پاک بحریہ کے جہاز اصلت ریجنل کا مالدیپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاک بحریہ کے جہاز اصلت ریجنل نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ کیا۔
مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈئیر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی حکام، سفارت کاروں، پاکستان کے ہائی کمشنر اور مختلف ممالک کے سفیروں نے جہاز کا دورہ کیا۔
پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرول ہرقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں۔ پی این ایس اصلت نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز شہید علی کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔
پی این ایس اصلت کے دورہ مالدیپ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے جہاز
پڑھیں:
عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا اعلان ہوگیا
مالدیپ کی حکومت نے عید الفطر کے موقع پر ایک ہفتے کی عام تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو کی ہدایت پر پورے ملک میں ایک ہفتے کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے: ’آپ مالدیپ میں عبایا پہن کر بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں’
صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک میں 31 مارچ سے 4 اپریک تک عید کی تعطیل ہوگی جس کے بعد ہفتہ اور اتوار کی چھٹیاں ملا کر ملازمین کو ایک ہفتہ اپنے پیاروں کے ساتھ گزارنے کا موقع ملے گا۔
تعطیلات کے بعد سرکاری دفاتر 6 اپریل کو کھلیں گے۔
بیان میں سرکاری اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران بنیادی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تعطیل چھٹیاں عید الفطر مالدیپ