پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT
پاک بحریہ کے جہاز ’’اصلت‘‘ کا ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پر تعیناتی کے دوران مالدیپ کا دورہپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مالے بندرگاہ پہنچنے پر مالدیپ نیشنل ڈیفنس فورس اور کوسٹ گارڈ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔
بندرگاہ پر قیام کے دوران پی این ایس اصلت کے کمانڈنگ افسر نے چیف آف ڈیفنس فورس میجر جنرل ابراہیم ہلمی اور کمانڈنٹ کوسٹ گارڈ بریگیڈیئر جنرل محمد سلیم سے ملاقاتیں کیں۔
ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔کمانڈنگ افسر نے چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کی طرف سے مالدیپ کے عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔بندرگاہ پر قیام کے دوران ڈیفنس فورس کے سربراہ، حکومتی حکام، سفارت کاروں، پاکستان کے ہائی کمشنر اور مختلف ممالک کے سفیروں نے جہاز کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے جہاز ریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول (RMSP) پر باقاعدگی سے تعینات کیے جاتے ہیں، پی این ایس اصلت نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہاز شہید علی کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔پی این ایس اصلت کے دورہ مالدیپ سے دونوں ممالک کے درمیان موجودہ برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی خیبر میں کارروائی کے دوران 3 خوارج ہلاک
راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں ایک کارروائی کے دوران تین خوارج کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق
17 مارچ 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے جنرل ایریا ٹور درہ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران اپنی فورسز نے خوارج کے مقام پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی، جس کے نتیجے میں فائرنگ کے شدید تبادلے میں 3 خوارج ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا جبکہ مارے جانے والے دہشت گرد مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں کسی بھی دوسرے خوارج کی موجودگی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔