ون سکیل کی بینادی تنخواہ 6لاکھ 29ہزار سے لے کر7لاکھ 72ہزار 780روپے ماہانہ ہے۔ گھر کا کرایہ ایک لاکھ 46ہزار سے 2لاکھ 6ہزار روپے اور یوٹیلیٹیز کیلئے 25ہزار روپے علاوہ ہے۔ نظرثانی شدہ معاوضہ پیکیج میں 7لاکھ 73ہزار کی بنیادی تنخواہ شامل۔ ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پرماہانہ 6لاکھ 31ہزارسے 7لاکھ ریگولیٹری الاؤنس منظور۔...
اسلام آباد:نیپرا کے اعلیٰ افسران نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں اور مراعات میں بڑے پیمانے پر اضافہ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیپرا کے چیئرمین اور دیگر افسران کی تنخواہیں 3 گنا تک بڑھا دی گئی ہیں، جس کے بعد ان کی ماہانہ آمدنی لاکھوں روپے تک پہنچ گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیپرا کے چیئرمین کی مجموعی تنخواہ اب 32 لاکھ 50 ہزار روپے ماہانہ ہو گئی ہے جبکہ دیگر افسران کی تنخواہیں 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک جا پہنچی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس تنخواہ کے پیکیج میں بنیادی تنخواہ کے علاوہ مختلف الاؤنسز بھی شامل ہیں، جن میں ریگولیٹری الاؤنس، ایڈہاک ریلیف، گھر کا کرایہ الاؤنس اور...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر اپنی تنخواہوں میں اضافہ کیا، چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے، نیپراعہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی بنیادی تنخواہ شامل ہے۔نیپرا حکام نے ججز کے جوڈیشل الاؤنس کی طرز پر اپنے لیے الاؤنسز کی منظوری دی، الاؤنسز میں ماہانہ 6 لاکھ 31 ہزار سے 7 لاکھ روپے ریگولیٹری الاؤنس کی منظوری دیدی۔نیپرا افسران نے 2024 کے لیے 5 لاکھ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ اور سخت پابندیاں عائد کرنے کے باوجود بھی معشیت ہچکولے کھا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب نیپرا کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی تین گنا تک اضافہ کر لیاہے جس کے بعد افسران کا مجموعی پیکج 32 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گیاہے اور وہ اب اعلیٰ عدالتوں کے ججز سے بھی زیادہ ماہانہ تنخواہ وصول کریں گے ۔ تفصلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی مجموعی تنخواہ 32 لاکھ 50 ہزار روپے ہے ، نیپرا عہدیداروں کی تنخواہ 29 لاکھ 50 ہزار روپے تک پہنچ گئی ہے ، نظر ثانی شدہ معاوضہ پیکج میں 7 لاکھ 73 ہزار روپے کی...
واشنگٹن: امریکی ریپبلکن اراکینِ کانگریس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو روکنے والے دو وفاقی ججز کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ ریپبلکن رہنما اینڈریو کلائیڈ نے امریکی ضلعی جج جان جے میک کونل جونیئر کے خلاف مواخذے کی تحریک پر کام شروع کر دیا ہے۔ میک کونل نے ٹرمپ حکومت کے وفاقی اخراجات منجمد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا تھا۔ اسی طرح، ریپبلکن رکنِ کانگریس ایلی کرین نے جج پال اینگلمائر کے خلاف بھی مواخذے کی تیاری شروع کر دی ہے، جنہوں نے ٹرمپ انتظامیہ کو محکمہ خزانہ کے ریکارڈ تک رسائی دینے سے روک دیا تھا۔ صدر ٹرمپ نے اس معاملے پر اپنے ردعمل میں کہا "ہمیں ان ججز کے کردار...
نیپرا کے فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف سے محروم کردیا جب کہ کراچی چیمبر کی نیپرا کے فیصلے کی مذمت کی۔ کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیپرا کے حالیہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے، نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی...
کراچی(کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد جاوید بلوانی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے حالیہ فیصلے کی سخت الفاظوں میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ بجلی ایڈجسٹمنٹ میں اہم ریلیف سے محروم کر دیا ہے۔ نیپرا اور کے الیکٹرک دونوں نے کراچی کے صارفین کو وعدے کے مطابق فوائد پہچانے میں ناکام رہے ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نیپرا کے حالیہ اعلان کے مطابق نومبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں صرف 1.23 روپے فی یونٹ کی کمی کی گئی ہے اگرچہ یہ کمی درست سمت کی جانب ایک قدم سمجھی جا سکتی ہے لیکن یہ کراچی کے صارفین کی...
سی بی ڈی پنجاب کے تعاون سے ٹی ڈی سی پی کے زیر اہتمام 20ویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوسرے روز کا شاندار آغاز ہو گیا۔سی او او سی بی ڈی پنجاب برگیڈیئر (ر) منصور جنجوعہ اور دیگر اعلیٰ افسران فلیگ آف میں شریک ہوئے ، ریلی میں سٹاک کیٹیگری اے، بی، سی، ڈی میں79ریسرز بھرپور شرکت کر رہے ہیں،سی بی ڈی پنجاب کی ریسنگ ٹیم بھی سٹاک کیٹیگری اے اور بی میں میدان میں اپنی مہارت دکھائیں گے۔ ریسرز کو تقریباً250کلومیٹر کا فاصلہ کم سے کم وقت میں طے کرنا ہے،پچھلے سال کے چیمپئن بلال چوہدر ی اپنے ٹائٹل کے دفاع کے لیے تیار ہیں جبکہ محمد اللہ مروت، عقیل احمد، آصف امام، سعید شاہوانی اور حاتم وڑائچ...
لندن :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے برطانیہ کے سیکریٹری خارجہ ڈیوڈ لامی کے ساتھ 10ویں چین-برطانیہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کا انعقاد کیا۔جمعہ کے روز فریقین نے دوطرفہ تبادلوں اور تعاون کے اگلے مرحلے کے لیے روڈ میپ پر اتفاق رائے حاصل کیا اور مختلف سطح کے تبادلوں کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ۔ فریقین جامع اور موثر انداز میں پیرس معاہدے کا عمل درآمد جاری رکھیں گے۔ فریقین نے یوکرین بحران اور وسطی ایشیا کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔وانگ ای نے کہا کہ حقائق نے ثابت کیا ہے کہ چین اور برطانیہ کے درمیان بات چیت اور تعاون کو مضبوط کرنا ہی صحیح انتخاب ہے جو دونوں فریقوں کے مفاد میں ہے...
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔نیپرا نے بدھ کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا اعلان کیا جس کے بعد دسمبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 1.22 روپے سستی ہوگی۔ا±دھر کے الیکٹرک کےلیے نومبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی ایک روپے 23 پیسہ سستی کی گئی۔نیپرا نے کراچی کے صارفین کو ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بڑے ریلیف سے محروم کر دیا۔ نومبرکی ایڈجسٹمنٹ میں5 وپے کمی بنتی تھی لیکن 1.23 روپے فی یونٹ کمیکی گئی، کے الیکٹرک صارفین کو مزید 5 ارب 44 کروڑ روپے کا فائدہ منتقل نہ ہوسکا۔ممبر ٹیرف نیپر امطہر نیاز رانا کا...
کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کے-الیکٹرک کی درخواست پر کراچی کے صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ قیمت میں ایک ماہ کے ریلیف کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان کے-الیکٹرک نے بتایا کہ کے۔الیکٹرک کی نومبر2024 ایف سی اے کی درخواست پر نیپرا نے فیصلہ سنا دیا ہے اور اس کا اطلاق فروری 2025 میں ہوگا- ترجمان نے بتایا کہ نیپرا نے نومبر2024 کی درخواست پر1.23 روپے فی یونٹ ریلیف کی عارضی ماہانہ ایف سی اے کی منظوری دے دی ہے اور کراچی کے صارفین کو فروری 2025 کے بلوں میں ماہانہ فیول چارج ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مجموعی طور پر 1773 ملین روپے کا ریلیف فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایف...
ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے ہنی ٹریپ کے ذریعے بلیک میلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی کارروائی، سنار سے کروڑوں روپے کی امریکی کرنسی برآمد ترجمان ایف آئی اے کے مطابق منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے پر گرفتار کیے گئے ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔ ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا تھا۔ ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور اس کو ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیو ریکارڈ کی۔ ...